کھرا سچ مبشر لقمان کیساتھ!

باباجی

محفلین
عدلیہ جو چولیں مارتی ہے وہ اس میں کئی بار دکھایا گیا ۔۔۔۔ لیکن عوام سالی ہے ہی اس لائق کہ اس کو ٹھڈے مارے جائیں
اور میں حیران ہوتا ہوں عدلیہ کے حق میں بولنے والے اندھوں پر
 
قیصرانی

لائبریرین
عدلیہ جو چولیں مارتی ہے وہ اس میں کئی بار دکھایا گیا ۔۔۔ ۔ لیکن عوام سالی ہے ہی اس لائق کہ اس کو ٹھڈے مارے جائیں
اور میں حیران ہوتا ہوں عدلیہ کے حق میں بولنے والے اندھوں پر
2007 کی ایک خبر دیکھ رہا تھا جس میں چوہدری صاحب فرما رہے تھے کہ ملک اب جمہوریت کی طرف لوٹ چکا۔ ہر چیز بہتر ہو چلی وغیرہ وغیرہ
 
باباجی

محفلین
قیصرانی بھائی
یہ شخص شروع ہی سے پسند نہیں رہا مجھے ۔۔۔ یہ عادل سے زیادہ فرعون نظر آتا ہے اور ہے بھی فرعون
عوام کو ایسے ایسے لالی پاپ دیتا ہے کہ عوام عش عش کر اٹھتی ہے
اور بکاؤ ٹی وی والے عدلیہ کا احترام ، عدلیہ کی عزت کا راگ الاپتے رہتے ہیں
 
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد کی رائے دیکھی ہے اس کے بارے؟
 
S. H. Naqvi

محفلین
خصوصا عثمان اور کسی حد تک قیصرانی صاحبان گراں قدراگر دل کا غبار دھل چکا ہو تو مراسلے کے موضوع پر لوٹ آئیے اور جیو نیوز اور مبشر لقمان کے بارے میں کچھ ارشادات عالیہ بھی بیان فرما دیں۔ یہ بھی ایک قسم کی شدت پسندی ہے کہ سارے ڈھیر میں سے پسندیدہ شے ڈھونڈ اسے موضوع بنا لیا جائے حتٰی کہ مراسلے کا مقصد ہی فوت ہو جائے۔۔۔!:) ایک بندے نے اگر کوئی وابستگی ظاہر کر ہی دی تو کیا ضروری ہے کہ نفرت کے الاؤ جلا کر اس کا پیچھا شروع کر دیں، آپ کو تو، کم از کم، مراسلوں میں ایسی شدت پسندی سے گریز کرتے ہوئے مراسلے کے مقصد کو پروان چڑھانا چاہیے۔۔۔۔!
میرے خیال میں تو جیو والے اب آئے ہیں کچھ کچھ پہاڑ کے نیچے، مگر چونکہ اونٹ بہت ہی بڑا ہے تو یہ اس پہاڑ سے بھی سرک لے گا اور پھر اونٹ والے کینے کے مصداق ہی مبشر لقمان کو اپنے اعلان کردہ فیصلے کے مطابق وطن اور صحافت چھوڑنا پڑے گا۔
عدلیہ کا دوغلہ پن تو واضح ہے کہ بنا سنے ہی مبشر لقمان کو 'ایسی' سٹوریز پر بات کرنے سے روک دیا گیا ہے مگر ظاہر ہے ساری عدلیہ اس زمرے میں نہیں آتی، جیو والوں نے بھی ن لیگ کی طرح جج ہی کر لیا ہو گا۔
 
مجھے زید حامد بہت عجیب سا لگتا ہے، اور حیرت ہے کہ آج تک میں نے اسے ٹی وی کے کسی پروگرام میں نہیں دیکھا، یا تو میں اس وقت ٹی وی دیکھا کرتا ہوں جب وہ کسی پروگرام میں ہوتا ہے یا پھر ہمارے ستارے نہیں ملتے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جیو کے بارے میں کیا کہوں، جھوٹوں کا سردار ہے اور اس بارے میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ اگر ایک بندہ اپنے ملک میں اپنے ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہو تو جیو والوں بالخصوص حامد میر کی نظروں میں وہ غدار بن جاتا ہے۔ تاہم اس بارے جیو خاموش ہے کہ وہ پاکستانی چینل ہوئے ہوئے انڈین ایجنٹ بنا ہے تو وہ غداری نہیں۔ شاید یہ بھی آغا وقار والی واٹر کٹ کی طرح کا کوئی فارمولا ہوگا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے زید حامد بہت عجیب سا لگتا ہے، اور حیرت ہے کہ آج تک میں نے اسے ٹی وی کے کسی پروگرام میں نہیں دیکھا، یا تو میں اس وقت ٹی وی دیکھا کرتا ہوں جب وہ کسی پروگرام میں ہوتا ہے یا پھر ہمارے ستارے نہیں ملتے۔
شکر ادا کریں کہ ستارے نہیں ملتے
 
ویسے مبشر لقمان کا ماضی بھی کوئی اتنا "مستند" نہیں۔اور موصوف ایک چھوٹا سا طیارہ بھی رکھتے ہیں
اس سے کوئی یہ مت سمجھ لے کہ میں جیو کا ہمایتی ہوں;)
 
مجھے زید حامد بہت عجیب سا لگتا ہے، اور حیرت ہے کہ آج تک میں نے اسے ٹی وی کے کسی پروگرام میں نہیں دیکھا، یا تو میں اس وقت ٹی وی دیکھا کرتا ہوں جب وہ کسی پروگرام میں ہوتا ہے یا پھر ہمارے ستارے نہیں ملتے۔
تصویراں ناں ملیاں
دو دل مل بیٹھے
تقدیراں ناں ملیاں
 
S. H. Naqvi

محفلین
مجھے تو یہ سوچ سوچ کر غش آتے ہیں اور دل نالہ و فغاں کرتا ہے کہ وطن عزیز میں اس قدر اندھیر نگری بپا ہے کہ اسقدر بڑا ادارہ|چینل ہی بدکردار ہے اور پھر دھڑلے کے ساتھ کام بھی کر رہا ہے اور اسے پشت پناہی بھی میسر ہے تو وطن عزیز کا کیا بنے گا اور ہماری آنے والی نسل کیا ”پاکستان آئیڈل“ کہلانے والی ہی ہو گی، ہر طرف اندھیر مچا ہوا ہے، باہر کے دشنموں سے زیادہ تو یہ اندر کے دشمن طاقتور ہیں:cry:
 
S. H. Naqvi

محفلین
ویسے مبشر لقمان کا ماضی بھی کوئی اتنا "مستند" نہیں۔اور موصوف ایک چھوٹا سا طیارہ بھی رکھتے ہیں
اس سے کوئی یہ مت سمجھ لے کہ میں جیو کا ہمایتی ہوں;)
ہو سکتا ہے مگر ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ ملک صاحب والے پروگرام کا پول کھلنے کے بعد موصوف بہت محتاط ہو گئے ہیں اور اسکے بعد کچھ کچھ اچھا ہی کر رہے ہیں اور تبوتوں کے ساتھ بھی چاہیے وہ قادری صاحب والا پروگرام ہو یا لاہور کے ڈاکٹروں والا یا پھر جیو والا:)
 
Top