کھانے کا اثر

رانا

محفلین
ایک صاحب اپنے دوست کو بتا رہے تھے "کل میں نے اپنے افسر اعلی کو کھانے پر گھر بلایا تھا۔ وہ میری بیوی کے پکے ہوئے کھانے کھا کر اتنے متاثر ہوئے کہ آج انہوں نے مجھے کمرے میں بلایا اور ایک پارسل مجھے دیتے ہوئے کہا "یہ میری طرف سے اپنی بیوی کو تحفے میں دے دینا۔ اس میں کھانے کی میز پر کام آنے والی کچھ اشیاء ہیں۔"

"تمھاری بیوی تو وہ تحفہ پاکر کافی خوش ہوئی ہوگی۔" دوست نے پوچھا۔

"نہیں یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے میری ایسی خبر لی کہ کیا بتاؤں۔۔۔۔۔۔۔ جب بیوی نے پارسل کھولا تو اس میں سے ایک آری، کلہاڑی، چھینی اور ہتھوڑی نکلی۔۔۔۔۔۔" ان صاحب نے ٹھنڈا سانس بھر کہا۔
 
شمشاد

لائبریرین
نوید بھائی آپ میرے بتائے ہوئے رشتوں میں سے کوئی ایک پسند کر کے فوراً شادی کر لیں پھر آپ کو ایسی باتوں کی فوراً سمجھ آ جایا کرے گی۔

بات یہ ہے کہ ان محترمہ کے پکائے ہوئے گوشت و دیگر اشیاء اتنے سخت تھے کہ ان کو توڑنے کے لیے مندرجہ بالا اوزاروں کی ضرورت تھی۔

اب سمجھ آئی کہ اگلی بھی گئی۔ ;)
 
شمشاد بھائی یہ لطائف کے اصلوب کے خلاف ہے کہ کسی بھی حال میں ان کی وضاحت کی جائے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال تھا کہ تحفے میں کھانا پکانے کی کتاب ہوگی لیکن یہاں تو معاملہ کچھ زیادہ ہی خراب نکلا۔
 
Top