کٹہرا۔۔۔!!!

ماوراء

محفلین
کٹہرا سے آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہو گا کہ یہ کس قسم کا تھریڈ ہو گا۔



کٹہرے میں کسی بھی شخص کو کسی بھی عمل کی وضاحت کے لیے بلایا جا سکتا ہے اور یہاں خوشگوار ماحول میں طنز مزاح کے پیرائے میں دلائل اور بحث ہوا کرے گی اور اس کے بعد فیصلہ بھی صادر ہوا کرے گا۔​
 

ماوراء

محفلین
محب علوی حاضر ہوں۔ اور بتایا جائے کہ

ایوارڈ لسٹ کو اتنا لمبا کس خوشی میں کیا جا رہا ہے؟

کیا آپ اتنی لمبی لسٹ کو Manage کر سکیں گے؟
 
ملزم حاضر ہے مگر الزامات کے جواب کے لیے اسے ایک دن کی مہلت عطا کی جائے کہ ابھی گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
حجاب، ملزم بھاگ کر کہیں جانے والا نہیں ہے۔ آخر ادھر ہی آئے گا۔ :wink:
لیکن تم مسینجر پر نہیں ہو؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
پہلا سوال :

کیا ایک وقت میں ایک ہی ملزم کٹہرے میں لایا جائے گا یا بیک وقت دو چار کٹہروں میں ملزمان سے تفتیش ہو سکتی ہے؟

دوسرا سوال :

جو ملزمان مفرور ہیں ان سے کیسے تفتیش ہو گی؟ کیا ان کی غیر حاضری میں مقدمہ چل سکتا ہے؟

تیسرا سوال‌:

سرکاری وکیل، میرا مطلب ہے محفل کی طرف سے وکیل کی کتنی گنجائش ہے؟
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
پہلا سوال :

کیا ایک وقت میں ایک ہی ملزم کٹہرے میں لایا جائے گا یا بیک وقت دو چار کٹہروں میں ملزمان سے تفتیش ہو سکتی ہے؟
میرا خیال ہے ایک وقت میں ایک ہی ٹھیک رہے گا۔
دوسرا سوال :

جو ملزمان مفرور ہیں ان سے کیسے تفتیش ہو گی؟ کیا ان کی غیر حاضری میں مقدمہ چل سکتا ہے؟

بالکل، ان کی غیر حاضری میں مقدمہ چل سکتا ہے۔ انھیں سمن جاری کیا جا سکتا ہے۔

تیسرا سوال‌:

سرکاری وکیل، میرا مطلب ہے محفل کی طرف سے وکیل کی کتنی گنجائش ہے؟
کسی وکیل کی گنجائش نہیں۔ ملزم اپنی صفائی میں جو کہے گا خود کہے گا۔
 

نوید ملک

محفلین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
بس یہ دیکھ لیں ملزم کہیں برقعے میں فرار نہ ہو رہا ہو :wink:
نہیں مجھے محب سے عبدالعزیز جیسی حرکت کی امید نہیں ہے۔ :oops:
عبدالعزیز نے بھی فرار ہو ہی جانا تھا وہ تو اسکی بیوی نے اسے پکڑوا دیا ، چیکنگ کے دوران اس نے لیڈی کانسٹیبل کو اپنا نام عبدالرضیہ بتایا تو اسکی بیوی نے شور مچا دیا ہا ہائے یہ رضیہ کون ہے جس کے تم “بندے “ ہو :lol:
 
ماوراء نے کہا:
محب علوی حاضر ہوں۔ اور بتایا جائے کہ

ایوارڈ لسٹ کو اتنا لمبا کس خوشی میں کیا جا رہا ہے؟

کیا آپ اتنی لمبی لسٹ کو Manage کر سکیں گے؟

لسٹ کو لمبا اس لیے کیا کیونکہ کئی دلچسپ ایوارڈ اس میں نہیں تھے اور ان کا ہونا نہ ہونے سے بہتر تھا۔

اتنی لمبی لسٹ کو سنبھالنے کی فکر نہ کریں کیونکہ جو ایوارڈ دلچسپ ہوگا اس پر ممبران دھیان دیں گے اور پورا ماہ چلنی ہے ووٹنگ تو کوئی ایسا خاص‌مسئلہ نہیں ہے۔ آخر میں دو تین لوگ مل کر اعلان کر سکتے ہیں اتنا مشکل کام نہیں۔ ویسے کچھ اور لوگوں کی بھی خواہش تھی کہ لسٹ لمبی ہو۔ :lol:

اور کوئی اعتراض ہے تو پیش کیا جائے
 
Top