کچھ مزاحیہ سیاسی خبریں سونامی اور انقلاب مارچ کے پس منظر میں

لئیق احمد نے 'آپ کی تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 13, 2014

  1. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کچھ مزاحیہ سیاسی خبریں سونامی اور انقلاب مارچ کے پس منظر میں
    نوٹ1: چونکہ محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی تحریریں ممنوع ہیں اس لئے اس تحریر کا سالگرہ سے کوئی تعلق نہیں۔ مزید تسلی کے لئے اس تحریر کو کمپیوٹر کی تاریخ کو ایک مہینہ آگے کر کے پڑھا جائے۔

    1​
    آخری اطلاعات کے مطابق طاہرالقادری نے کپتان کی قیادت میں سونامی مارچ کرنے اور کپتان نے طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب مارچ کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ دونوں ہی عظیم لیڈر ہیں اور کسی دوسرے کی قیادت میں مارچ کرنا ان کی شان کے خلاف ہے۔
    نوٹ: پہلی اطلاع کے مطابق بھی یہی صورتحال تھی۔
    2​
    ارسلان نے ٹیلی پیتھی اور ہپناٹزم کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیریان کے خواب میں اسکی ماں سیتا وائٹ کی آمد کا بندوبست کرینگے جو اسے (ٹیریان کو) پاکستان آکر مبینہ باپ (عمران) کے خلاف ڈی این اے ٹیسٹ کا مقدمہ کرنے پر اکسائے گی۔
    جوابی وار کے طور پر تحریک انصاف نے سیتا وائٹ کی قبر پر دو عامل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اسکی روح کو ٹیریان کے خواب میں جانے سے روکیں گے۔
    3​
    نواز حکومت نے (طاہرالقادری کے طیارہ کا رخ موڑنے کے کامیاب تجربے کے بعد) سونامی مارچ روکنے کے لئے تمام بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں، ٹانگوں اور گدھا گاڑیوں کا رخ اسلام آباد کی بجائے دوسرے شہروں کی طرف موڑنے کا حکم دیا ہے ۔ مگر گھوڑوں اور گدھوں نے کوئی سیاسی وابستگی نا ہونے کی وجہ سے اس مکروہ سیاسی کھیل میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
    4​
    سونامی مارچ کی متوقع کامیابی کی وجہ سے طاہرالقادری نے کچھ دن بعد کپتان کی متوقع حکومت کے خلاف انقلاب مارچ کی خفیہ تیاری شروع کردی ہے۔
    5​
    ایم کیوایم نے عین موقع پر سونامی یا انقلاب مارچ کا ساتھ چھوڑنے کا معاوضہ طے کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور ابھی ایڈوانس بکنگ کی صورت میں خصوصی رعایت کی پیشکش کی ہے ، اور خبردار کیا ہے کہ عین موقع پر حالات گھمبیر ہونے کی صورت میں معاوضہ خطرناک حد تک بڑھ بھی سکتا ہے۔
    6​
    طاہرالقادری کی آمد کے موقع پر 100 پولیس والوں کے کھنے کھلنے کے تجربے کے پیش نظر اسلام آباد ۔ راولپنڈی اور ارد گرد کے شہر کے پولیس والوں نے لمبی چھٹی کی درخواست جمع کرادی ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
    نوٹ2: چونکہ تمام خبریں حقیقت کا تڑکا لگا ہونے کے باوجود جعلی ہیں اس لئے انتظامیہ اردو محفل کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ابھی سے پیش کی جاتی ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
  2. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    خوش آمدید
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 13, 2014
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. سید فصیح احمد

    سید فصیح احمد لائبریرین

    مراسلے:
    3,178
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    :) :)
    فی الحال تو ہم قاری کی نشست سے چپک کر بیٹھے ہیں ۔۔۔ البتہ ریٹنگ کا لٹو خوب گھماتے رہیں گے :p
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    یعنی ابھی سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھے :LOL:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ظاہر ہے نواز کے جانے کے بعد کپتان اگر کرسی پر مسلط ہوگیا تو طاہرالقادری کو انقلاب کا کیا فائدہ ہوا ؟ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    ویسے انہیں فائدہ ہونے والا نظر نہیں آتا مستقبل بعید میں بھی :)
     
    • متفق متفق × 2
  7. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    مگر کیمروں کی چکا چوند کا شوق ضرور پورا ہوگا :)
     
    • متفق متفق × 2
  8. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بجا فرمایا آپ نے :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. x boy

    x boy محفلین

    مراسلے:
    6,208
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Breezy
    ہمم
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  10. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہوں ؟ :surprise:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. عماد بزدار

    عماد بزدار محفلین

    مراسلے:
    16
    عوام تیار رہیں کسی بھی وقت انقلاب آ سکتا ہے (طاہر القادری)

    میں نے آج بھی گرم دودھ میں چھلکا ڈال کر پیا ہے۔

    توفیق بٹ کے کالم "جواب عرض ہے سے اقتباس"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کاش نوٹ نمبر 2 نہ ہوتا ۔ بہت خوب
    ایب خان مرحوم کی اسمبلی میں ایک دفعہ غالباً ان ہی کے بھائی نے جو قائد حزب اختلاف بھی تھے شعر پڑھا تھا اُس کا مصرعہ یادہے ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    واقعی یونہی لگتا ہے کہ خبریں اصلی ہیں جعلی نہیں۔ :)
     
  14. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,866
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Suspicious
    :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    دستخط میں قادریہ شعر اور پوسٹ قادری کے خلاف؟ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    یہی تو افسوس کا مقام ہے کہ طاہرالقادری صاحب اپنی بیان کردہ نسبت کا پاس نہیں رکھتے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    204,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    مولانا فضل الرحمان ڈیزل اور ڈیزل کی دھار دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کس طرف لڑھکنا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    اس تحریر سے مجھے ویلنٹائن والا مضمون یاد آگیا۔

    کب آئے گی اس کی اگلی قسط؟ :evil:
     
  19. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اچھا کیا یاد دلا دیا۔ انشآاللہ کل یا جمعرات تک :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    جزاک اللہ! ضروری کاموں سے فارغ ہوکر لکھیے گا۔ کوئی جلدی نہیں۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر