کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سعود بھائی ، آپ نے اوپر کہیں لکھا تھا کہ آپ کے سونے کا نہیں لیکن اٹھنے کا وقت متعین ہے تو کس وقت اٹھنا ہوتا ہے آپ نے اور کیوں ؟

روز آنہ ایک ہی وقت نہیں ہوتا اٹھنے کا۔ کسی روز کب اٹھنا ہے یہ اس دن کے شیڈیول پر منحصر ہوتا ہے۔ ویسے فجر کے وقت تو اٹھنا ہی ہوتا ہے خواہ اس کے بعد پھر سونا پڑے اور کئی دفعہ تو فجر کے بعد ہی سونا ہوتا ہے۔ :)
 
مونگ پھلی کا ایک ایک دانہ کھانے کی بجائے بہت سے دانے (کمرے میں یا آس پاس موجود افراد سے چھپا کے:happy:) چھیل لیں اور پھر بہت سے دانے ایک ساتھ کھائیں :party:

مونگ پھلی کا لطف تبھی ہے جب ساتھ ساتھ چھیلیں اور کھائیں۔ اس طرح خالی منھ چٹکیوں کو جلدی جلدی کام کرنے کا حکم صادر فرماتا رہتا ہے اور تاخیر کی صورت میں دانتوں پنسے ریزوں سے زبان شغل کر رہی ہوتی ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ الحمد للہ ہم بخیر ہیں۔ ہماری شگفتہ بٹیا کیسی ہیں؟

زیادہ کچھ نہیں تقریباً ساٹھ ڈالر کا سودا سلف خرید کر لائے ہیں۔ رمضان میں کھانا بناتے نہیں تھے اس لئے کچن تقریباً خالی پڑا تھا۔ آلو، ٹماٹر، پتہ گوبھی، پھول گوبھی، شملہ مرچ، ہری مرچ، انڈے، دودھ، ہرے مٹر، نان، پراٹھا، ہرے پیاز، سفید اور پیلے چھوٹے بڑے پیاز اور ہرے چنے وغیرہ۔ وضح رہے کہ ہم نے مٹھائیوں، آئسکریم اور چاکلیٹ وغیرہ کا ذکر دانستہ نہیں کیا ہے۔ :) :) :)

میں اللہ کا شکر ٹھیک ٹھاک ۔

یہ سب سودا سلف کتنے دورانیہ کا ہے ، کچن خالی تھا تو سحر افطار کیسے گزرے؟ یہ سب آپ گھر تک کیسے لائے خود اٹھا کر یا کیسے ؟ آج سب سے پہلی ڈش کیا بنے گی؟ آپ پتہ گوبھی کہتے ہیں یہ اصطلاح نئی ہے ، ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوا ، تھینکس ۔ ہم یہاں بند گوبھی کہتے ہیں ۔ ہرے مٹر یعنی ؟ مٹر تو ہرے ہی ہوتے ہیں۔ اور ہرے چنے کسے کہتے ہیں سعود بھائی ؟
 
