آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

غدیر زھرا

لائبریرین

غدیر زھرا

لائبریرین
پھر کوئی ضرورت نہی ڈرنے کی ۔۔۔ مجھے بتا دیا کرو میں سفارش کروا دیا کروں گی تمہاری:rolleyes:
نہیں وہ کچھ کہتے تھوڑی ہیں شاید یہ ڈر سے بھی زیادہ احترام ہے :)

لیکن پھر بھی لگتا ہے :p اصل میں بھیا جب کسی کا زیادہ احترام ہو نا دل میں تو ان سے انسان ذرا جھجھک محسوس کرنے لگتا ہے جیسے گھر میں بچے کچھ بڑوں سے ڈرتے ہیں ناں حالانکہ وہ انہیں کچھ بھی نہیں کہتے :) یہ کوئی چنگیز خان والا ڈر تھوڑی ہے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نہیں دھاک صرف ان پر بیٹھانی چاہیے جو آپ کو کسی قسم کا ضرر پہنچا سکتے ہیں :)

ہم نے گڑیا کسی پر کبھی دھاک بٹھانے کی کوشش نہیں کی کہ خاک نشیں کس پر دھاک بٹھا کر کیا کرے گا جس کا اصل خاک ہے۔ وہ کیا رفعت کا خواب رکھے۔ آپ کو معلوم نہیں کیوں ہم سے ڈر لگتا ہے۔ پر اچھا ہے۔۔۔ کوئی تو ہے جو ڈرتا ہے۔۔۔ :)
 
خوب - لاریب :)
نہیں بھیا آپ بہت اچھے ہیں اس ڈر کا تعلق کم از کم آپ کے رویے سے نہیں ہے :)
 
السلام علیکم
وعلیکم السلام
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
محمد صدیق یعنی dbxgraphics صاحب سے دبئی میں ایک مرتبہ ملنے کا اتفاق ہوا ہے (کمپیوٹر کا ایک مسئلہ حل کروانے کے سلسلے میں) اور فون پر ایک مرتبہ نایاب جی سے بات ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ روحانی بابا سے سکائپ اور فیس بک پر چیٹنگ ہوتی رہی ہے۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
تصویر تو صرف ابن سعید صاحب کی دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے، وہ تو ڈراؤنے نہیں لگے بالکل :p۔۔۔البتہ نبیل صاحب اور شمشاد صاحب کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتے۔:D امید کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات بھی ڈراؤنے ہرگزنہیں ہونگے۔
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
کسی کیلئے بھی نہیں :p کیونکہ مجھے کھانے بنانا بالکل نہیں آتا۔ البتہ افغان کباب ریسٹورنٹ کا رخ کیا جاسکتا ہے ، یا پھر لٹل ہٹ۔(سبھی مھفلین کیلئے)
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
کافی مشکل سوال ہے۔۔ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پایا۔ :)
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
قیصرانی صاحب، فاتح صاحب۔۔۔اور تیسرے نمبر پر ہیں یوسف-2 صاحب (خصوصاّ جب وہ کچھ سنجیدہ بھی لکھنے کی کوشش کر رہے ہوں):p
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
بلاشبہ حسان خان، الشفاء اور نیلم صاحبہ۔۔۔یہ سب تو مفید اور معلوماتی تھے۔۔لیکن اردو محفل کو واقعی ایک محفل بنانے والے دھاگے صرف ایک صاحب اور ایک صاحبہ شروع کرتے ہیں اور انکا نام ہے زبیر مرزا اور تعبیر :bighug:
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
نیٹ پر آوارہ گردی کا نتیجہ۔۔۔ثابت ہوا کہ آوارہ گردی بھی ایک مثبت چیز ہے۔ :)
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جب بھی کمپیوٹر پر ہوتا ہوں تو اکثر محفل کا پیج بھی کھلا ہوتا ہے۔۔گاہک، موت اور محفل پر لاگ ان ہونے کا کچھ پتہ نہیں، کسی وقت بھی ممکن ہے۔:)
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
حالاتِ حاضرہ جس میں آج کی خبر، ہمارا معاشرہ، اسلام اور عصرِ حاضر اور آپکے کالم شامل ہیں، اور اسکے بعد شعروسخن و موسیقی۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
کافی لوگ ہیں۔۔۔اور انکی تعداد تین سے کہیں زیادہ ہے۔ @خلیل الرحمٰن صاحب کے مراسلے بھی بہت پسند آتے ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم

وعلیکم السلام

ویسے تو میں اس طرح کے سوال جواب سے بہت گھبراتا ہوں لیکن سالگرہ کی خوشی میں ہمت کر رہا ہوں۔ :D

1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
عید ملن پارٹی میں کراچی کے کافی دوستوں سے ملاقات ہو چکی ہے دو چار کو چھوڑ کر تقریباً وہی نام ہیں جو فہیم بھائی نے لکھے ہیں۔

