کھرا سچ مبشر لقمان کیساتھ!

مجھے پہلے ہر دوسرا اینکر پرکشش لگتا تھا لیکن آہستہ آہستہ سب سے نفرت سی ہوتی جارہی ہے سوائے چند ایک کے
فی الحال میرے پسندیدہ سید طلعت حسین صاحب ہیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے پہلے ہر دوسرا اینکر پرکشش لگتا تھا لیکن آہستہ آہستہ سب سے نفرت سی ہوتی جارہی ہے سوائے چند ایک کے
فی الحال میرے پسندیدہ سید طلعت حسین صاحب ہیں
مجھے بھی ہمیشہ سے طلعت حسین کی غیر جانبدارانہ اور معتدل اپروچ اچھی لگتی ہے۔ :)
 
محمداحمد

طلعت حسین واقعی ایسی بات لکھتے ہیں جو دل کو لگتی ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
ڈاکٹر شاہد مسعود اور جاوید چودھری کیسے اینکرز ہیں؟
سید طلعت حسین سب سے بیسٹ ہر اعتبار سے جہاں تک بات ہے ڈاکٹر شاہد کی تو پروفیشنلی وہ اتنے اچھے نہیں البتہ بس ٹھیک ہی ہیں جبکہ جاوید چوہدری کو رہنے ہی دو یارررر وہ تو اپنے کالمز میں بھی اکثر بونگیان مار جاتا ہے توووووووو
 
قیصرانی

لائبریرین
ڈاکٹر شاہد مسعود اور جاوید چودھری کیسے اینکرز ہیں؟
جاوید چوہدری مجھے اتنا تعلیم یافتہ نہیں لگا۔ یا کم از کم اس کا وژن زیادہ وسیع نہیں
ڈاکٹر شاہد مسعود کچھ عرصہ پہلے تک کمیونسٹ یا کمیونسٹ نما رہا اور ٹی وی پر آتے ہی اس نے مذہبی نوعیت کے پروگرام شروع کر دیئے تھے جیسے قیامت کے حوالے سے پروگرام
 
ڈاکٹر شاہد مسعود اور جاوید چودھری کیسے اینکرز ہیں؟
جہاں تک جاوید چودھری کا تعلق ہے تو قصے کہانیاں بنانا کوئی ان سے سیکھے۔بہرحال ایک بات ماننی پرے گی جاوید چودھری پاکستان کا سب سے زیادہ پڑھے جانیوالا کالم نگار ہے۔میں کسی دور دراز گاؤں میں بھی چلا جاؤں تو لوگ کسی اور صحافی جانیں یا نہ جانیں جاوید چودھری کو ضرور جانتے ہیں۔مجھے بنیادی طور پر جاوید چودھری کافی حد تک غیر جانبدار لگتا ہے لیکن ملک ریاض والے معاملے کا کوئی پتہ نہیں۔جاوید چودھری ملک ریاض کی بہت عزت کرتے ہیں اب پتہ نہیں دل سے کرتے ہیں یا "دل" کرواتا ہے
جہاں تک ڈاکٹر شاہد کی بات ہے تو جو بھی ہو انہوں نے بہت جلدی بہت ساری کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ان کا جرنلزم سے کوئی واسطہ نہیں لیکن مختلف ٹی وی چینلز کی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے رہیں اور بھاری بھرکم تنخواہ لیتے رہے ہیں۔ نظریات میں مذہبی رجحان رکھتے ہیں۔بہرحال یہ بات ماننی پڑیگی کہ وہ اندر کی کافی خبریں لاتے ہیں
 
جاوید چوہدری مجھے اتنا تعلیم یافتہ نہیں لگا۔ یا کم از کم اس کا وژن زیادہ وسیع نہیں
ڈاکٹر شاہد مسعود کچھ عرصہ پہلے تک کمیونسٹ یا کمیونسٹ نما رہا اور ٹی وی پر آتے ہی اس نے مذہبی نوعیت کے پروگرام شروع کر دیئے تھے جیسے قیامت کے حوالے سے پروگرام
جاوید چودھری کے مطابق انہوں نے ماسٹرز میں ٹاپ کیا تھا
 
