کھرا سچ مبشر لقمان کیساتھ!

arifkarim

معطل
مبشر لقمان پچھلے ہفتے سے مسلسل روزانہ جیو نیوز نیٹورک کے کرتا دھرتاؤں کے بھارتی اور امریکی خفیہ اداروں کیساتھ خفیہ روابط اور پاکستانی میڈیا مافیا سے متعلق پروگرامزمستند اثبوتوں کیساتھ پیش کر رہا ہے۔ میں چاہوں گا کہ محفلین اپنی معلومات میں اضافہ کیلئے یہ پروگرامز ضرور دیکھیں۔ ان میں سے دو پروگراموں میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا ایک لمبا انٹرویو بھی موجود ہے:
 
زبیر حسین

محفلین
پہلے والا پروگرام تو میں نے دیکھا تھا ،اس میں میری ایک پسندیدہ شخصیت ہے شائد بہت سوں کو پسند نہ ہو لیکن مجھے زید حامد کی باتیں امید اور حوصلہ دیتی ہیں۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیر ہے ساقی۔۔یاد دلاتی رہتی ہیں۔
 
عثمان

حیرت ہے کہ زید حامد کو "سنجیدہ" مبصر سمجھنے والے سادہ لوح اب بھی پائے جاتے ہیں۔ :eek:
 
پاکستانی قوم کی اکثریت ہے ہی سادہ جناب۔۔۔۔۔۔ سادہ لوح ہی سہی ہم تو اسی کو چاہیں گے جو پاکستان کی بات کرے گا جو ہماری بات کرے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلے والا پروگرام تو میں نے دیکھا تھا ،اس میں میری ایک پسندیدہ شخصیت ہے شائد بہت سوں کو پسند نہ ہو لیکن مجھے زید حامد کی باتیں امید اور حوصلہ دیتی ہیں۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیر ہے ساقی۔۔یاد دلاتی رہتی ہیں۔
زید حامد نے ایک بار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں تقریر کی تھی کہ ہماری ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کیا جائے۔ جواب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن نے بتایا کہ زید حامد صاحب کو خود بھی پتہ نہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں :)
 
ہم نے تو وہ تقریر نہیں سنی
اس لئے ہم سنی سنائی باتوں پر اس معاملے میں یقن کرنے والے نہیں :(
 
عثمان

محفلین
پاکستانی قوم کی اکثریت ہے ہی سادہ جناب۔۔۔ ۔۔۔ سادہ لوح ہی سہی ہم تو اسی کو چاہیں گے جو پاکستان کی بات کرے گا جو ہماری بات کرے گا۔
اور وہ کیا بات کرے گا ؟
بھئی لطائف سننے میں مضائقہ نہیں ، تاہم کچھ معیار تو ہونا چاہیے۔
 
زبیر حسین

محفلین
پہلی بات کی تردید دوسرے فقرے میں؟
دیکھیں آپ ہم سادہ لوح لوگوں کو الفاظ کے ہیر پھیر میں مت الجھائیے۔۔ سادہ لوح سادہ بات کرتے ہیں پہلے وجہ بیان کی کہ ہم کیوں آپ کی بات نہیں مانیں گے پھر بات نہ ماننے کا کہا۔
 
آپ نے کہا کہ آپ سنی سنائی پر یقین نہیں رکھتے، پھر بولے کہ چونکہ آپ نے سنا نہیں اس لئے نہیں مان رہے :)
 
زبیر حسین

محفلین
تو بھائی میرے، جو بات آپ نے سننی ہے وہ بھی تو کسی کے منہ سے نکلی بات سنیں گے نا؟
کسی اور کے نہیں زید حامد کے منہ سے۔۔۔۔۔ اور وہ بھی لائیو تب مانا جا سکتا ہے۔بعد میں تو کوئی کھلاڑی بھی کھلواڑ کر سکتا ہے۔
 
Top