تعارف کچھ مجھ سے بھی پوچھیے آج

کیا سوچنا؟
کہ اب کس کتاب کا مطالعہ کیا جائے
یا کیا مصوری کی جائے؟
یا کچھ اور؟
یہ سوچنا کہ اس کی پلکوں پہ آشیاں بسایا جائے
یہ سوچنا کہ اس کے گالوں کو چھو کے آیا جائے
وہ ہنسے تو اس کے لبوں کے تبسم کو چوما جائے
وہ شرمائے تو اس کے بالوں میں پھول لگایا جائے
بارش جو پڑے قطرہ بھر بھی رخسار پہ اس کے
بارش کےسب حروف کو الٹا کے شراب بنایا جائے
 
فلسفہ میں کیا پڑھا ہے؟ کونسا فلسفی پسند ہے؟
جناب واصف علی واصف کا ایک قول یہ پڑھا

"وہ آدمی جس کے لیے رہنا اور جانا برابر ہو وہ مومن ہے۔"

فلسفی کافی پسند ہیں جیسے اقبال، حکیم سلیمان، حکیم لقمان، ارسطو، بقراط، واصف علی واصف، بانو قدسیہ
 
Top