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
کراس شاہ سے ۔۔۔۔! :p
اب اس پر کراس مت لگا دینا :D

1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
جو لوگ محفلیں آباد کرتے ہیں اُن سے بھی بھلا کوئی ڈرتا ہے۔ :)

3- اگر آپ کو کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
سب اتنے اچھے دوست ہیں۔ اگر ایک بھی اس فہرست میں نہیں ہوتا تو اپنے ہاتھ کا کھانا کھلا کر انتقام لیا جا سکتا تھا۔ :)

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
لیجیے باذوق لوگوں کی محفل میں سب سے اچھا ذوق کس کا ہے۔ کیا بتائیں۔ گلابوں کے باغ میں جائیے اور بتائیے کہ سب سے اچھا کونسا ہے اور سب اعلیٰ خوشبو کس کی ہے۔ بتا سکتے ہیں آپ؟؟؟ :)

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ اگر مقدس، نیرنگ خیال، انیس الرحمٰن، نیلم، محمد بلال اعظم، عینی شاہ، محب علوی میں سے کوئی دو بھی کسی ایک دھاگے میں جمع ہو جائیں تو دیکھے وہ دھاگہ کیسے گل و گلزار ہوتا ہے۔ :)

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
ہمارے حساب سے تو سب سے مفید مراسلے ان دوستوں کے ہوتے ہیں جو شاعری کے ذمروں میں پوسٹ کرتے ہیں۔ :) سیکھنے کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اعجاز عبید صاحب، یعقوب آسی صاحب اور وارث بھائی کے ہر ہر مراسلے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ وہ تو ہم ہی نالائق ہیں کہ اتنے مواقع ہوتے ہوئے بھی ۔۔۔۔ :)

نیلم کے مراسلے اس لئے مفید ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں اخلاقیات کی جانب مائل کرتی ہیں اور نین بھیا کے مراسلے اس لئے مفید ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں نیلم کی باتوں میں آکر اعتدال کی حد سے گزرنے سے روکتے ہیں۔ :D:p

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
ہم نے محفل میں شمولیت تو نومبر 2006 میں اختیار کی۔ لیکن 2007 کے آخیر میں ہمیں محفل میں پھر سے لانے کا سہرا مغل بھائی کے سر ہے۔

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جب جب فرصت ہوتی ہے گھر اور آفس میں سے محفل میں موجود رہتا ہوں۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
بزمِ سخن (خاص طور پر پسندیدہ کلام )
گپ شپ
ویسے "تازہ ترین" مراسلوں کی نبض پر ہاتھ رہتا ہے۔

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
میرا خیال ہے سب سے ہی بہت کچھ سیکھا۔۔۔۔! نئے دوستوں سے بھی اور پرانے دوستوں سے بھی۔

شاعری کے حوالے سے تو اوپر نام لکھ ہی چکا ہوں۔ کوئی ایک بندہ جس سے بہت کچھ سیکھا وہ محب علوی بھائی ہیں۔ اور سب سے کام کی بات یہ سیکھی ہے کہ ہمیشہ سیکھتے رہنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔

اس سب کے علاوہ اردو محفل سے جتنے اچھے دوست مجھے ملے۔ میں اس کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔ اب نام نہیں لوں گا کہ "حسابِ دوستاں درِ دل" ہوتا ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ اگر مقدس، نیرنگ خیال، انیس الرحمٰن، نیلم، محمد بلال اعظم، عینی شاہ، محب علوی میں سے کوئی دو بھی کسی ایک دھاگے میں جمع ہو جائیں تو دیکھے وہ دھاگہ کیسے گل و گلزار ہوتا ہے۔ :)

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟

نیلم کے مراسلے اس لئے مفید ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں اخلاقیات کی جانب مائل کرتی ہیں اور نین بھیا کے مراسلے اس لئے مفید ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں نیلم کی باتوں میں آکر اعتدال کی حد سے گزرنے سے روکتے ہیں۔ :D:p

قبلہ گاہی ہمارا تو عوام کو سمجھانے کو مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ
مانیں، نہ مانیں، آپ کو یہ اختیار ہے
ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے دیتے ہیں
;)
اور اوپری جواب پر عرض یہ ہے کہ خواب ہوئے سلسلے کیا کیا۔۔۔۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
قبلہ گاہی ہمارا تو عوام کو سمجھانے کو مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ
مانیں، نہ مانیں، آپ کو یہ اختیار ہے
ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے دیتے ہیں
;)
اور اوپری جواب پر عرض یہ ہے کہ خواب ہوئے سلسلے کیا کیا۔۔۔ ۔ :)

جواب کے پہلے حصے پر مسکرا رہے تھے کہ دوسرا حصہ پڑھ کر بےاختیار آہ نکل گئی۔
 
Top