کچھ سگریٹ نوشی کے بارے میں....

زونی

محفلین
شکریہ بیٹی
ضرور سگریٹ نوشی انسان کو انسان کا بھلا کرنے کا بھی سوچتی ہے۔ سگریٹ نوش بہت جلد دوست بن جاتے ہیں
ایک مرتبہ بیرون ملک ایک ایئر پورٹ پر سگریٹ نوشی کے لیے ایک کمرے میں ایک امریکی فوجی سے ملاقات ہوئی اور اچھی بات چیت رہی صرف سگریٹ نوشی کی وجہ سے


ویسے حیرت کی بات ھے ایک سگریٹ نوش کو دوسرے سگریٹ نوش پہ بہت جلد رحم آ جاتا ھے چاہے باقی دنیا جائے بھاڑ میں :grin:
 

زونی

محفلین
غلط
سگریٹ نوش دوسروں کے دکھ اپنی جان پر جھیلتا ہے
جب اپ سگریٹ نوشی کرتی ہی نہیں تو اپ کو کیا پتہ


ہاہاہاہا بہت خوب ،،،،، تو کیا اب آزما کے بتاؤں ؟؟؟؟:p

وہ انسان کیا دوسروں کا دکھ اپنی جان پہ لے گا جو اپنے دکھ بھلانے کیلئے سگریٹ کا سہارا لیتا ہو ؟؟؟ بلکہ کبھی کبھی دوسروں کو دکھ میں مبتلا کرنے کیلئے :heehee:
 
مزاق برطرف
سگریٹ نوشی شروع نہیں کرنی چاہیے اور اگر کردی ہے تو چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ ایک اچھی عادت نہیں ہے۔ سگریٹ نوش جب نماز کے لیے جاتا ہے تو دوسرے نمازی تنگ پڑتے ہیں
 

یوسف-2

محفلین
ویسے حیرت کی بات ھے ایک سگریٹ نوش کو دوسرے سگریٹ نوش پہ بہت جلد رحم آ جاتا ھے چاہے باقی دنیا جائے بھاڑ میں :grin:
منشیات کا ہر عادی، دوسرے عادی کا دوست بعنوان پیٹی بند بھائی ہوتا ہے۔ :D خواہ وہ اسموکر ہو، شرابی ہو، افیمچی ہو یا ہیروئنچی :D ایک شریف آدمی کسی دوسرے کے سامنے ہاتھ پھیلاتے یا کچھ مانگنے ہوئے ہمیشہ ہچکچاتا ہے۔ لیکن اسموکر ایک دوسر ےسے سگریٹ، ماچس یا لائٹر مانگتے ہوئے کبھی بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتا اور دوسرا بھی مائنڈ نہیں کرتا۔ :D
 

یوسف-2

محفلین
ہاہاہاہا بہت خوب ،،،،، تو کیا اب آزما کے بتاؤں ؟؟؟؟:p

وہ انسان کیا دوسروں کا دکھ اپنی جان پہ لے گا جو اپنے دکھ بھلانے کیلئے سگریٹ کا سہارا لیتا ہو ؟؟؟ بلکہ کبھی کبھی دوسروں کو دکھ میں مبتلا کرنے کیلئے :heehee:
کوئی حرج نہیں :D اس طرح جب آپ اسموکنگ کی مخالفت کریں گی تو آپ کی بات میں ”وزن“ ہوگا اور کوئی اسموکر آپ کی بات سے انکار نہیں کرے گا کہ آپ کو کیا پتہ ع ہائے ظالم تو نے تو پی ہی نہیں :D
 

زونی

محفلین
مزاق برطرف
سگریٹ نوشی شروع نہیں کرنی چاہیے اور اگر کردی ہے تو چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ ایک اچھی عادت نہیں ہے۔ سگریٹ نوش جب نماز کے لیے جاتا ہے تو دوسرے نمازی تنگ پڑتے ہیں





سگریٹ نوش کی صحبت میں بییٹھنے والا ہر شخص تنگ پڑتا ھے شرط یہ ھے کہ وہ خود سگریٹ نوش نہ ہو !!!:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ایک سگریٹ نوش دوست دوسرے سگریٹ نوش سے ایسے مخاطب ہوتے ہیں :

یار ذرا ماچس تو دینا
دوسرا یہ سمجھتے ہوئے کہ اس نے سگریٹ سلگانی ہو گی، ماچس دیتا ہے۔
تو وہ ماچس لیکر فرماتے ہیں۔
اس ماچس کو استعمال کرنے کے لیے تمارے پاس سگریٹ بھی ہو گی۔

