تعارف کچھ مجھ سے بھی پوچھیے آج

السلام علیکم!
مجھے عثمان کہتے ہیں۔ میرے نام کے ساتھ علی بھی لگتا ہے۔ تو پورا نام عثمان علی ہوا۔۔۔۔نہیں نہیں رُکیے میرے خیال میں تخلص کے بِنا نام پورا نہیں ہوتا۔ اُسے شامل کرکے مجھے عثمان علی عین کہیں گے۔ مگر احباب کہنے میں تو صرف "عین" پر گزارا کرلیتے ہیں اور لکھتے وقت حروف کی بچت کرتے ہوئے "ع" ہی لکھنے کو کافی سمجھتے ہیں۔ میرا تعلق پاکستان کے ایک گاؤں سے ہے اب اس کا نام بتاؤں تو آپ لوگوں کو عجب محسوس نہیں ہوگا کیوں یقیناً آپ لوگوں نے اس سے بھی عجیب و غریب نام سُنے ہونگے۔ تو میرے گاؤں کا نام روسہ ٹبہ ہے۔ شمار میں رکھنے کے لیے اس کو ایک نمبر دیا گیا ہے یعنی چک نمبر1۔
باقی تعارف آپ لوگ خود پوچھ لیجیے۔۔۔۔۔کچھ سوال۔۔۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
خوش آمدید عثمان

شاعری کیوں کرتے ہیں؟

شاعری کے علاوہ بھی کچھ کرتے ہیں؟
 

فاخر

محفلین
شریک محفل ہونے پر خیر مقدم اور خصوصی استقبال
اپنے تعلیمی مشاغل کے بارے میں وضاحت کردیتے تو بہتر ہوتا،خیر اسے اخفا میں رکھے رہنا بھی بہتر ہے۔ امید ہے کہ محفل میں بہتر وقت گزرے گا ان شاءاللہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عثمان علی عین!
اردو محفل میں خوش آمدید ۔
تو میرے گاؤں کا نام روسہ ٹبہ ہے۔ شمار میں رکھنے کے لیے اس کو ایک نمبر دیا گیا ہے یعنی چک نمبر1۔
ویسے جب آپ کو گاؤں کے نام پر تعجب کا اتنا یہی امکان ملحوظ تھا تو کسی نواحی شہر کا نام بھی لکھ دیا ہوتا کہ محل وقوع کا کچھ پتہ چل جاتا ۔
خیر سرچ کرنے سے پتہ چلا کہ قصور میں واقع ہونے کا قصور کیا ہے اس گاؤں نے شاید ۔
آج تک اس بات کی بھی سمجھ نہیں آئی کہ پنجاب میں دانتوں سے کاٹنے کو چک مارنا کہتے ہیں شاید، تو ایڈریس لکھنے میں یہ چک نمبر کا کیا کام یا اس کے دوسرے معنی اور ائٹمولوجی کیا ہے ؟
 
خوش آمدید عثمان

شاعری کیوں کرتے ہیں؟

شاعری کے علاوہ بھی کچھ کرتے ہیں؟
خوش آمدید عثمان

شاعری کیوں کرتے ہیں؟

شاعری کے علاوہ بھی کچھ کرتے ہیں؟

اجی شاعری کرنے والوں کو درد ہوتے ہیں، زخم ہوتے ہیں یا ان کا ذوق ہوتا ہے، صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ سب ملا کر مجھے الفاظ کو قطاروں میں اتارنا پڑتاہے یا کبھی اتارنے کا شوق سر پہ چڑھ کے بولتاہے۔ باقی شاعری کے علاوہ بھی بہت کام کر لیتاہوں۔ پڑھتا بھی ہوں
 

زیک

مسافر
اجی شاعری کرنے والوں کو درد ہوتے ہیں
درد کی گولیاں لیں
مرہم پٹی کریں
ان کا ذوق ہوتا ہے، صلاحیت ہوتی ہے
ہاں اس صورت میں شاعری جائز ہے
 
وعلیکم السلام
آپ کے پورے نام عثمان علی عین کو ہم پورا ہی بلانا چاہیں گے تھوڑا سا مختصر کر کے
"ٹرپل ع " تو آج سے آپ ٹرپل ع بھائی ہوئے۔
ایک بار پھر سے خوش آمدید
ہاہا شکریہ بہنا۔ آپ کا دیا ہوا نام خوب ہے ماشاءاللہ سے۔۔ کرم۔
 
Top