کون ہے جو محفل میں آیا 81

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
ہمارے پروفائل کے صفحے پر 'ترجیحات' میں زبان کے دو آپشنز ہیں۔ اردو اور جدید اردو۔ ان دونوں میں کیا فرق ہوا بھلا؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم فرحت کیسی ہیں ۔۔بہت دنوں بعد دیکھا آپ کو ۔۔۔ ۔۔
وعلیکم السلام
الحمد اللہ میں ٹھیک ہوں امید۔ شکریہ :)
آپ کیسی ہیں اور کیا ہو رہا ہے؟
واقعی آپ سے بہت دنوں سے بات نہیں ہوئی۔ بس مصروفیت چلتی رہتی ہے لیکن آجکل وقت مل جاتا ہے ادھر ادھر جھانکنے کا۔
 
زین

لائبریرین
زین پلیز کسی طرح وہ تصویریں ریٹریو کر لیں :(
کچھ کرتا ہوں ۔
آج پتہ چلا کہ یہ حرکت چیف ایڈیٹر کے بیٹے نے کی ہے ۔میں نے بھی کھری کھری سنائیں۔
دراصل اس نے میرے فولڈر سے تصاویر کٹ کرکے اس پر اپنے اخبار کا لوگو لگایا۔ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے لئے ۔ معلوم نہیں کی کہ اس نے تصاویر اپ لوڈ کی کہ نہیں لیکن میں نے اس کے فولڈر سے بھی انتقاما تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں
 
وعلیکم السلام
الحمد اللہ میں ٹھیک ہوں امید۔ شکریہ :)
آپ کیسی ہیں اور کیا ہو رہا ہے؟
واقعی آپ سے بہت دنوں سے بات نہیں ہوئی۔ بس مصروفیت چلتی رہتی ہے لیکن آجکل وقت مل جاتا ہے ادھر ادھر جھانکنے کا۔
بالکل ٹھیک ۔۔۔اور بس وہی مصروفیات زندگی ہیں جو الجھائے رکھتے ہیں ۔۔۔۔ فی الوقت تو سردی میں کمی پر خوش ہوں
 
زین

لائبریرین
زین وہ تصاویر فیس بک پر تو موجود ہیں نا وہاں سے نقل کر لو۔۔۔ ویسے کہو تو ایک بہترین ریکوری ٹول دے دوں تمہیں۔۔۔ ڈیلیٹ کی گئی اور موجودہ تمام فائلز نکال کر دکھا دے گا۔۔۔
فیس بک پر تمام تصاویر نہیں۔
تصاویر میں نے دفتر کے نیٹ ورک سرورپی سی میں سیو کی تھیں ۔ وہاں سے ریکور ہوسکتی ہیں؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کچھ کرتا ہوں ۔
آج پتہ چلا کہ یہ حرکت چیف ایڈیٹر کے بیٹے نے کی ہے ۔میں نے بھی کھری کھری سنائیں۔
دراصل اس نے میرے فولڈر سے تصاویر کٹ کرکے اس پر اپنے اخبار کا لوگو لگایا۔ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے لئے ۔ معلوم نہیں کی کہ اس نے تصاویر اپ لوڈ کی کہ نہیں لیکن میں نے اس کے فولڈر سے بھی انتقاما تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں
اوہ۔ :( یہ تو غلط بات تھی :(
چلیں کیا معلوم ریٹریو ہو ہی جائیں۔ میں تو بہت دعا کروں گی۔
 
السلام علیکم
ہمارے پروفائل کے صفحے پر 'ترجیحات' میں زبان کے دو آپشنز ہیں۔ اردو اور جدید اردو۔ ان دونوں میں کیا فرق ہوا بھلا؟
سعود ابن سعید بھائی میری الجھن بھی دور کریں ناں پلیز۔ یہ ان دونوں اردو میں کیا فرق ہوتاہے؟

ہم گھر سے لیب کی طرف آ رہے تھے اس لئے محفل کو موبائل سے ایکسس کر رہے تھے ورنہ جواب دے چکے ہوتے۔ موبائل پر لکھنا ذرا دقت کرتا ہے اور سڑک سے توجہ بھی ہٹ جاتی ہے۔ :) :) :)

خیر یہ دونوں دو الگ الگ لوگوں کے کیے ہوئے ترجمے ہیں۔ ایک ترجمہ نبیل بھائی نے کیا ہے جبکہ دوسرا ہم نے کیا ہے۔ نبیل بھائی نے بیشتر ترجمہ یک مشت کیا تھا جب کہ ہماری کوشش ہے کہ فقروں کو ان کے موقع محل پر دیکھ کر ترجمہ کریں۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی ہمارا کیا ہوا ترجمہ مکمل نہیں ہوا ہے۔ ہم نے یہ بھی خیال رکھا ہے کہ جس قدر ممکن ہو سکے تذکیر و تانیث والے فقروں کو ایسے انداز میں لکھا جائے کہ صارف کے جنس سے مبرا ہو جائے۔ اس کے لئے کئی دفعہ ایکٹیو اور پیسیو وائس کا سہارا بھی لینا پڑتا ہے۔ :) :) :)

