کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
رونق لگی ہوئی ہے نکالو اپنا تھیلا اور بیچو منجن
آج کی دھاڑی تو کھَری کرو
تاکہ میرا ادھار چکا سکو
 

شمشاد

لائبریرین
اب ایسے بھی حالات نہیں ہوئے، آج تو پہلا دن تھا، ابھی تو چار دن باقی ہیں۔ کیا ہوا دو مخالف ہیں باقی تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں ہیں۔ پہلے تو مار لیا اب کے مار کے دیکھ :wink:
 

رضوان

محفلین
موڈ سے تو لگتا تھا کہ بس تو چل میں آیا مزے کی بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ والوں کا پلان بھی ایسا ہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
حاضر

اب حجاب صاحبہ کی دعوت ہے،
آج کل آپ کے خطوط کچھ کم کم آ رہے ہیں یا مجھے ایسا لگ رہا ہے۔
 
رضوان تمہاری بکری اس لیے ہی نہیں ہوتی کہ غلط سیزن میں غلط شے بیچنے لگ جاتے ہو اور پھر روتے ہو کہ کاروبار میں مندہ ہے۔

اپنے شمشاد بھائی کو دیکھو ، سردی کے موسم میں کیا ہاتھوں ہاتھ بکنے والی چیز ، گرم انڈے لائے ہیں۔

چلو شاباش یہ کولر پکڑو اور میرے آنے تک ایک بھی انڈے نہ بچے پہلے ہی تمہاری وجہ سے پولٹری والوں نے سپلائی بند کی ہوئی ہے کہ سارا مال تو واپس کر جاتے ہو کرتے کیا ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی موقع اچھا، قیصرانی ابھی آیا ہے، اسی سے اپنی بوہنی شروع کر لیں، باقی جو اس کو مبارکیں دینے آ رہے ہیں ان کے ہاتھ بیچ دینا۔ کولر خالی ہو جائے گا :wink:
 

پاکستانی

محفلین
محب علوی نے کہا:
چلو شاباش یہ کولر پکڑو اور میرے آنے تک ایک بھی انڈے نہ بچے پہلے ہی تمہاری وجہ سے پولٹری والوں نے سپلائی بند کی ہوئی ہے کہ سارا مال تو واپس کر جاتے ہو کرتے کیا ہو۔

یہ مارنے ہیں یا کھلانے ہیں محب بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
مارنے والے انڈے کولر میں نہیں ٹوکری میں رکھتے ہیں۔

آپ سب رضوان کو پیسے کمانے نہیں دو گے، پھر وہ سود خور کا قرضہ کیسے اتارے گا :cry:
 

پاکستانی

محفلین
شمشاد نے کہا:
مارنے والے انڈے کولر میں نہیں ٹوکری میں رکھتے ہیں۔

آپ سب رضوان کو پیسے کمانے نہیں دو گے، پھر وہ سود خور کا قرضہ کیسے اتارے گا :cry:

سود معاف نہیں کیا جا سکتا کیا :(
رضوان بھائی تو اسے اتارتے اتارتے بوڑھے ہو جائیں گے
 
پاکستانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
چلو شاباش یہ کولر پکڑو اور میرے آنے تک ایک بھی انڈے نہ بچے پہلے ہی تمہاری وجہ سے پولٹری والوں نے سپلائی بند کی ہوئی ہے کہ سارا مال تو واپس کر جاتے ہو کرتے کیا ہو۔

یہ مارنے ہیں یا کھلانے ہیں محب بھائی

منیر ، رضوان کا بھلا سوچنا ہے کہ نہیں

ایک دو درجن خرید کر رضوان کا بوجھ کم کریں جلدی جلدی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top