کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
میری بھی کئی دفعہ تمہارے خراٹوں کی وجہ سے آنکھ کھل جاتی تھی ۔۔۔ اب تم آگئے ہو تو محب بھی کانوں پر تکیہ رکھ کر سویا کرے گا ۔۔۔ اور ویسے بھی وہ پہلے ہی سے تمہاری ٹانگیں کھینچے کی بات کر رہا ہے ۔۔۔ ذرا بچ کر ۔۔۔

ارے وہ اس مرغی کی ٹانگ کھینچنے کی بات کر رہا تھا جسے میں زور لگا کر کھانے کی کوشش کر رہا تھا تمہاری سالگرہ کے دن۔
گلی ہوئی ہوتی تو کتنا مزا آتا۔ (میرے دانت تو نہ اکھڑتے)
 

ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
میری بھی کئی دفعہ تمہارے خراٹوں کی وجہ سے آنکھ کھل جاتی تھی ۔۔۔ اب تم آگئے ہو تو محب بھی کانوں پر تکیہ رکھ کر سویا کرے گا ۔۔۔ اور ویسے بھی وہ پہلے ہی سے تمہاری ٹانگیں کھینچے کی بات کر رہا ہے ۔۔۔ ذرا بچ کر ۔۔۔

ارے وہ اس مرغی کی ٹانگ کھینچنے کی بات کر رہا تھا جسے میں زور لگا کر کھانے کی کوشش کر رہا تھا تمہاری سالگرہ کے دن۔
گلی ہوئی ہوتی تو کتنا مزا آتا۔ (میرے دانت تو نہ اکھڑتے)
صیح سنا تھا دو ملاؤں میں ایک مرغی حلال نہیں ہوتی ہے ۔۔۔۔ یہاں‌تو صرف ایک ٹانگ تھی ۔۔۔۔ دوسری ٹانگ اس غریب مرغے کی جنگ ِ دوم میں ضائع ہوگئی تھی ۔ بیساکھی پر چل رہا تھا ۔۔۔ بے چارہ میری سالگرہ پر بھولے سے بھٹک کر وہاں آگیا تھا ۔۔۔ تم اور محب نے اس بیچارے کو بھی نہیں چھوڑا ۔ حالانکہ میں نے تم لوگوں کے لیئے چائے اور پاپوں کا پورا انتظام کیا ہوا تھا ۔۔۔ اور ہاں تم کوئی اچھی سی بتیسی کیوں نہیں لگوا لیتے ۔۔۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
ظفری نے کہا:
شمشاد بھائی یہ تو رضوان کا بڑاپن ہے ۔۔۔ کہ یہ بڑے ہوکر بھی اپنے آپ کو بڑا نہیں سمجھتے ۔۔۔ اپنے محلے میں کئی بچیوں کو خالہ کہہ کر کافی سن چکے ہیں ۔ مگر اپنی فیاض دلی سے باز نہیں آتے ۔۔ اب کیا کریں ۔ :wink:
اسی کا نام عالی ظرفی ہے۔۔۔۔ظفری (بس تم اپنے نام کی حرفی ترتیب کی وجہ سے اس سعادت سے محروم ہو۔
ایں سعادت بزورِ بازو نیست)
 

ماوراء

محفلین
ہائے رضوان آج اتنے دنوں بعد محفل پر نظر آئے۔ اب تو عید کے چاند ہی ہو گئے ہیں۔ خیر مجھے پرانا وقت یاد آ گیا ہے۔ :( :lol:
 

ظفری

لائبریرین
خیر ماوراء ۔۔ رضوان اب اتنا بھی پرانا نہیں ہوا ۔۔۔ کیا ہوا اگر اس نے راجہ پورس کے ہاتھی کی ہوا نکالی تھی ۔۔۔ اور ہاں اب رضوان نے وگ لگوا لی ہے ۔۔۔ خبردار اگر اب اسے چاند کہا تو ۔۔۔ !!! :lol:
 

رضوان

محفلین
شکریہ ماوراء تم بھی کافی عرصہ غیر موجود رہیں۔
یہ ظفری تو اسی طرح جل بھُن جایا کرتا ہے۔ ( ویسے ظفری وہ گنجے پن کے خاتمے کے لیے کونسا تیل استعمال کیا تھا؟؟؟ نہیں نہیں مجھے نہیں میرے ایک دوست کو ضرورت تھی) :(
 

ظفری

لائبریرین
ہاں مجھے معلوم ہے کہ تمہیں اب ضرورت نہیں رہی ۔۔۔ کہ اب دوا کا ٹائم گذر چکا ۔۔۔ :lol:
ویسے اس تیل کا نام “ کجھلی تیل “ ہے ۔ حکیم امام دین کی تخلیق ہے ۔ جو تمہاری ہی طرح ولایتی وگ استعمال کرتے ہیں ۔ میں بھجوا دیتا ہوں تم اپنے دوست کو ضرور دے دینا ۔ :wink:
 

آنکھ

محفلین
رضوان نے کہا:
ساری رات مغز ماری کے باوجود سمجھ نہیں آیا کہ محفل کے کس کونے میں براجمان ہوں۔
میری چار دن کی غیر موجودگی نہیں سہار پائی یہ محفل۔ عجیب دنگے فساد مچا رکے ہیں۔ ذرا نچلا نہیں بیٹھا جاتا تمام لوگوں سے؟ :shock: :evil:

یہ تو ہونا ہی تھا اسی لئے آپ کو یہاں روزانہ حاضری کے لئے کہا گیا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں پڑتا وردی کے چکر میں لیکن ایک بات ہے کہ اس میں کشش بہت ہے۔

آج تو پاکستان تیسرا ٹیسٹ ایسے کھیل رہا ہے جیسے یہ ایک روزہ، نہیں بلکہ آدھ روزہ میچ ہو، لنچ سے پہلے ہی 70 پر 4 آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

عمر سیف

محفلین
اللہ ہی حافظ ہو۔ پیچ بھی آدھی فلیٹ اور آدھی گراسی ہے۔ کمنٹیٹرز نے کافی بار کہا ہے کہ لگاتا دو پیچز کو ملا کر ایک بنائی گی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top