کوڈو (Kodu)، ویڈیو گیمز بنانے کے لیے نئی زبان

نبیل

تکنیکی معاون
سورس: Slate

مائیکروسوفٹ ریسرچ کی جانب سے کوڈو کے نام سے ایک نئی ویژوئل پروگرامنگ لینگویج جاری کی گئی ہے جس کے ذریعے بچے بھی بآسانی ویڈیو گیمز تخیلق کر سکتے ہیں۔ میں اسے فوراً ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کرنا چاہتا تھا لیکن معلوم ہوا کہ یہ صرف ایکس باکس گیم کنسول پر چلتی ہے۔
 

علی ذاکر

محفلین
نبیل انفارمیشن اچھی ہے لیکن پاکستان میں xbox کی سی ڈیز اتنی آسانی سے نہیں ملتیں میں نے بھی یہ سوچا تھا کہ پاکستان جاتے ہوئے بچوں کے لیئے xbox لے جاوں گا لیکن فون کرنے پر پتہ چلا کہ وہاں xboxکی سی ڈیز اتنی آسانی سے نہیں ملتیں اور خاص طور پر جو اچھی اور پسندیدہ گیمیں جیسا کہ dino crisis،tomb raider , resident evil، pain killer, اور اس طرح کی دوسری بہت سی گیمیں آسانی سے نہیں ملتیں !

مع السلام
 

arifkarim

معطل
واہ جی واہ۔ پر صرف ایکس باکس کیلئے۔ ویسے خبر میں کمپیوٹر گیم کا بھی ذکر ہے۔ شاید ایمولیٹر کیساتھ چلتی ہوگی۔
 

فرخ

محفلین
ارے ، یہ کہیں انہوں‌نے ہمارے پاکستان کے "کوڈو" (جو ڈراموں اور خاص طور پر سٹیج ڈراموں میں بہت نظر آتے ہیں ) سے متاثر ہو کر تو نہیں‌بنائی؟

ہمارے کوڈو بھی بڑی عمر کے ہونے کے باوجود بچے ہی لگتے ہیں۔۔۔۔
:)
 

طالوت

محفلین
اب بات تو پروگرامنگ کی ہے مگر بتاتا چلوں یہاں کوڈو کے نام سے ایک ریسٹورنٹ کا سلسلہ بھی ہے ۔
وسلام
 
Top