قیصرانی

لائبریرین
بعد میں صلح صفائی بھی ہو گئی تھی
ویسے یہ معاملہ آن ائیر ہوا تھا کیا؟
میں نے خود تو نہیں دیکھا لیکن پڑھا تھا کہ آن ائیر یہ سب کچھ ہوا :)
صلح صفائی تو ہوتی رہے گی اور ہو بھی جائے گی، لیکن یہ سوچ رکھنے والا بندہ جب کمپیئر بنا بیٹھا ہوگا تو کیسے کیسے شگوفے چھوٹتے ہوں گے؟
 
مجھے سب سے اچھا ایک اینکر پرسن لگتا تھا جو گونگا اور بہرا تھا۔۔۔اسکا نام یاد نہیں آرہا۔۔۔اسکی خوبی یہ تھی کہ اسکا پروگرام ان تما م چینلز میں سے کسی پر بھی نہیں چلنے دیا جاتا تھا۔۔۔حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا۔۔
 
میں نے خود تو نہیں دیکھا لیکن پڑھا تھا کہ آن ائیر یہ سب کچھ ہوا :)
صلح صفائی تو ہوتی رہے گی اور ہو بھی جائے گی، لیکن یہ سوچ رکھنے والا بندہ جب کمپیئر بنا بیٹھا ہوگا تو کیسے کیسے شگوفے چھوٹتے ہوں گے؟
جناب اگلے دن ہی صلح ہو گئی تھی۔
 
جہاں تک بات ہے پسند نا پسند کی تو لگے ہاتھوں آفتاب اقبال پر بھی تبصرہ ہو جائے :)
آفتاب اقبال کے پاس علم تو ہے لیکن موصوف ہر وقت اپنی تعریف سننا پسند کرتے ہیں
میں خبرناک باقاعدگی سے دیکھتا ہوں اور اسکا سکرپٹ آفتاب اقبال لکھتا ہے جس میں ہر دوسری جگت میں موصوف کے علم و فضل کو بیان کیا جاتا ہے
اس کے علاوہ صاحب آپ والدِ محترم کی بھی کافی تشہیر کرتے ہیں
آفتاب اقبال کے خیال میں پاکستان کا سب سے بہترین اینکر آفتاب اقبال ہے اور پاکستان کا سب سے بہترین چینل جیو
 
باباجی

محفلین
جاوید چودھری ۔۔۔ بظاہر تو ایک صحافی ، ایک کالم نگار ہے لیکن ادرونی طور پر اس میں وہی چودھراہٹ ہے جہالت ہے اس کے بات کرنے انداز بھی ایسا ہی ہے جیسا کسی لٹھ مار رہا ہو ۔۔ لیکن کہانی نگار بہت اچھا ہے لوگوں کو گرفت میں لینے کی صلاحیت ہے اس میں ۔۔ اور یہ اپنے کالم اور کتاب "زیرو پوائنٹ" کی وجہ سے زیادہ مشہور ہے ۔۔ میرے شہر دیپالپور کے ایک صاحب ہیں اللہ نے انہیں اچانک بہت دولت سے نوازا اور ان کے دل میں انٹلکچول بننے کی خوہش جاگی تو انہوں نے جاوید چودھری کی کتاب پڑھنا شروع کردی اور کچھ ہی عرصے میں کافی دھاک بٹھالی اپنے گاؤں کے لوگوں پر :)۔۔
اور یار یہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مجھے آج تک پتا نہیں چلا کہ یہ ہے کیا چیز ست رنگی شخصیت لگتی ہے مجھے
(آپس کی بات مجھے تو زیادہ صحافیوں کا پتا بھی نہیں ہے)
 
قیصرانی

لائبریرین
آفتاب اقبال کے پاس علم تو ہے لیکن موصوف ہر وقت اپنی تعریف سننا پسند کرتے ہیں
میں خبرناک باقاعدگی سے دیکھتا ہوں اور اسکا سکرپٹ آفتاب اقبال لکھتا ہے جس میں ہر دوسری جگت میں موصوف کے علم و فضل کو بیان کیا جاتا ہے
اس کے علاوہ صاحب آپ والدِ محترم کی بھی کافی تشہیر کرتے ہیں
آفتاب اقبال کے خیال میں پاکستان کا سب سے بہترین اینکر آفتاب اقبال ہے اور پاکستان کا سب سے بہترین چینل جیو
مجھے یہی بات پسند ہے اس کی۔ باقی سب چوری چھپے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ بڑے جینئس ہیں لیکن منہ سے کچھ نہیں پھوٹتے۔ کم از کم یہ اندر باہر ایک تو ہے :)
 
Top