کچھ سوال ایسے بھی ۔۔۔

عندلیب

محفلین
1۔اسلام نے جب مرد اور عورت کے درمیان مساوات قائم کی ہے تو کیا وجہ ہے کہ آج بھی عورت کو مرد کے مقابلے میں کمتر سمجھا جاتا ہے۔۔؟


2۔ہمارے ہاں مرد اگر کوئی خرابی کرے تو اس کانوٹس نہیں لیا جاتا لیکن عورتوں کی معمولی لغزشوں کو اچھال کران کی زندگیاں تباہ کی جاتی ہیں اس کی کیا وجہ ہے ۔۔۔؟
 

dxbgraphics

محفلین
کچھ واقعات کی نشاندہی کر دیں تاکہ جوابات دینے میں‌آسانی رہے۔
رہی بات مساوات کی تو میں اپنی مثال دونگا۔ کہ میرے گھر میں میری والدہ ہمشیرہ ۔ بیگم سب سے ساتھ آج تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا کہ جس سے ان کو کمتری محسوس ہوئی ہو۔ ثبوت کے طور پر محفل کا ہر رکن اگر اپنے گھر کے ماحول کو دیکھے تو اس کو مل جاتا ہے۔


میرے خیال میں اگر آپ کی تھوڑی سی رائے محفل پر عقد متعہ کے حوالے سے ایک تھریڈ ہے وہاں بھی بہت ضروری ہے ۔ اگر آپ عورت کو کم تر نہیں سمجھتیں تو آپ کا یہ فرض بنتا ہے کہ آپ وہاں بھی عورتوں کی تھوڑی سی نمائندگی کریں اس کے لئے میں آپ سے ذاتی درخواست کرونگا۔
مع السلام
 
۔اسلام نے جب مرد اور عورت کے درمیان مساوات قائم کی ہے تو کیا وجہ ہے کہ آج بھی عورت کو مرد کے مقابلے میں کمتر سمجھا جاتا ہے۔۔؟

مجھے شبہہ ہے کہ اسلام نے دونوں میں مساوات کی بات کی ہے۔ کچھ معاملات میں دونوں مساوی ہیں کچھ میں عورتوں اور مردوں کی اپنی اپنی جدا گانہ حیثیت ہے۔ عورتوں یا مردوں کو کمتر سمجھنا غیر منطقی ہے۔

۔ہمارے ہاں مرد اگر کوئی خرابی کرے تو اس کانوٹس نہیں لیا جاتا لیکن عورتوں کی معمولی لغزشوں کو اچھال کران کی زندگیاں تباہ کی جاتی ہیں اس کی کیا وجہ ہے ۔۔۔؟

معاشرتی جہالت اور اجتماعی بگاڑ ہی اس کا سبب ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پڑھے لکھے جاہل بھی پائے جاتے ہیں۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
1۔اسلام نے جب مرد اور عورت کے درمیان مساوات قائم کی ہے تو کیا وجہ ہے کہ آج بھی عورت کو مرد کے مقابلے میں کمتر سمجھا جاتا ہے۔۔؟

مختلف معاشروں میں اس کے مختلف وجوعات ہیں لیکن جب آپ نے اسلام کی بات کی ہے تو میرا خیال ہے آپ مسلمانوں کی بات کررہی ہیں۔ میری سمجھ کے مطابق ہندوپاک میں اس کی ایک بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے جس کی وجہ سے نیم حکیم مولوی اور سماج کے ٹھیکیداروں نے مقامی کلچر اور تہذیبوں میں جو سماجی پابندیاں خواتین پر پہلے سےتھیں ان کو مذہبی لیبادہ پہنا کرسختی کے ساتھ رائج رکھا۔ اور کیونکہ عورت جسمانی لحاظ سے واقعی مرد کے مقابلے میں کمزور ہے، اپنی کم علمی کی وجہ سے اس سے یہ سمجھ لیا گیا عورت ہر معاملے میں کمزور ہے اور یہ گھر کے کام کے علاوہ اورکچھ کرنے کے قابل نہیں ہے جو ظاہر غلط ہے۔

لیکن یہاں میں یہ بھی ضرورکہوں گا کہ ہماری دیہات کی خواتین نے بھی کچھ بزدلی ، کچھ اپنے حالت سےسمجھوتے کرکے اور کچھ خواتین کی آپسی منفی سیاست کی وجہ سے اس سوچ کواور بھی پختہ کرنے میں اپناایک بہت بڑا حصہ ڈالا ہے۔

ہمارے ہاں مرد اگر کوئی خرابی کرے تو اس کانوٹس نہیں لیا جاتا لیکن عورتوں کی معمولی لغزشوں کو اچھال کران کی زندگیاں تباہ کی جاتی ہیں اس کی کیا وجہ ہے ۔۔۔؟

تعلیم کی کمی۔
 

شمشاد

لائبریرین
1) پہلے یہ بتائیں کہ موجودہ دور میں اسلام ہے کہاں؟

2) ہمارا معاشرہ مرد کا معاشرہ ہے۔ وہ جو کہتے ہیں ناں male dominating تو یہ وہی ہے۔ تو جو مرد چاہے گا وہی ہو گا ناں۔
 
Top