کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ملائکہ

محفلین
السلام علیکم
سب لوگوں کو عید بہت مبارک ہو۔۔یہاں تو صبح سے بارش ہورہی تھی بس ابھی ہی رُکی ہے:):)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، عید مبارک ، امید ہے سب خیریت سے ہوں گے ۔ یہاں بارش نے لگتا ہے سب چھٹیاں خراب کروا دینی ہیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، آج کوئی ہنگامہ کرنے کو دل نہیں ہوا ، آج کوئٹہ میں نماز عید کے وقت خودکش حملہ میں پھر معصوم لوگوں کو شہید کر دیا گیا اور کتنے ہی بے گناہ لوگ اپنی جان اور مال اور صحت سے محروم کر دئیے گئے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
سعود بھائی ، آج کوئی ہنگامہ کرنے کو دل نہیں ہوا ، آج کوئٹہ میں نماز عید کے وقت خودکش حملہ میں پھر معصوم لوگوں کو شہید کر دیا گیا اور کتنے ہی بے گناہ لوگ اپنی جان اور مال اور صحت سے محروم کر دئیے گئے۔

:( :( :( :(
ایسا کیوں کرتے ہیں یہ لوگ۔۔اور عید کے دن بھی ۔۔ :(
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں، آج آسلام آباد میں صبح کے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، امیدہے دن بھی ٹھنڈا ہی ہو گا
 
وعلیکم السلام۔

ویسے دھوپ چھاؤں سے یاد آیا کہ جب ہم گاؤں کے قریبی اسکول میں پڑھنے جاتے تھے اور دوپہر میں گھر لوٹتے ہوئے اگر بادلوں کی ٹکڑیاں اڑ رہی ہوں تو ہماری کوشش ہوتی تھی کہ اس کے ساتھ ساتھ دوڑیں تاکہ اس کا سایہ دیر تک ہمارے ساتھ رہے۔ لیکن اس کی رفتار عموماً اتنی تیز ہوتی تھی کہ تھوڑی دور جا کر دھوپ کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور پھر اگلی ٹکڑی کا انتظار۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں الحمدللہ ٹھیک ہوں اپیا :)
آپ کیسی ہیں ؟

اپیا میں نے بلیک اور پنک کلر کی لانگ شرٹ اور ساتھ میں بلیک ٹراؤزر پہنا ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
و علیکم السلام

کیا حال ہیں مقدس ، ویلکم بیک اور عید مبارک ! ابو کی طبیعیت کیسی ہے؟ سب دن کیسے گزرے ، تقریب کیسی رہی ؟ چھٹیاں باقی ہیں یا ختم ہو گئیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top