لتا کچھ دل نے کہا ۔ لتا، کیفی اعظمی

فرخ منظور

لائبریرین
کچھ دل نے کہا ۔ لتا منگیشکر
فلم: انوپما 1966
میوزک ڈائریکٹر: ہیمنت کمار
شاعر: کیفی اعظمی


یہ گانا لتا منگیشکر کو بھی بہت پسند ہے۔ ہیمنت کمار نے بغیر کسی ردھم کو استعمال کئے اسے کمپوز کیا ہے۔ یعنی کوئی طبلہ یا ڈرم اس گانے میں استعمال نہیں کیا گیا اور عجیب طرح کی پراسراریت اس گانے میں رچ بس گئی ہے۔

کچھ دل نے کہا؟ کچھ بھی نہیں
کچھ دل نے سنا؟، کچھ بھی نہیں
ایسی بھی باتیں ہوتی ہیں
لیتا ہے دل انگڑائیاں
اس دل کو سمجھائے کوئی
ارماں نہ آنکھیں کھول دے
رسوا نہ ہوجائے کوئی
پلکوں کی ٹھنڈی سیج پر سپنوں کی پریاں سوتی ہیں
ایسی بھی باتیں ہوتی ہیں، ایسی بھی باتیں ہوتی ہیں
کچھ دل نے کہا؟ کچھ بھی نہیں
دل کی تسلّی کے لئے جھوٹی چمک جھوٹا نکھار
جیون تو سُونا ہی رہا سب سمجھے آئی ہے بہار
کلیوں سے کوئی پوچھتا
ہہنستی ہیں وہ یا روتی ہیں
ایسی بھی باتیں ہوتی ہیں
ایسی بھی باتیں ہوتی ہیں
کچھ دل نے کہا؟ کچھ بھی نہیں
کچھ دل نے سنا؟ کچھ بھی نہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
؎



یہ گانا مجھے بھی بہت پسند ھے ،
شکریہ فرخ‌بھائی شئیر کرنے کیلئے :)

بہت شکریہ زونی! بہت دنوں بعد نظر آئیں ہیں۔ کہاں غائب ہیں آج کل؟ یہ گانا تو بہت سے لوگوں نے سنا بھی نہ ہوگا۔ مجھے حیرت ہوئی کہ آپ نے نہ صرف یہ گانا سنا ہوا ہے بلکہ پسند بھی ہے۔ :) لیکن اسی فلم کا دوسرا گانا زیادہ مشہور ہے۔ "دھیرے دھیرے مچل اے دلِ بے قرار" لتا منگیشکر کی آواز میں۔
 
Top