دورانیئے کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے کیوں کہ بیچ بیچ میں مزید کچھ نہ کچھ لاتے رہیں گے۔ آج قریبی اسٹور میں ہرا دھنیا نہیں ملا وہ بھی کسی روز لانا ہے۔ شاید آج کل میں انڈین اسٹور چلے جائین تو وہاں سے بھی کچھ نہ کچھ خرید لائیں گے۔ :)
سحر میں زیادہ کچھ کھاتے نہیں تھے۔ کبھی آملیٹ بنا لیا، کبھی انڈے بوائل کر لئے، کسی روز کوئی مٹھائی کھا لی، یا پھر پراٹھے بنا لئے۔ جبکہ افطار اور رات کا کھانا یہاں عموماً پوری کمیونٹی مسجد میں کھاتی ہے۔ :)
سارا سامان گاڑی میں آیا ہے۔ اور گاڑی سے فریج تک کی منتقلی ایک کارٹن کی مدد سے ہوئی ہے۔ :)
اللہ جانے کیا بنائیں گے۔ ابھی کچھ سوچا نہیں۔ اب کچن میں جائیں گے تو کچھ شعور بیدار ہوگا۔ :)
ہم اسے بند گوبھی، پتہ گوبھی اور کرم کلہ جیسے ناموں سے جانتے ہیں۔
ہرے مٹر یعنی تازہ، نرم چھیلے ہوئے مٹر کے دانوں کا فروژین پیکٹ۔ ضروری نہیں کہ مٹر ہرے ہی ہوں، سوکھے مٹر کے دانے سفید ہرے اور کتھئی رنگوں میں بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ ان کو استعمال کرنے کے لئے عموماً کچھ گھنٹوں کے لئے پانی میں بھگو کر رکھنا پڑتا ہے جبکہ تازے مٹر کے دانے یوں ہی استعمال کیئے جا سکتے ہیں کیوں کہ وہ بہت ہی ملائم ہوتے ہیں۔
جس قسم کے مٹر کا ذکر کیا ہے ویسے ہی ہرے، نرم پھلیوں سے تازہ نکالے ہوئے چنے بھی دستیاب ہوتے ہیں جن کے پیکٹ فریزر میں رکھے جاتے ہیں۔ اسے بعض مقامات پر چھولیا بھی کہا جاتا ہے۔ اتنی وضاحت کافی ہے یا پھر تصویروں کی ضرورت باقی رہتی ہے؟ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ لیں جی ہمارا تو ناشتہ بھی ہو چکا ، اللہ کا شکر ہے ۔ اور اب چائے سے انصاف ہو گا :party:

سعود بھائی ، تصاویر بھی پلیز۔

کرم کلہ کا لفظ تو سنا ہوا ہے یہ نہیں معلوم تھا کہ بند گوبھی کو کہتے ہیں۔ آج کا دن یقیناَ بہت اچھا گزرے گا ، آغاز ہی علم میں اضافہ سے ہوا ہے ، شکر اللہ کا اور تھینکس سعود بھائی ۔
 
ہرے تازے مٹر:

green_peas.jpg

اور ہرے تازے چنے:

freshchickpeas1.jpg

بند گوبھی کو کرم کلہ تو صرف ہم نے اپنی دادی جان کو کہتے سنا تھا۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم، آج تو یہاں کافی رونق لگی ہوئی ہے، ماشااللہ

بچپن سے بس عادت ہے جلدی سونے اور جلدی اٹھنے کی اور اگر دیر سے سونا ہو تو بھی آنکھ کھل جاتی ہے صبح جلدی ۔ لیکن کبھی کسی وجہ سے صبح آٹھ بجے تک دیر ہو جائے اٹھنے میں تو سارا دن خراب گزرتا ہے پھر ۔

بارش کی پیش گوئی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ بارش نہیں ہوئی ۔

بہت اچھی عادت ہے اس کو قائم رکھیں، میری عادت بھی تقریبا یہی ہے کیونکہ فجر وقت پہ نہ ادا کی جائے تو دن اداس ہی ہوتا ہے

شمشاد بھائی ، تھکن کس طرح اتارتے ہیں ؟ یا خود ہی اتر جاتی ہے تھک ہار کے؟
نہیں جی، یہ شمشاد بھائی، ہماری طرح سب کچھ بیچ بٹا کے سوتے ہیں اور تھکن اترتی ہے

وعلیکم السلام۔ الحمد للہ ہم بخیر ہیں۔ ہماری شگفتہ بٹیا کیسی ہیں؟

زیادہ کچھ نہیں تقریباً ساٹھ ڈالر کا سودا سلف خرید کر لائے ہیں۔ رمضان میں کھانا بناتے نہیں تھے اس لئے کچن تقریباً خالی پڑا تھا۔ آلو، ٹماٹر، پتہ گوبھی، پھول گوبھی، شملہ مرچ، ہری مرچ، انڈے، دودھ، ہرے مٹر، نان، پراٹھا، ہرے پیاز، سفید اور پیلے چھوٹے بڑے پیاز اور ہرے چنے وغیرہ۔ وضح رہے کہ ہم نے مٹھائیوں، آئسکریم اور چاکلیٹ وغیرہ کا ذکر دانستہ نہیں کیا ہے۔ :) :) :)
یہ سارا ساٹھ ڈالر میں، ادھر تو آدھی تنخواہ گئی، ماشااللہ بہت سستا دور چل رہا ہے (یا مجھے سمجھنے میں غلطی ہورہی ہے؟)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور ہرے تازے چنے:

freshchickpeas1.jpg

بند گوبھی کو کرم کلہ تو صرف ہم نے اپنی دادی جان کو کہتے سنا تھا۔ :)

