تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

آدم کا بیٹا

محفلین
السلا م علیکم ۔۔۔
عرصہ ہوا شمس نوید عٖثمانی صاحب کی کتاب "کیا ہم مسلمان ہیں؟ " پڑھی تھی جس نے بہت متاثر کیا تھا۔ دوبارہ اسے پڑھنے کا شوق ہوا ۔ پاکستان میں قیام کے دوران یہ کتاب تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل سکی ۔ اب انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران اتفاقا اردو ویب کی محفل میں جا پہینچا اور یقین مانیے چند آرٹیکلز اور تھریڈز پڑھنے کے بعد میں یہاں اپنا اکاؤنٹ بنانے پر مجبور ہو گیا۔۔۔ اپنے تعارف کے زمرے میں کئی بار اپنا تعاردف کے دھاگے پر کلک کیا لیکن زبان دانی سے نا واقفیت اور کمنٹس میں مستعمل اردو زبان کے معیار دیکھ کر تعارف کروانے کی ہمت نہ کر پایا ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن آج صبح محترم شمشاد صاحب کا حکم پڑھ کر مجبور ہو گیا۔
۔
میں طبیعات کا طالب علم اور مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی ، انقرہ کا فارغ التحصیل ہوں ۔ ایک سال ترکی اور کم و بیش ڈیڑھ سال پاکستان میں درس و تدریس کے پیشے سے منسلک رہنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہوں۔ تشنگی علم کو مزید سیراب کرنے کی غرض سے فی الوقت، فن لینڈ میں طبیعات ہی کے شعبے میں اعلی تعلیم کے حصول کیلیئے سکونت پذیر ہوں۔ ( ازراہ کرم فن لینڈ کے" ف " کو زیر کی ساتھ پڑھیے :lol: )۔ پاکستان میں ملتان شہر سے تعلق ہے ۔ تاہم کراچی میں رشتہ داروں اور اسلام آباد میں پیشے کی وجہ سے کافی وقت گزارا ہے ۔۔۔
محفل کی جس بات نے بہت متاثر کیا وہ یہاں کی اراکین کی پر مقصد اور با معنی گفتگو ہے ۔
۔
لیجئے جناب، کانپتے ہاتھوں اور دھڑکتے دل :unsure: کے ساتھ محفل میں قدم رکھنے کی جرات کر ڈالی ہے ۔ امید ہے حوصلہ افزائی فرمایئں گے ۔۔۔ :?
 

مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام بھائی اینڈ ویلکم

اچھی خاصی مشکل اردو لکھ لیتے ہیں پھر کیوں ڈر رہے تھے آپ بھلا
 
خوش آمدید جناب حسن خان صاحب۔ امید ہے محفل میں آتے رہیں گے۔ یہاں پر آپ کی دلچسپی کے تو بہت سے سلسلے ہوں گے۔ ان میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت ہوگی، اور ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ قیصرانی صاحب۔ میں Jyvaskyla میں ہوتا ہوں ۔
یونیورسٹی ٹاؤن ہوا پھر تو۔ ویسے اس جمعے کے روز میں نے Kalajoki جانا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ اگر آپ کے پاس وقت ہو تو Jyväskylä سے ہوتا گذروں، آپ سے چند منٹ کی ملاقات ہو جائے گی :)
 

آدم کا بیٹا

محفلین
یہ تو حقیقتا میرے لیے باعث اعزاز ہوگا۔ تاہم اس جمعہ کو 12 سے 16 کے درمیان میرا امتحان ہے ۔ اگر آپ شام 16:00 کے بعد آ سکیں تو ۔۔۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

اور یہ بھی اچھا ہوا کہ ڈاکخانہ جلد ہی مل گیا۔
پھر جمعہ کے روز پاکستانی کو پاکستانی ملے کر کر لمبے ہاتھ ہو گا۔
 
Top