کچھ انعامات کی خبر

الف عین

لائبریرین
تعجب ہے کہ کسی نے یہ خبریں اب تک یہاں نہیں دیں:
دوحہ قطر کا فروغِ اردو کا اس سال کا اوارڈ دو حضرات کو دیا گیا ہے۔ ان کے معمول کے مطابق ایک انعام ہندوستان، اور ایک پاکستان میں۔
پاکستان میں یہ اوارڈ افسانہ نگار منشاء یاد کو دیا گیا ہے جب کہ ہندوستان میں اسے نقاد وارث علوی کو تفویذ کیا گیا ہے۔
ساہتیہ اکادمی، حکومتِ ہند کا 2007 کا اردو کے لئے اوارڈ مشہور محقق وہاب اشرفی کو دیا گیا ہے ان کی نئی کتاب تاریخِ ادبِ اردو کے لئے جو حال ہی میں تین جلدوں میں شائع ہوئی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہی تو مجھے افسوس ہے کہ منشا یاد نے خود کئی لوگوں کو خود اطلاع دی اور سب کو ان کی خبر تو مل چکی تھی۔ وارث علوی کی خبر تہنیتی جلسوں کی کسی اخبار میں رپورٹ آئی تو معلوم ہوا۔ اور جیسے ہی معلوم ہوا مجھے، اسی دن ایم مبین نے یاہو اردو رائٹرس میں بھی اس کی خبر دی۔ یعنی مجھے یندوستان میں رہتے ہوئے یہاں کی خبر نہیں مل سکی لیکن پاکستان کی مل گئی!!
 

حسن علوی

محفلین
لیجیئے انکل اعجاز میری طرف سے بھی مبارکباد منشاء یاد صاحب کو اور وارث علوی صاحب کو بھی، بڑی خوشی ہوئی جان کر کہ علوی ہندوستان میں بھی موجود ہیں۔ ان کو بھی محفل کی راہ دکھلانی چاہیئے کیا خیال ھے:)
 

الف عین

لائبریرین
آن لائن کے علاوہ میری سگے بہنوئی بھی علوی ہی ہیں، صلاح الدین علوی کاکوروی، لیکن ان کا کوئی لنک نہیں، اس لئے ان بہنوئی کا ذکر کیا یہاں۔
 
Top