کچھ یادیں کچھ باتیں۔ تبصرے

شمشاد

لائبریرین
ثناءاللہ نے کہا:
اچھا تو پھر ان کا ماحول بہت ہی خراب ہے ایسا کریں کہ پاکستان سے دو لڑکیاں وہاں بھیج دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیکھیں سارا ماحول ٹھیک ہو جائے گا

لیکن وہ تو کہتے ہیں کہ ساری ہی پاکستانی ہیں، کہیں یہ تو نہیں کہ فن لینڈ ایک ٹھنڈا ملک ہے اور اس ٹھنڈے موسم نے ۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جناب آپ دوستوں نے کافی معلومات مہیا کی ہیں، مگر کسے نے بھی یہ نہیں پڑھا کہ میں تب کی بات کر رہا ہوں جب میں‌پاکستان میں تھا۔ تب جماعت میں ہم جماعت لڑکیوں کے حوالے سے بات کر رہا ہوں۔ خیر، پھر بھی اچھا لگا۔ پی ایچ ڈی کی ابھی تک تو نوبت نہیں آئی۔ جب وہ وقت آیا تو دیکھیں گے۔
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
ہونا کیا ہے، آپ وہاں کی بتاتے رہے اور میں یہاں کی سمجھتا رہا تو گھپلا تو ہونا ہی تھا ناں۔
 

ماوراء

محفلین
فن لینڈ میں قیصرانی رہتے ہیں۔۔؟ وہاں میری سکول ٹائم کی بہت پیاری سی دوست بھی رہتی ہے۔ میں ایک بار اس کے پاس گئی بھی تھی۔ لیکن کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ :(
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
فن لینڈ میں قیصرانی رہتے ہیں۔۔؟ وہاں میری سکول ٹائم کی بہت پیاری سی دوست بھی رہتی ہے۔ میں ایک بار اس کے پاس گئی بھی تھی۔ لیکن کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ :(
تادم تحریر تو میں اکیلا قیصرانی ہوں۔ دوسرے قیصرانی میرے پھوپھا ہیں جو گذشتہ سال میرے پاس میرے والد کی تعزیت کے لئے آئے تھے۔ اور آپ کافی عرصہ پہلے فن لینڈ آئی تھیں؟‌واقعی؟‌کس شہر؟
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
اصل میں میرے پھوپھا قیصرانیوں کا چلتا پھرتاانسائکلو پیڈیا ہیں۔ اس لئے مجھے یقین ہے کہ یہاں‌میں پہلا قیصرانی ہوں۔ لندن میں وہ خود پہلے قیصرانی تھے۔ اور لندن میں ہی ابھی تک آخری قیصرانی میری باجی ہیں۔ ہیلسنکی بھی اچھا شہر ہے۔ دارلحکومت جو ہوا۔ 1952 کے اولمپک کے دوران تو نہیں آئی تھیں‌کہیں‌آپ؟(مذاق)
قیصرانی
 

الف عین

لائبریرین
یہ کیا ہوا ہے بھئی۔ اصل کتاب تو ایک واحد پوسٹ میں ہے اور اس پر تبصرے تیسرے صفحے پر آ گئے ہیں۔ اس کتاب کا ذکر نہیں، محض کچھ یادیں کچھ باتیں شئیر کی جارہی ہیں۔ کیا اس کو گپ شپ میں منتقل کر دیا جائے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں لائبریری پراجیکٹ سے متعلقہ فورمز کا ایک اکٹھا آپریشن کلین اپ ہونا چاہیے۔ کیا یہ یہاں کے موڈریٹر خواتین و حضرات، یعنی کہ لائبریری گروپ کے ممبران نہیں کر سکتے؟ اگر کوئی اختیارات کا مسئلہ ہے تو مجھے بتائیں۔ کوئی نہ کوئی بندوبست کر دوں گا اس کا۔
 
Top