کچھ پرانی مگر یوم دفاع کے حوالے سے اہم اور دلچسپ خبر :)

محمد امین

لائبریرین
ایک محب وطن کو ان ساری باتوں پر عمل کرنا چاہئے مگر
میرا خیال ہے کہ کرپشن کی حالت، قانون کا احترام، فرائض کی ادائیگی اور نظام سے سنجیدگی کی علامات انسان کے مہذب ہونے کو ظاہر کرتی ہیں۔ :) کیونکہ جو بندہ ان سب باتوں کا عادی ہے وہ کسی بھی ملک میں جا کر ان باتوں پر عمل کرے گا۔ لیکن ضروری نہیں کہ وہ بندہ ان ساری باتوں پر عمل کرتے ہوئے اس غیر ملک پر جان دینے کے لئے بھی تیار ہو :) اور امریکہ کی مثال موجود ہے کہ امریکی جو یقیناً کرپشن کی حالت، قانون کا احترام، فرائض کی ادائیگی اور نظام سے سنجیدگی میں پاکستانیوں سے بہتر ہیں لیکن ان میں سے 57 فی صد ہی امریکہ پر جان دینے کی حامی بھرنے کو تیار ہیں ۔

اچھا اور وہ امریکی فوجی جو "زبردستی" سات سمندر پار لا بٹھائے جاتے ہیں کبھی عظیم جنگوں میں، کبھی ویت نام، کبھی خلیج، کبھی عراق، افغانستان؟ وہ کیا حب الوطنی سے خالی ہیں؟ کیا وہ اپنے ملک کے نام پر لڑ نہیں رہے؟ در اصل وہ لوگ پروفیشنل ہیں۔ ہماری طرح "بھرم ٹائٹ مٹکا خالی" والے جذباتی نہیں ہیں۔۔۔ یہی پروفیشنل ازم ان کو ہم سے زیادہ حب الوطن بناتا ہے کیوں اسی صفت کی موجودگی میں امریکہ یا دوسری ترقی یافتہ اقوام کے افراد دنیا میں ممتاز ہیں۔ ہم تو سائنس میں بھی جذباتیت اور "حب الوطنی" گھسیڑ دیتے ہیں جو کہ انتہائی نون پروفیشنل طریقہ ہے۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
سنہ 2001 کی بات ہے، ہم ایک بزرگ دوست (عارف صاحب) کے پاس بیٹھے تھے، بات ہو رہی تھی غیر ملکی ثقافتی اور معاشی یلغار کی۔
عارف صاحب نے فرمایا، ڈالر وہاں سے کماؤ، ناچ گانے بھی انہی کے دیکھ کر دل بہلاؤ مگر جان تو پاکستان کے لئے ہی دو گے ناں !

امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں دہائیوں سے ایسے خاندان اور افراد مقیم ہیں کہ جو وہاں کی پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر ہیں اور "پروفیشن" اور "انسانیت" کے ناطے جان بھی دے دیتے ہیں۔۔۔
 
Top