کون ہے جو محفل میں آیا

حجاب

محفلین
وعلیکُم السّلام شگفتہ میں ٹھیک اور آپ؟؟؟؟؟؟؟
نہیں میں بھول گئی پڑھنا آج ہی یاد آیا کہ پریشر ککر باقی ہے اب کل سے پڑھوں گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں بھی ٹھیک اور کل چھٹی یعنی کہ گھر میں یعنی کہ مزے یعنی کہ عیش :) اور کل کا تمام دن کسی لائبریری میں گذارنے کو بھی دل چاہ رہا ہے۔

حجاب ،

آپ نے کبھی کے یو (کراچی یونیورسٹی) کی مرکزی لائبریری کا تہہ خانہ دیکھا ہے ؟
 

محب علوی

لائبریرین
پریشر ککر میں تو کھانے بنتے دیکھے تھے اب آپ دونوں نے مل کر اس کی کتاب بنا کر پڑھائی بھی شروع کر دی ہے کیا :lol:

ویسے صدیق سالک کا پریشر ککر تو نہیں کہیں چرا لیا ؟ :shock:
 

حجاب

محفلین
جی جی وہی پریشر ککر جو آپ نے چرایا تھا مگر فائدہ ہوا نہیں کیونکہ استعمال کرنا نہیں آیا تو آپ کا چوری کا پریشرککر ہم نے خریدا ہے اب :p
 

محب علوی

لائبریرین
چلو اتنا تو مانا کہ چوری کا مال خریدنے کا شوق ابھی تک قائم دائم ہے :lol: ویسے میرے پاس کوئی پریشر ککر ہے ہی نہیں میں اس کے سخت خلاف ہوں۔
 

حجاب

محفلین
ہاں میں تو خریدتی ہوں چوری کا مال مگر پیسوں سے،آپ سے ہی ڈینٹسٹ آباد رہیں گے پریشر ککر استعمال نہیں کرتے اچھا ہے کسی کا بھلا ہو۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top