کوچہ شاپران ِ محفل

سلمان حمید

محفلین
مت رو اے عزیز کہ فانی دُنیا چند روزہ ہے اور کُچھ دِنوں کے بعد اصلی والا روزہ ہے اور گرمی کے آثار بتا رہے ہیں کہ روزے اصلی تے وڈے والے روزے ہوں گے۔ تیاری پکڑ لیں بلکہ سوری تیاری تو آپ پکڑ چُکے ہیں :) :)
کیا یاد کروا دیا حضور۔ روزے وہ بھی لمبے لمبے کہ رات ہو جائے لیکن سورج نہ ڈھلے۔
اللہ ہمت دے :(
 
چوہدری صاحب گھر سے نکلتے ہوئے فولڈ کر کے بستے میں رکھتے تھے سکول پُنہچ کر تو نکال ہی لیتے تھے۔ شاپر کی نوبت ایک بار ہی آئی تھی جب کسی حاسد نے آدھی چُھٹی کے وقت ہمارا بورا پار کر دیا اور ٹاٹ والوں نے ہمیں ٹاٹ پر جگہ دینے سے صاف انکار کر دیا تھا :)
اوئے ہوئے۔۔ظالمو۔۔۔۔
کیا دکھ بھری داستانِ گمشدگی ہے۔ :sad3:
پھر آپ نے 'کُھرا' نہیں نکلوایا ؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کُچھ ملتان کی طرف بھی بھیجیں ساری بارشیں خود ہی نہ انجوائے کریں :)
بارش تو گئی نہیں پر اسی بارش میں دھلی ایک بس روانہ کی ہے ملتان کی طرف۔۔۔۔۔۔ :D

نہیں جی انسان تو اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے کے کھیل کا کھلاڑی ہے :)
وہ تو بہت مخصوص گروہ ہے جو ادھر ادھر ڈوبا کرتا تھا اور اس کا مشغلہ ابھی تک یہی ہے۔ :p

شائد یہ تنخواہ مہینے کے آدھ میں ختم کر کے مُدّا فرشتے پر ڈالنا چاہ رہے ہیں :)
آپ کے جملے سے تو فرشتہ "مدا" لگ رہا ہے۔۔۔۔ :D
 

محمد امین

لائبریرین
میں اتنا کچھ نہیں پڑھ رہا۔۔۔۔ کوئی مجھے شاپر کا مطلب سمجھا دے۔۔۔۔ کئی سالوں سے پوچھ پوچھ ہار رہا ہوں، کوئی بتاتا ہی نہیں :at-wits-end:
 

سلمان حمید

محفلین
میں اتنا کچھ نہیں پڑھ رہا۔۔۔۔ کوئی مجھے شاپر کا مطلب سمجھا دے۔۔۔۔ کئی سالوں سے پوچھ پوچھ ہار رہا ہوں، کوئی بتاتا ہی نہیں :at-wits-end:
مطلب تو ہر انسان اپنی مرضی کا نکال اور سمجھ لیتا ہے تو اگر آپ کی اپنی مرضی نہیں ہے کوئی تو میرا مطلب سن لیں اور اگر سمجھ آئے تو رکھ لیں ورنہ کوڑے والے شاپر میں پھینک دیں۔
شاپر ہر وہ چیز ہے جس نے اپنے اندر اپنی اپنی بساط اور حجم (بعض اوقات حجم سے کچھ زیادہ) کچھ نہ کچھ سمویا ہوتا ہے۔ وہ کچھ نہ کچھ، کچھ بھی ہو سکتا ہے، جیسے دودھ، دہی، دیسی گھی جیسی خالص اشیاء یا کوڑے کرکٹ جیسی غلیظ اور تعفن زدہ چیز۔
ہم سب شاپر ہیں (اگر آپ خود کو شاپر نہیں مانتے تو اس دھاگے میں نہ آتے) اور ہم سب نے اپنے اپنے ظرف کے مطابق کچھ نہ کچھ سنبھال رکھا ہے۔ کچھ کمزور شاپر ہیں لیکن دوسروں کی دیکھا دیکھی اپنی اوقات سے زیادہ خود کو بھر رکھا ہے اور بس پھٹنے کے قریب ہیں، کچھ پھٹ چکے ہیں اور جگہ جگہ اپنے اندر کی گندگی یا خوبصورتی چھلکاتے جاتے ہیں۔
کچھ میری طرح چھوٹے شاپر ہیں جو مضبوطی کا دعوی بھی کرتے ہیں اور اندر ہی اندر کانپتے بھی رہتے ہیں۔ کچھ بڑے بڑے اور مضبوط شاپر ہیں جو خود بھی ادب سے بھرے ہوئے ہیں اور دوسروں کو بھی بھرتے رہتے ہیں۔
ہم سب وہ شاپر ہیں جو آندھی کے آجانے پر ادھر ادھر اڑتے پھرتے ہیں اور کبھی کبھی محفل پر اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
آپ بھی ایک شاپر ہیں لیکن بتانا یہ ہے کہ آپ کونسے والے شاپر ہیں؟

نوٹ- شاپر شاپر ہوتا ہے، کم سے کم وہ سب کچھ نہیں ہوتا جو میں نے اوپر بیان کیا ہے۔
 

آوازِ دوست

محفلین
یہ والے آندھی میں تو نہیں اڑ سکتے نہ اور نہ ہی کھینچ کے قدرے لمبے کیے جا سکتے ہیں
واقعی اِن کے پتنگ بھی نہیں بنائے جا سکتے لیکن جناب دہشت تو ایسے ہی شاپروں کی ہے ناں اگرچہ یہ بھی پلین ہی ہیں کسی ہائی فائی ڈیپارٹمنٹل چین سٹور کا نام پتا نہیں ہے اِن پر۔
 

آوازِ دوست

محفلین
کیا ادھی چھٹی میں باہر جانے کا سلسلہ موقوف فرما دیا تھا ۔۔۔ یا کوئی سنتری کھلوا دیا تھا ؟
ناں جی ناں آدھی چُھٹی کی نعمت پر توکئی بورے قُربان کیے جا سکتے تھے مگر پھر ہم نے اپنا سامان بھی ساتھ میدان میں لے جانا شروع کر دیا اور ایسی وارداتوں سے نجات پائی :)
 
ناں جی ناں آدھی چُھٹی کی نعمت پر توکئی بورے قُربان کیے جا سکتے تھے مگر پھر ہم نے اپنا سامان بھی ساتھ میدان میں لے جانا شروع کر دیا اور ایسی وارداتوں سے نجات پائی :)
یعنی۔۔۔۔۔شاپر ۔۔۔بچپن سے ہی ساتھ ساتھ رکھا ہوا ہے۔:p:p
میں بھی کہوں ۔۔۔یہ سامان ساتھ لیے پھرنے کی عادت کہاں سے آئی ہو گی۔:cool2:
 
Top