اسطرح وہ اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے دفتر میں ایک چھوٹا سا کمرہ مختص ہے جہاں سگریٹ نوش حضرات اپنا شوق پورا کرتے ہیں یا پھر دفتر کی عمارت سےباہر جا کر اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔
ہمارے دفتر کی تمام برانچوں میں سگریٹ پینا منع ہے۔ جس پر سختی سے عمل ہوتا ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
اب یہ اتفاق ہے یا حسن اتفاق کہ سات آٹھ سال قبل جب ہم نے بہ رضا و رغبت اور دائمی ہوش و حواس کے ساتھ اچانک سگریٹ نوشی ترک کردی (شروع بھی اسی طرح کی تھی :D )تو ہماری کمپنی کو ہماری یہ ”ادا“ اس قدر بھائی کہ انہوں نے جلد ہی ایک ”سگریٹ آرڈیننس“ جاری کردیا کہ لوگ دفتر میں سگریٹ نہیں پی سکتے (خواہ ہماری طرح کے ”افسران“ کا کمرہ الگ تھلگ ہی کیوں نہ ہو :D )، کمپنی کی گاڑی میں نہیں پی سکتے، خواہ گاڑی میں ایک ہی فرد یعنی ہم ہی کیوں نہ بیٹھے ہوں :D ، کافی روم میں نہیں پی سکتے، خواہ وہاں کوئی تنہا کافی پی رہا ہو، کمپنی کے رہائشی کمروں میں نہیں پی سکتے، خواہ کمرہ میں کوئی تنہا ہی کیوں نہ رہ رہا ہو، ٹوائلیٹ میں نہیں پی سکتے، خواہ وہ کسی کے صرف پرسنل استعمال میں ہی کیوں نہ ہو ۔ وغیرہ وغیرہ (جی ہاں اس کے علاوہ بھی کئی ”مقاماتِ ممنوعہ“ کا ذکر تھا اس آرڈیننس میں)۔ اس آرڈیننس کے اجراء کے بعد سگریٹ پینے کی واحد جگہ دفاتر کے اوپن کوریڈور ایریاز یا فیلڈ پلانٹ میں پلانٹ کی باؤنڈری سے باہر کا علاقہ ”قرار “ پائی، خواہ مئی جون کی گرمی کا مہینہ ہو اور چوٹی سے ایڑی تک پسینہ بہہ رہا ہو۔ جبکہ ہمارے تمام دفاتر سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ ہیں۔ :D اب اس آرڈیننس کو پڑھ کر میں نے تو سکون کا سانس لیا اور دوسروں نے شک و شبہ کی نظروں سے مجھے دیکھنا شروع کردیا کہ کہیں اس آرڈیننس کے پیچھے ہمارا خفیہ ہاتھ تو نہیں :D لیکن پھر وہ ہماری ”اوقات“ کو دیکھ کر اس شک و شبہ کو جھٹک دیتے کہ اس بندے کی اتنی ”اپروچ “ کہاں کہ دنیا بھر میں واقع کمپنی کے دفاتر میں بیک وقت اس قسم کا آرڈیننس جاری کروا سکے۔:D اللہ کا شکر ہے کہ جب تک ہم نے سگریٹ پی ”عزت“کے ساتھ پی اور جب سگریٹ پینے میں ”عزت سادات“ کے گنوانے کا خدشہ پیدا ہوا، اللہ نے اس سے قبل ہی ہم سے سگریٹ چھُڑ وا دی۔:D اور ہم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے دفتر میں اتنی سختی نہیں ہے۔ اس میں اتنی گنجائش ضرور ہے کہ جو خواتین سگریٹ سے شغل فرماتی ہیں، ان کے دفاتر ذرا الگ سے ہیں تو وہ اپنے کمرے میں ہی شوق پورا کر لیتی ہیں۔
 

یوسف-2

محفلین
جی ہاں! صحیح کہا، اب تو سعودی خواتین بھی اچھی خاصی تعداد میں سگریٹ نوشی کرنے لگی ہیں۔ حال ہی میں ایسی ہی ایک رپورٹ دیکھی تھی، گو اعداد و شمار اس وقت یاد نہیں۔ حالانکہ حالیہ برسوں میں ہی بہت سے (سعودی سمیت ) علماء نے تمباکو نوشی کی حرمت کے فتوے بھی جاری کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ میں نے ان فتووں کی وجہ سے سگریٹ نوشی ترک نہیں کی کیونکہ میں ان فتووں سے ذاتی طور پر متفق نہیں ہوں۔ :D

(نوٹ: اس فتویٰ سے متفق نہ ہونےکا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ یہ احقر فتووں کے صحیح یا غلط جانچنے کی ”صلاحیت“ رکھتا ہے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں علماء کے دوسرے گروپ کی رائے سے متفق ہوں جو تمباکو نوشی کو حرام قرار نہیں دیتے )
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں شیشہ (حقہ) زیادہ مقبول ہے اور خواتین میں تو کچھ زیادہ ہی مقبول ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
ایک دفعہ میرے ایک دوست نے پوچھا کہ ”تم اتنے زیادہ سگریٹ کیوں پیتے ہو؟“ میں نے جواب دیا ”ٹینشین کی وجہ سے!“ اس نے پوچھا ”تمہیں ٹینشین کیا ہے؟“ میں نے کہا ” یہی کہ سگریٹ بہت زیادہ پیتا ہوں“۔ مجھے چھ سات ڈاکٹر خبردار کرچکے ہیں کہ اگر تم نے سگریٹ نوشی ترک نہ کی تو تمہاری جان کو خطرہ ہے۔ اللہ جنت بخشے وہ سب کے سب فوت ہوچکے ہیں۔ اب دعا کا سہارا ہی باقی رہ گیا ہے۔ مسلم صاحب! آپ اللہ کے نیک بندے ہیں دعا کریں کہ اللہ اس عادتَ بد سے نجات دلا دے یا پھر آخری سانس تک صحت و لامتی کے ساتھ سگریٹ نوشی کی توفیق عطا فرمائے!:D

عطا الحق قاسمی کے تازہ کالم سے انتخاب
 

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ شمشاد صاحب۔
مختصر نام شرجیل ہے۔ کراچی کا رہائشی ہوں۔
اردو ویب پر آئے ہوئے زیادہ دن نہیں گزرے۔
آڈیو ایڈیٹنگ، فوٹو ایڈیٹنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں۔
شکاریات کی کتب کا شوقین ہوں۔ اس سلسلے کی ایک ویب سائٹ بھی بنا رکھی ہے۔

ساتھ ہی یہ پتہ چلا کہ ہمارے انیس الرحمن بھائی بھی پہلی بار اسی دھاگے میں وارد ہوئے تھے اور اُن کا ایک نام شرجیل بھی ہے۔ :)
 
cigarette-ts-1.jpg
 
Top