اچھا ہرے چنے سے یہ مراد تھی آپ کی ۔ مجھے اس کے دو نام معلوم ہیں ایک "ڈڈے" اور دوسرا "حولے"
چھوٹے ہوتے تو ہم نے بہت کھائے ہیں اب کبھی کبھار ۔ یہ اس شکل میں بھی آتے تھے گھر میں اور ٹہنیوں پتوں کے ساتھ بھی ، پھر ہم انھیں کوئلوں پر بھون کر کھاتے تھے گرما گرم ، ایڈونچر ہو جاتا تھا ٹھیک سے ہمارا ، ہاتھ منہ کالے سب :happy:۔ لیکن اس کا سالن یاد نہیں کبھی کھایا کہ نہیں ۔ آپ کیسے بناتے ہیں ؟ اس کا سالن یا چاول کے ساتھ ؟

اور سعود بھائی تصاویر سوکھے مٹروں کی بھی دیکھنا ہیں سفید ، ہرے اور کتھئی سوکھے مٹر ۔ میں تو صرف نمکو میں ہی سوکھے ہوئے مٹر دیکھے ہیں بس ۔
 
یہ سارا ساٹھ ڈالر میں، ادھر تو آدھی تنخواہ گئی، ماشااللہ بہت سستا دور چل رہا ہے (یا مجھے سمجھنے میں غلطی ہورہی ہے؟)

ہم نے محض نام بتائے ہیں ان کی مقدار نہیں۔ :)

اور ہاں، کیا آپ کو کبھی شمشاد بھائی نے "السلام علیکم" کی درست املا کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا؟ ہم نے پایا ہے کہ آپ بھی اس معاملے میں بہت ہی عام غلطی کرتے ہیں۔ اور السلام کو اسلام لکھتے ہیں۔ خیر ایسا کئی دفعہ ایسا نادانستگی یا بے توجہی میں ہوتا ہے۔ :)
 
اچھا ہرے چنے سے یہ مراد تھی آپ کی ۔ مجھے اس کے دو نام معلوم ہیں ایک "ڈڈے" اور دوسرا "حولے"
چھوٹے ہوتے تو ہم نے بہت کھائے ہیں اب کبھی کبھار ۔ یہ اس شکل میں بھی آتے تھے گھر میں اور ٹہنیوں پتوں کے ساتھ بھی ، پھر ہم انھیں کوئلوں پر بھون کر کھاتے تھے گرما گرم ، ایڈونچر ہو جاتا تھا ٹھیک سے ہمارا ، ہاتھ منہ کالے سب :happy:۔ لیکن اس کا سالن یاد نہیں کبھی کھایا کہ نہیں ۔ آپ کیسے بناتے ہیں ؟ اس کا سالن یا چاول کے ساتھ ؟

اور سعود بھائی تصاویر سوکھے مٹروں کی بھی دیکھنا ہیں سفید ، ہرے اور کتھئی سوکھے مٹر ۔ میں تو صرف نمکو میں ہی سوکھے ہوئے مٹر دیکھے ہیں بس ۔

بٹیا رانی یہاں چنے کی پھلیاں بھی ملتی ہیں اور فروزین دانے بھی۔ آج ہم بغیر چھلکے کے دانے لائے ہیں۔ ویسے گاؤں میں اس کی کھیتی ہوتی تھی تو وہاں ہم سردیوں میں تاپنے کے لئے سلگائے جانے والے الاؤ میں اس کی پھلیوں کو پودے سمیت بھون کر کھایا کرتے تھے۔ ہم یہاں اس کا سالن عموماً پنیر کے ساتھ یا آلو کے ساتھ ملا کر بناتے ہیں۔ اور اس کو چاول میں ڈال کر بریانی نما چیز بھی بنائی جا سکتی ہے۔ ویسے یہ ہرے مٹر جتنا ملائم نہیں ہوتا اس بات کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔

