تعارف کچھ بارے میرے بیان ہو جائے

حاتم راجپوت

لائبریرین
نام حاتم علی ہے،اورقبیلہ طے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں-- ذات کا راجپوت ہوں گو کہ ذات پات پر یقین نہیں رکھتا۔۔لیکن خواہ مخواہ نام کے آگے راجپوت کا لدا (لاحقہ) لگا کر پھرتا ہوں کہ اپنی جھوٹی انا کی تسکین ہوتی رہتی ہے--
آبائی گاؤں رام کے،تحصیل پسرور ہے لیکن اس علاقے کی تعلیمی و معاشرتی پسماندگی کی وجہ سے گذشتہ دس سال سے اپنے ننھیال یعنی چٹی شیخاں،سیالکوٹ میں بمع اہل و عیال مقیم ہوں-والدہ معلمہ تھیں اب ریٹائرڈ ہیں اور والد صاحب ابھی بھی تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں-
عمر پچیس برس ہے اور سی-ایس-ایس کا طالب علم ہوں-ایک بڑے بھائی ہیں اور ایک مجھ سے چھوٹی ہمشیرہ ہے، سو منجھلا ہوں--
طعبیت کچھ منچلی سی ہے لیکن محفوظ حدود میں;)--
ادب سے لگاؤ ہے اور مطالعہ سے چوتھی جماعت سے ہے،جب چھپ کے پہلی دفعہ جاسوسی ڈائجسٹ پڑھا تھا اور امی سے چپلیں کھائی تھیں-:D
قدرتی مناظر کی تصویر کشی کا شوق رکھتا ہوں اور فطرت سے محبت کرتا ہوں-مصنوعی رویوں سے نفرت ہے اور دوغلے لوگ سخت ناپسند ہیں-لیکن حتی الامکان کوشش کرتا ہوں کہ کسی کا دل نہ دکھاؤں،
پکا پاکستانی ہوں-- کم از کم میں تو یہی سمجھتا ہوں، فرقہ واریت سے نفرت ہے-
علامہ محمد اقبال میرے نظریاتی شاعر ہیں،میرے نزدیک موجودہ دور میں ان سے بڑھ کر کوئی اسلام کو سمجھنے والا پیدا نہیں ہوا--
روحانیت کی طرف بھی مائل ہوں،کچھ عرصہ قبل پراسرار علوم کا بھی شوق تھا لیکن اب تائب ہوں۔
انشاء جی اور پروین شاکر سے بہت متاثر ہوں-

تو کچھ ایسا ہی بور قسم کا تعارف ہے میرا- - -
 
آخری تدوین:
خوش آمدید۔ امید ہے محفل میں وقت اچھا گزرے گا اور ذوق کی تسکین ہوگی۔ اس بور قسم کے انٹرویو کو بھی ہم سے بنا پورا پڑھے چھوڑا نہ گیا۔ :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
بہت نوازش آپ کی مہدی نقوی صاحب اس نو چیز کی آمد کو پسند کرنے کے لئے--
اور ملائکہ بہنا آپ کا بھی شکریہ لیکن فی الوقت سیکھنے تو مجھے ہیں محفل کے آداب آپ سب سے--
جانے انجانے گنوار پن کا مظاھرہ ہو جائے تو معذرت چاہوں گا---
 
بہت نوازش آپ کی مہدی نقوی صاحب اس نو چیز کی آمد کو پسند کرنے کے لئے--
جانے انجانے گنوار پن کا مظاھرہ ہو جائے تو معذرت چاہوں گا---

خوش رہیے جناب۔
آداب بھی آجائیں گے کہ آتے آتے، آتے ہیں۔ آپ محفل میں کھلی دہشت گردی مچائیے۔ :);)
 
شمشاد

لائبریرین
حاتم راجپوت صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

سیالکوٹ سے میرا بہت تعلق رہا ہے۔ کہ پہلی جماعت سے لیکر چھٹی جماعت تک وہیں تعلیم حاصل کی تھی کنک منڈی والے اسکول سے۔

نارووال میرا ننھیال ہے جہاں سے پسرور اتنا زیادو دور نہیں ہے۔

آپ کا تعارف اچھا لگا۔ امید ہے آتے رہیں گے۔
 
ملائکہ

محفلین
بہت نوازش آپ کی مہدی نقوی صاحب اس نو چیز کی آمد کو پسند کرنے کے لئے--
اور ملائکہ بہنا آپ کا بھی شکریہ لیکن فی الوقت سیکھنے تو مجھے ہیں محفل کے آداب آپ سب سے--
جانے انجانے گنوار پن کا مظاھرہ ہو جائے تو معذرت چاہوں گا---
نہیں کوئی ٹینشن کی بات نہیں ہے آپ یہاں گھومیں پھریں۔۔۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
حاطم راجپوت صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

سیالکوٹ سے میرا بہت تعلق رہا ہے۔ کہ پہلی جماعت سے لیکر چھٹی جماعت تک وہیں تعلیم حاصل کی تھی کنک منڈی والے اسکول سے۔

نارووال میرا ننھیال ہے جہاں سے پسرور اتنا زیادو دور نہیں ہے۔

آپ کا تعارف اچھا لگا۔ امید ہے آتے رہیں گے۔

آہا-- بہت خوشی ہوئ سن کر شمشاد صاحب، پھر تو آپ دونوں طرف سےاپنے گرائیں ٹھہرے--
جی اب تو ہم نہیں جائینگے جب تک آپ نکال نہیں دیتے---محفل کے انداز اور کچھ لوگوں کے پرخلوص طرز سخن نے ہمیں اپنا گرویدہ تو پہلے ہی بنا لیا ہے---
 
Top