کچھ سگریٹ نوشی کے بارے میں....

زونی

محفلین
سگریٹ نوشی کا دورانیہ۔۔۔۔۔

anti-smoking-campaign-46.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
اب جلدی سے فاتح بھائی اور مغل بھائی کو ٹیگ کر دیجے کہ اُن کی دلچسپی کا موضوع ہے۔

اور ہاں اُنہیں ٹیک کرکے آپ غائب ہونا مت بھولیے گا۔ :D
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بھی بڑی ہمت اور جرات کی بات ہے کہ اتنا عرصہ سگریٹ نوشی کے بعد اس کو چھوڑ دیا۔

چھوڑے کے محرکات کیا تھے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
میں پچھلی ربع صدی سے یہی سوچ رہا ہوں کہ اب سگریٹ چھوڑ دینے چاہیں، کہیں ابدی سکون ہی میسر نہ آ جائے:)
 
یوسف-2

محفلین
یہ بھی بڑی ہمت اور جرات کی بات ہے کہ اتنا عرصہ سگریٹ نوشی کے بعد اس کو چھوڑ دیا۔

چھوڑے کے محرکات کیا تھے؟
وہی محرکات جو شروع کرنے کے تھے :D یعنی جس طرح بلا کسی مقصد اور پلاننگ کے سگریٹ نوشی شروع کی۔ ایک دن اسی طرح بلا کسی مقصد و پلاننگ کےچھوڑ دی ۔
 
یوسف-2

محفلین
میں پچھلی ربع صدی سے یہی سوچ رہا ہوں کہ اب سگریٹ چھوڑ دینے چاہیں، کہیں ابدی سکون ہی میسر نہ آ جائے:)
اس قسم کی سوچیں سگریٹ نوشی کے لطف کا بیڑا غرق کردیتی ہیں۔ لہٰذا یہ سوچنا وغیرہ چھوڑ دیں۔ ہاں جس دن چھوڑنے کا فیصلہ کریں، اس دن سچ مچ چھوڑ دیں :D
 
محمد وارث

لائبریرین
اس قسم کی سوچیں سگریٹ نوشی کے لطف کا بیڑا غرق کردیتی ہیں۔ لہٰذا یہ سوچنا وغیرہ چھوڑ دیں۔ ہاں جس دن چھوڑنے کا فیصلہ کریں، اس دن سچ مچ چھوڑ دیں :D

جی اب ایک سگریٹ سلگا کر آپ کی بات کے بارے میں سوچتا ہوں :)
 
شمشاد

لائبریرین
وہی محرکات جو شروع کرنے کے تھے :D یعنی جس طرح بلا کسی مقصد اور پلاننگ کے سگریٹ نوشی شروع کی۔ ایک دن اسی طرح بلا کسی مقصد و پلاننگ کےچھوڑ دی ۔

کیا واقعی ایک ہی دن میں چھوڑ دیئے تھے یا آہستہ آہستہ کم کرتے رہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کے مطابق کیا، ہمارا ایمان ہے کہ ہر نفس کی زندگی اور موت ازل سے ہی لکھ دی گئی ہے۔ چاہے وہ طبعی موت مرے، حادثاتی موت ہو یا خودکُشی۔

پھر بھی انسان کو اختیار دیا گیا ہے۔ ایک انسان کی طبعی موت پُرسکون ہوتی ہے اور ایک انسان کی تکلیف دے۔
 
تعبیر

محفلین
سگریٹ پر ایک مزے کی بات مجھے بھی یاد آگئی
میری گراس کٹنگ والا کہتا ہے کہ وہ اتنی سگریٹ نہیں پیتا جتنا اسکی بیوی
اس کی بیوی اس کے گھر دوسری چمنی ہے جب دیکھو اس میں سے دھوان ہی نکلتا رہتا ہے :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ تمہیں سگریٹ نوشی کے بارے میں اتنی معلومات کیسے ہیں؟

ہمارے ابو جی کو یہ عادت تھی لیکن اللہ کا شکرہے کہ اب انہوں نے کبھی سگریٹ نہیں لائی گھر میں۔ لیکن ماموں بہت سگریٹ پیتے ہیں ، اور نشہ کسی بھی چیز کا ہو چاچو بندے کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیتا ہے ، چاہے وہ کسی سگریٹ افیم شراب کا ہو یا پھر مجھے وہ مثال یاد آگئی کہ
ایک بار ایک نفسیات کے پروفیسر نے ہیومن ایڈکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ
" جب ہم زندگی میں کسی دوسرے شخص کے عادی ہو جاتے ہیں تو یہ بھی نشے کی طرح ہماری طلب بن جاتا ہے جب وہ شخص ہماری زندگی سے نکل جاتا ہے ہمیں چھوڑ دیتا ہے تو ہم اذیت و درد کے ناقابل بیان تجربے سے گزرتے ہیں"۔
ایسے ہی یہ نشہ وغیرہ بھی ہوتا ہے چاچو ۔
 
Top