کچھ پرانی مگر یوم دفاع کے حوالے سے اہم اور دلچسپ خبر :)

حب الوطنی میں پاکستانی دنیا بھر میں سرفہرست ہیں، سروے
June 17, 2014

اسلام آباد:
ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق امریکا، چین اور دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستانی کہیں زیادہ محب وطن ہیں اور88 فیصد پاکستانی ہر وقت ملک کے لیے جان دینے کو تیار رہتے ہیں۔

گیلپ کے حالیہ بین الاقوامی سروے کے مطابق88 فیصد پاکستانی ہر وقت کے لئے جان دینے کو تیار رہتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں چینی 74 فیصد، امریکی 58 فیصد اور چلی کے صرف 47فیصد شہری جنگ کی صورت میں ملک کی خاطر ہتھیار اٹھانے پرتیار نکلے۔ گیلپ کی جانب سے پاکستان سمیت امریکا، چین اور چلی کے ممالک میں حب الوطنی اور ملک کی خاطر جان دینے کے جذبے کو چیک کرنے کیلیے سروے منعقد کیا گیا جس کے دوران پاکستان میں مہنگائی، غربت، بے روزگاری، افراتفری، دہشت گردی، بجلی اور لوڈشیڈنگ کے باوجود ملک کی خاطر جان دینے کی بات کی گئی تو سب سے زیادہ پاکستانی اس کیلیے تیار نظر آئے۔

گیلپ سروے کے مطابق 88فیصد پاکستانیوں نے ملک کی خاطر جان دینے کی حامی بھرلی،10 فیصد نے انکار جب کہ 2 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ چین میں 74فیصد نے ہاں،20 فیصد نے انکار جب کہ 6 فیصد نے جواب نہیں دیا۔ اسی طرح امریکا کے 50فیصد شہریوں نے ہاں میں جواب دیا، 41فیصد نے کہا نہیں جب کہ ایک فیصد نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ چلی کے شہریوں نے اس حوالے سے مایوس کن ردعمل کا اظہار کیا جس میں 41فیصد نے ہاں میں جواب دیا۔
 
عثمان

محفلین
یہ سروے محض جذباتیت کا ہے۔ حب الوطنی کا نہیں۔ پاکستانی بلاشبہ اس میں نمبر ون ہیں۔
 
عثمان

محفلین
حب الوطنی میں بھی کم نہیں ہیں :)

آپ کے نزدیک حب الوطنی کیا ہے ؟ کیا یہ کوئی پسندیدہ رنگ یا پکوان ہے کہ جس کی پسندیدگی کی پیمائش لوگوں کے منہ کے آگے مائیک لے جا کر اور جواب سن کر کی جائے۔ :)
کسی معاشرے میں کرپشن کی حالت، قانون کا احترام، فرائض کی ادائیگی اور نظام سے سنجیدگی ہی شہریوں کی معاشرے اور ملک سے وابستگی کو ثابت کرتی ہے۔ پاکستان ان معاملات میں دوسروں کے مقابلے میں کہاں کھڑا ہے، بخوبی واضح ہے۔
 
آخری تدوین:
ایک محب وطن کو ان ساری باتوں پر عمل کرنا چاہئے مگر
میرا خیال ہے کہ کرپشن کی حالت، قانون کا احترام، فرائض کی ادائیگی اور نظام سے سنجیدگی کی علامات انسان کے مہذب ہونے کو ظاہر کرتی ہیں۔ :) کیونکہ جو بندہ ان سب باتوں کا عادی ہے وہ کسی بھی ملک میں جا کر ان باتوں پر عمل کرے گا۔ لیکن ضروری نہیں کہ وہ بندہ ان ساری باتوں پر عمل کرتے ہوئے اس غیر ملک پر جان دینے کے لئے بھی تیار ہو :) اور امریکہ کی مثال موجود ہے کہ امریکی جو یقیناً کرپشن کی حالت، قانون کا احترام، فرائض کی ادائیگی اور نظام سے سنجیدگی میں پاکستانیوں سے بہتر ہیں لیکن ان میں سے 57 فی صد ہی امریکہ پر جان دینے کی حامی بھرنے کو تیار ہیں ۔
 
کاظمی بابا

محفلین
یہ سروے گمراہ کن ہے۔
ہر پاکستانی ہزار جان نچھاور کرنے کو بے تاب ہے ۔ ۔ ۔
کوئی ایک بھی پاکستانی اپنی جان کو وطن سے عزیز نہیں رکھتا۔
 