محفل میں ان دو ترجموں کے حوالے سے باقاعدہ ایک دھاگہ بھی موجود ہے۔ مستقبل میں ہمارا ارادہ ایک اور ترجمہ پیش کرنے کا ہے جس میں لفظی ترجموں کے بجائے دلچسپی سے بھرپور چست فقرے شامل کیئے جائیں گے۔ :) :) :)
 
زین

لائبریرین
اوہ۔ :( یہ تو غلط بات تھی :(
چلیں کیا معلوم ریٹریو ہو ہی جائیں۔ میں تو بہت دعا کروں گی۔
آپ کچھ تصویریں یہاں دیکھ سکتی ہں۔
ایکسپریس ٹربیون کی تصاویری البم
http://www.facebook.com/media/set/?set=a.369959439687755.108397.111457038871331&type=1
اے ایف پی کے فوٹو گرافر کے وال پر تصاویر
http://www.facebook.com/photo.php?f...a.101188369913432.2804.100000668084922&type=3
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بالکل ٹھیک ۔۔۔ اور بس وہی مصروفیات زندگی ہیں جو الجھائے رکھتے ہیں ۔۔۔ ۔ فی الوقت تو سردی میں کمی پر خوش ہوں
یہ تو ہے۔ سردی کی شدت تو واقعی کم ہو رہی ہے۔ مجھے بہت زیادہ ٹھنڈ لگتی ہے لیکن پھر بھی افسوس ہو رہا ہے کہ سردی کا دورانیہ کتنا کم ہو گیا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہم گھر سے لیب کی طرف آ رہے تھے اس لئے محفل کو موبائل سے ایکسس کر رہے تھے ورنہ جواب دے چکے ہوتے۔ موبائل پر لکھنا ذرا دقت کرتا ہے اور سڑک سے توجہ بھی ہٹ جاتی ہے۔ :) :) :)

خیر یہ دونوں دو الگ الگ لوگوں کے کیے ہوئے ترجمے ہیں۔ ایک ترجمہ نبیل بھائی نے کیا ہے جبکہ دوسرا ہم نے کیا ہے۔ نبیل بھائی نے بیشتر ترجمہ یک مشت کیا تھا جب کہ ہماری کوشش ہے کہ فقروں کو ان کے موقع محل پر دیکھ کر ترجمہ کریں۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی ہمارا کیا ہوا ترجمہ مکمل نہیں ہوا ہے۔ ہم نے یہ بھی خیال رکھا ہے کہ جس قدر ممکن ہو سکے تذکیر و تانیث والے فقروں کو ایسے انداز میں لکھا جائے کہ صارف کے جنس سے مبرا ہو جائے۔ اس کے لئے کئی دفعہ ایکٹیو اور پیسیو وائس کا سہارا بھی لینا پڑتا ہے۔ :) :) :)

محفل میں ان دو ترجموں کے حوالے سے باقاعدہ ایک دھاگہ بھی موجود ہے۔ مستقبل میں ہمارا ارادہ ایک اور ترجمہ پیش کرنے کا ہے جس میں لفظی ترجموں کے بجائے دلچسپی سے بھرپور چست فقرے شامل کیئے جائیں گے۔ :) :) :)

معذرت معذرت :( میں نے بس ایک ریمانڈر دیا تھا۔ خیال تھا صبح دیکھ لوں گی۔
اور بہت شکریہ تفصیلا بتانے کے لئے۔ اصل میں مجھے لگا کہ شاید دو مختلف چیزیں ہیں تو پوچھ لیا۔ ترجمے والا دھاگہ تو بہت دلچسپ ہو گا یقینا۔
اور اتنا مشکل کام کرنے پر میری طرف سے آپ سب کو شاباش اور مورل سپورٹ بھی۔ یہاں کوئی بہت زیادہ متاثر ہونے والی سمائیلی کیوں نہیں ہے :?
اب آپ ریسٹ کریں۔ اور ایک بار پھر معذرت اور شکریہ قبول کریں۔ :)
 
اوہ میرے خدا، ہم بے ہوش کیوں نہیں ہو گئے اتنے سارے معذرت نامے اور شکریہ جات دیکھ کر!!!

اتنی تکلفات نہ برتا کریں ورنہ پٹ جائیں گی آپ بھیا سے، سمجھیں؟ :) :) :)

شب بخیر۔ :)
 
سارہ خان

محفلین
نہیں شمشاد بھائی گوشت تو نہیں ڈالے تھے، بس یوں ہی سے بنا لیے، خالص ساگ سبزیوں پر مشتمل۔ :)

karela.jpg
زبردست بھیا آپ تو ماہر لگ رہے ہیں کوکنگ میں ۔۔۔ چھلکوں سمیت بنائے تھے کریلے ؟
 
جی بٹیا رانی اس دفعہ تو چھلکوں سمیت ہی بنائے تھے۔ کبھی کبھار ایسا کرتے ہیں کہ بیج اور چھلکوں کو مصالحے کے ساتھ ساٹ کر کے اسی کو بعد میں کریلے میں بھر کے فرائی کر لیتے ہیں۔ جب جیسا جی کرے۔ ویسے ہم کریلے کے چھلکے پھینکتے کبھی نہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top