تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

قیصرانی

لائبریرین
یہ تو حقیقتا میرے لیے باعث اعزاز ہوگا۔ تاہم اس جمعہ کو 12 سے 16 کے درمیان میرا امتحان ہے ۔ اگر آپ شام 16:00 کے بعد آ سکیں تو ۔۔۔ ۔؟
جمعہ یہاں پبلک ہالی ڈے نہیں؟ ایسٹر کی وجہ سے جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر چھٹی رہے گی۔ تاہم فکر نہ کیجیئے، چار کے بعد ہی "تشریف" لاؤں گا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
پھر تو خاصا دور ہوا۔
اتنا بھی نہیں۔ ابھی جمعے کے روز میں جہاں جا رہا ہوں وہ یہاں سے تقریباً پانچ سو کلومیٹر دور ہے اور وجہ یہ ہے کہ ایک دوست نے کافی پر بلایا ہے اور چونکہ میں نے بہت دن سے لانگ ڈرائیو نہیں کی تو سوچا کہ یہ سہی :)
 
شمشاد

لائبریرین
منصور بھائی ہم بھی اختتام ہفتہ پر جبیل کی طرف جائیں گے۔ 500 کلو میٹر ہی ہے یہاں۔
 
قیصرانی

لائبریرین

آدم کا بیٹا

محفلین
[ قیصرانی=QUOTE]
جی میں واضح نہیں سکا کہ میری مراد اس جمعہ نہیں بلکہ اگلے جمعہ سے تھی​
:)
[/QUOTE]
اصل میں 23 مارچ سے یکم اپریل تک ہماری یونیورسٹی کی چھٹیاں ہیں۔ میں انشا اللہ 23 مارچ کو Helsinki اوروہاں تین دن قیام کے بعد 26 مارچ کو Oslo جا رہا ہوں جہا ں سے انشا اللہ یکم اپریل کو میری واپسی ہو گی۔
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب- کل شام (مقامی وقت کے مطابق) آپ کو محفل میں دیکھا تھا
خوش آمدید کہنے میں تاخیریوں ہوئی کہ باقاعدہ تعارف کے دھاگے کا انتظارتھا:)
اوریہ بھی معلوم تھا کہ جوشمشادبھائی کی نظرپڑی آپ پربناءتعارف محفل میں گھومتے تو
آپ کو اس زمرے تک لانے کا نیک کام سرانجام دے ڈالیں گے :)
 
اور یہ اعزار میرے دھاگے کو حاصل ہوا:biggrin:
وہاں حسن بھائی نے ایک لطیفہ پوسٹ کیا جو کہ میرے خیال کے مطابق ان کی محفل پر پہلی پوسٹ تھی

ایک شخص نے اپنے دوست سے کہا:
”مجھے یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ تم اپنی بیوی کے ساتھ کپڑے دھوتے ہو“۔
دوست بولا:
”بھئی! جب وہ میرے ساتھ روٹیاں پکا سکتی ہے تو کیا میں
اس کے ساتھ کپڑے نہیں دھو سکتا“
:lol:

تو شمشاد بھائی نے ان سے تعارف مانگ لیا

حسن خان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں۔
 
آدم کا بیٹا

محفلین
بیت شکریہ محسن وقار صاحب اور زبیر مرزا صاحب۔ میں آپ لوگوں کی محبت اور گرم جوشی دیکھ کر حقیقتا متاثر ہوا ہوں ۔ اللہ آپ سب لوگوں کو اپنی رحمت کے زیر سایہ رکھے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
جی ہاں محسن شمشاد بھائی تعارف مانگنے میں تاخیر نہیں کرتے :) ہمارے دوست کاشف سے محفل میں آنے پر
جب شمشاد بھائی نے تعارف کا کہا تو وہ پھولے ناسمائے اوربتانے لگے یہ شمشاد مجھ سے تعارف
کا کہہ رہی ہیں:)
 
بیت شکریہ محسن وقار صاحب اور زبیر مرزا صاحب۔ میں آپ لوگوں کی محبت اور گرم جوشی دیکھ کر حقیقتا متاثر ہوا ہوں ۔ اللہ آپ سب لوگوں کو اپنی رحمت کے زیر سایہ رکھے۔
شکریہ:love:
آمین:praying:
ویسے میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ اپنا "یوزر نیم" اردو میں کرا لیں انتظامیہ کو کہہ کے
اس طرح ٹیگ کرنے میں آسانی ہو گی سب کو
 
Top