عثمان

محفلین
ایک محب وطن کو ان ساری باتوں پر عمل کرنا چاہئے مگر
میرا خیال ہے کہ کرپشن کی حالت، قانون کا احترام، فرائض کی ادائیگی اور نظام سے سنجیدگی کی علامات انسان کے مہذب ہونے کو ظاہر کرتی ہیں۔ :) کیونکہ جو بندہ ان سب باتوں کا عادی ہے وہ کسی بھی ملک میں جا کر ان باتوں پر عمل کرے گا۔ لیکن ضروری نہیں کہ وہ بندہ ان ساری باتوں پر عمل کرتے ہوئے اس غیر ملک پر جان دینے کے لئے بھی تیار ہو :) اور امریکہ کی مثال موجود ہے کہ امریکی جو یقیناً کرپشن کی حالت، قانون کا احترام، فرائض کی ادائیگی اور نظام سے سنجیدگی میں پاکستانیوں سے بہتر ہیں لیکن ان میں سے 57 فی صد ہی امریکہ پر جان دینے کی حامی بھرنے کو تیار ہیں ۔
ترقی یافتہ ممالک میں لوگوں کی ایک تعداد حقیقت پسند ہے۔ تبھی وہاں جان نچھاور کرنے والے آسانی سے نہیں ملتے:)۔ یہ ناقص سروے عملی حقائق کی بجائے محض لوگوں کی سطحی جذباتیت کے عکاس ہیں۔
جان دینا اور محب الوطنی آپ کے نزدیک آخر ہے کیا ؟
 
عثمان

محفلین
ایک محب وطن کو ان ساری باتوں پر عمل کرنا چاہئے مگر
میرا خیال ہے کہ کرپشن کی حالت، قانون کا احترام، فرائض کی ادائیگی اور نظام سے سنجیدگی کی علامات انسان کے مہذب ہونے کو ظاہر کرتی ہیں۔
یہ عملی حقیقت کی عکاس ہیں۔ انہی کی اہمیت ہے نا کہ خوشنما بیانات کی ؟
 
یہ عملی حقیقت کی عکاس ہیں۔ انہی کی اہمیت ہے نا کہ خوشنما بیانات کی ؟
بلا شبہ ان کی اہمیت ہے ۔ لیکن اپنی رائے کا اظہار پوچھنے پر عوام نے کیا ہے سیاسی لیڈروں نے بیان جاری نہیں کیا۔ :)
جان دینا اور محب الوطنی آپ کے نزدیک آخر ہے کیا ؟
یہ واقعی جھنجوڑنے والا سوال ہے ۔ سچی حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ملکی قوانین کا احترام کیا جائے۔
جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ
جب پاکستان کی ٹیم کسی میچ میں کسی دوسرے ملک کی ٹیم سے مقابلہ کرتی ہے اور پاکستانی دوست اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے ہیں
جب یوم آزادی کے موقع پاکستان کے بیج لگاتے ہیں
جب پاکستان کے زلزلہ اور سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ بھیجتے ہیں
ایک دوسرے پاکستانی کی جاب اور دوسرے کاموں کے لئے مدد کرتے ہیں۔
پاکستانی فوج اور دوسرے اچھے اداروں پر فخر کرتے ہیں
اور اپنے وطن پر جان دینے کا عہد کرتے ہیں
تو انہیں دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ وہ پاکستانی اپنے وطن سے پیار کرتے ہیں۔ :)
میں کیسے کہ دوں کہ یہ لوگ اپنے وطن سے پیار نہیں کرتے؟
 
میں صرف اتنا کہنے پر اکتفا کروں گا کہ مجھے کسی کو "غیر محب الوطن" ثابت کرنے میں دلچسپی نہیں ہے۔ صرف ایسے سرویز کو ناقص سمجھتا ہوں۔ :)
 
میں صرف اتنا کہنے پر اکتفا کروں گا کہ مجھے کسی کو "غیر محب الوطن" ثابت کرنے میں دلچسپی نہیں ہے۔ صرف ایسے سرویز کو ناقص سمجھتا ہوں۔ :)
سچ ہے کہ دعوی کرنا آسان مگر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے :)
اور سروے میں لوگ بس دعوی ہی کرتے ہیں عمل کا پتہ تو وقت آنے پر لگے گا :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
جان پاکستان کی ایک سو ایک بار- پر پاسپورٹ لال ، کالا یا نیلا ہو!:flag::bighug:
#شاید-ایک-پاکستانی :grin:
 
کاظمی بابا

محفلین
سنہ 2001 کی بات ہے، ہم ایک بزرگ دوست (عارف صاحب) کے پاس بیٹھے تھے، بات ہو رہی تھی غیر ملکی ثقافتی اور معاشی یلغار کی۔
عارف صاحب نے فرمایا، ڈالر وہاں سے کماؤ، ناچ گانے بھی انہی کے دیکھ کر دل بہلاؤ مگر جان تو پاکستان کے لئے ہی دو گے ناں !
 
خبر آ جاتی ہے کہ "گیلپ کے حالیہ بین الاقوامی سروے کے مطابق"، یہ خبر کون جاری کرتا ہے؟ گیلپ سروے؟
یہ گیلپ سروے ہے کیا؟ کون کرتا ہے؟ کہاں کرتا ہے؟ وغیرہ
گیلپ انٹرنیشنل ایک بین الاقوامی ادارہ جس کا کام ہی سروے کرنا ہے۔ یہ وقتاً فوقتاً سروے کرتے رہتے ہیں۔
گیلپ پاکستان ایک بالکل مختلف ادارہ ہے جو پاکستان کی سطح پر سروے کرتے رہتے ہیں۔
 
Top