کھجور کا کیک

ماوراء

محفلین
کجھور کا کیک

8 - 10 کے لیے​


اجزاء:

کجھوریں( پسی\کٹی ہوئی) = = = = = 155 گرام
اخروٹ (کَٹے ہوئے)= = = = = 45 گرام
براؤن شوگر = = = = = 90 گرام
انڈے (پھینٹے ہوئے) = = = = 2
مکھن (پگھلا ہوا) = = = = = 125 گرام
Syrup = = = = = = دو ٹی سپون
میدہ = = = = = = 90 گرام
چھلکے سمیٹ پسا ہوا آٹا = = = = = 100 گرام
Yeast (خمیرہ) = = = = 2ts
دودھ = = = = = = 0،6 dl

گلیز :

کریم چیز = = = = 125 گرام
مکھن = = = = = 30 گرام
آئسنگ شوگر = = = = = 185 گرام
اخروٹ سجاوٹ کے لیے


ترکیب:

180 C پر اوون گرم کر لیں۔ 20 cm گول کیک ٹن میں مکھن لگا لیں یا بیکنگ پیپر رکھ لیں۔

سب اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور 50 منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

کیک کو 10 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔

Glaze کے اجزاء کو مکس کر کے ٹھنڈے کیک کے اوپر پھیلا دیں۔ اور اخروٹ سے سجا دیں۔
 

حجاب

محفلین
ترکیب سے تو لگ رہا ہے مزے کا بنے گا، بناؤں گی ضرور۔ شکریہ ماوراء اتنا اچھا کیک شیئر کیا تم نے۔
 

حجاب

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی کبھی کبھار تو چلتا ہے نہ۔ میرے ابو کو شوگر ہے اور وہ کھاتے ہی میٹھا ہیں۔

چلو تم کہتی ہو تو رسک لیا جا سکتا ہے، لیکن حجاب کو نہ بتانا بہت ناراض ہوں گی۔

کبھی کبھار مطلب کہ مہینے میں ایک بار کھا لیا جائے تو ٹھیک۔
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب نے کہا:
شمشاد نے کہا:
چلیں پھر ٹھیک ہے اگر اتنی گنجائیش ہے تو۔
آپ کجھور کا ایک پاؤنڈ کا کیک بنوائیں ،پھر اُس کے 100 ٹکڑے کریں ،99 ٹکڑے گھر والوں کے لئے ایک آپ کا ۔

اتنا تردد کرنے کے بعد صرف ایک فیصد :cry: اس سے اچھا ہے میں ایک عدد کھجور کھا لوں اور صبر شکر کر لوں۔
 

حجاب

محفلین
مگر اُس کیک کے ایک ٹکڑے میں کریم کے ساتھ بہت کچھ بھی ملے گا کھانے کو،اور کجھور تو بس کجھور ہی ہوگی سوچ لیں۔
 
Top