ثابت سوکھے سفید مٹر: جو عموماً چھولے بنانے کے کام بھی آتے ہیں۔

gslvyuan-10390070.jpg

ثابت سوکھے ہرے مٹر:

dry%20green%20peas.jpg

سنہری مائل یا پیلے سوکھے ثابت مٹر:

PEAS.jpg

مٹر کی دال:

Split_pea.jpg
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اتنے خوبصورت لگ رہے ہیں سب مٹر ۔ یہ مٹروں کی الگ الگ اقسام ہوں گی یا انہیں پراسس کیا جاتا ہے تو یہ ورائٹی ملتی ہے ؟

سعود بھائی اب فوٹو سیشن کا آخری حصہ باقی ہے ، جو سالن آپ بنائیں گے اس کی تصویر :happy:
 
آکری تصویر جس میں دال دکھائی گئی ہے اس کو چھوڑ کر باقی سبھی مٹر کی مختلف اقسام یا نسلیں ہیں۔ یہ ویرائٹی کسی پروسیسنگ کی مرہون منت نہیں ہے۔ ان کی دالیں بھی تھوڑی بہت مختلف ہوتی ہیں، عموماً سائز اور رنگ میں۔

بٹیا رانی فوٹو سیشن کا آخری حصہ تو کبھی نہیں آتا ہمیشہ اگلا حصہ یا اگلی قسط ہوتی ہے۔ بقول شاعر "نکل ہی آتی ہے کوئی نہ کوئی گنجائش، کسی کا پیار کبھی آخری نہیں ہوتا۔" :)

بہر کیف ابھی تو پتہ نہیں اس چنے کی باری کب آئے۔ خیر جس روز اسے پکایا اس دن یاد رہا تو تصویریں لینے ی کوشش کریں گے ان شاء اللہ۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
متفق ہوں سعود بھائی ۔ اور کچھ دئیے ٹیگ کر دینے چاہییں اور میں تو کچھ دئیوں کے ساتھ ٹائمر لگا دئیے ہیں خود ہی بھڑک اٹھیں گے :happy:

تصحیح : دیے ۔ دیوں

"دیے" کو "دیئے" لکھا بھی دیکھا ہے لیکن "دیوں" کی جگہ "دیئوں" لکھا نہیں دیکھا کہیں ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
:)
آپ کی چھوٹی بہن ہونے کے ناتے ایسی چھوٹی چھوٹی سازشیں تو کر ہی سکتی ہوں ناں بھیا کے خلاف ۔۔
بھیا" باورچیت " کا کیا مطلب ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آکری تصویر جس میں دال دکھائی گئی ہے اس کو چھوڑ کر باقی سبھی مٹر کی مختلف اقسام یا نسلیں ہیں۔ یہ ویرائٹی کسی پروسیسنگ کی مرہون منت نہیں ہے۔ ان کی دالیں بھی تھوڑی بہت مختلف ہوتی ہیں، عموماً سائز اور رنگ میں۔

بٹیا رانی فوٹو سیشن کا آخری حصہ تو کبھی نہیں آتا ہمیشہ اگلا حصہ یا اگلی قسط ہوتی ہے۔ بقول شاعر "نکل ہی آتی ہے کوئی نہ کوئی گنجائش، کسی کا پیار کبھی آخری نہیں ہوتا۔" :)

بہر کیف ابھی تو پتہ نہیں اس چنے کی باری کب آئے۔ خیر جس روز اسے پکایا اس دن یاد رہا تو تصویریں لینے ی کوشش کریں گے ان شاء اللہ۔ :)

اب آپ کو کھیت تک جانا پڑ جائے گا ورنہ اگلا سوال یہ تھا کہ کہ پودے ایک جیسے ہوتے ہیں یا الگ شکلوں کے ۔

تصاویر تو بہت ضروری ہیں سعود بھائی آپ یاد دہانی کا ٹائمر لگا لیں پیکٹ کے ساتھ :happy:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top