کچھ سگریٹ نوشی کے بارے میں....

یوسف-2

محفلین
کیا واقعی ایک ہی دن میں چھوڑ دیئے تھے یا آہستہ آہستہ کم کرتے رہے؟
میرے دفتر کے اسموکر ساتھی نے بھی اسی طرح حیرت سے پوچھا تھا۔ آج آپ سگریٹ نہیں پی رہے۔ میں نے کہا چھوڑ دی۔ کہنے لگا کہ مکمل چھوڑ دی یا کم کردی، میں نے کہا مکمل چھوڑ دی۔ کہنے لگا پھر تو وہ اینٹی نیکوٹین فلٹر ہولڈر اب آپ کے کسی کام کا نہیں ہوگا۔ میں نے مطلب سمجھتے ہوئے اگلے روز اسے ہولڈرز، کئی بچے ہوئے فلٹرز اور بچے ہوئےسگریٹوں کا پیکٹ اسے دے کر یقین دلایا کہ میں نے واقعی میں سگریٹ چھوڑ دی ہے۔:) اگر آپ بھی عین الیقین کے درجہ پر فائز ہونا چاہتے ہیں تو مجھے میرے برانڈ کےسگریٹوں کے دو تین کارٹن مفت بھجوا کر دیکھ لیں :D ان میں سے ایک بھی نہیں پیوں گا۔ ان سب کو بیچ کر میں مزید انسولین خرید لوں تاکہ مزید میٹھی لسی پی سکوں :D

Benson_hedges_gold_ks_20_h_england.jpg

Benson_hedges_gold_ks_20_h_england.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے دفتر کے اسموکر ساتھی نے بھی اسی طرح حیرت سے پوچھا تھا۔ آج آپ سگریٹ نہیں پی رہے۔ میں نے کہا چھوڑ دی۔ کہنے لگا کہ مکمل چھوڑ دی یا کم کردی، میں نے کہا مکمل چھوڑ دی۔ کہنے لگا پھر تو وہ اینٹی نیکوٹین فلٹر ہولڈر اب آپ کے کسی کام کا نہیں ہوگا۔ میں نے مطلب سمجھتے ہوئے اگلے روز اسے ہولڈرز، کئی بچے ہوئے فلٹرز اور بچے ہوئےسگریٹوں کا پیکٹ اسے دے کر یقین دلایا کہ میں نے واقعی میں سگریٹ چھوڑ دی ہے۔:) اگر آپ بھی عین الیقین کے درجہ پر فائز ہونا چاہتے ہیں تو مجھے میرے برانڈ کےسگریٹوں کے دو تین کارٹن مفت بھجوا کر دیکھ لیں :D ان میں سے ایک بھی نہیں پیوں گا۔ ان سب کو بیچ کر میں مزید انسولین خرید لوں تاکہ مزید میٹھی لسی پی سکوں :D

تو گویا آپ بھی ہماری طرح اندرونی شکر میں خود کفیل ہیں :)
 
یوسف-2

محفلین
سگریٹ پر ایک مزے کی بات مجھے بھی یاد آگئی
میری گراس کٹنگ والا کہتا ہے کہ وہ اتنی سگریٹ نہیں پیتا جتنا اسکی بیوی
اس کی بیوی اس کے گھر دوسری چمنی ہے جب دیکھو اس میں سے دھوان ہی نکلتا رہتا ہے :)
ہا ہا ہا ۔ ہمارے ایک ساتھی چین اسموکر تھے۔ باتوں باتوں میں پوچھ لیا کہ آپ روزانہ کتنی سگریٹ پی جاتے ہیں۔ کہنے لگے یار کبھی حساب نہیں لگایا۔ میں نے کہا جب خریدتے ہوں گے، تب تو اندازہ ہوجاتا ہوگا کہ اتنے دنوں میں کتنی سگریٹ پی۔ مسکرا کر کہنے لگے: نہیں۔ اصل میں میری بیوی کا برانڈ بھی یہی ہے اور آج تک پتہ نہیں چلا کہ وہ سگریٹ زیادہ پیتی ہے یا میں :D
 
یوسف-2

محفلین
صحت کے لئے تو کسی بھی قسم کی ”نوشی“ اچھی نہیں ہوتی۔ ساری ”اقسام“ مضر صحت ہیں :D

میں نے سگریٹ پینی اس لئے بھی چھوڑ دی کہ ا س ”پینے“ میں مزید ”ترقی“ کا امکان دور دور تک نظر نہیں آرہا تھا۔ اب بندہ (صرف یا ”خالی“) سگریٹ کہاں تک پئے :D
 
شمشاد

لائبریرین
بغیر چینی کے تو میں بھی پیتا ہوں کہ ہم سب "شوگر برادر" ہیں، لیکن میں ایک عددگولی canderel کی ڈال لیتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور بھی کوئی سگریٹ نوش ہو تو وہ بھی اپنا تجربہ بیان کر سکتا ہے۔

ویسے یہ زونی بی بی سگریٹ سُلگا کر خود کہاں رہ گئی؟
 
محمدظہیر

محفلین
سگریٹ کا ایک واقعہ یاد آیا جو ہمارے ایک دوست کے ساتھ واقع ہوا تھا
انہوں نے تہہ کرلیا کہ سگریٹ چھوڑ دیں گے کیوں کہ اس سے ان کے گلے میں تکلیف ہوتی تھی
ساتھیوں کے مشورے پر وہ ایک ڈاکٹر صاحب کے پاس گئے جو ہمارے گھر کے بلکل قریب ہیں جب انہوں نے سگریٹ سے ہونے والےدرد کے متعلق ڈاکٹر کو بتایا تو ڈاکٹر صاحب نے اپنے جیب سے سگریٹ نکالا اور ایک کش لگا کر بتایا کہ سگریٹ طرح پینے سے گلے میں درد نہیں ہوتا :)
 
میں پچھلی ربع صدی سے یہی سوچ رہا ہوں کہ اب سگریٹ چھوڑ دینے چاہیں، کہیں ابدی سکون ہی میسر نہ آ جائے:)

سگریٹ نوشی ترک کرنا تو بہت ہی سہل ہے۔۔۔ کئی لوگوں کو دیکھا ہے کہ ہفتے بھر میں دسیوں دفعہ ترک کرتے ہیں۔ :) :)
 
صحت کے لئے تو کسی بھی قسم کی ”نوشی“ اچھی نہیں ہوتی۔ ساری ”اقسام“ مضر صحت ہیں :D

آپ کو "نوشی گیلانی" سے کیا تکلیف ہے بھلا؟ تکلیف ہو تو مقدس بٹیا رانی کو ہو جنھوں نے حال ہی میں ان کی بے ترتیب کتاب کو فارمیٹ کیا ہے۔ :) :) :)
 
Top