کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جی ہاں، آپ نے دیر سے رہنمائی جو کی ہے، اب یہ فرمائیں کہ یہ دو پوسٹوں کے اکٹھے اقتباس کیسے ایک جواب میں آ جاتے ہیں؟

ہر پیغام کے نیچے بائیں گوشے میں "کئی اقتباس" کا ائکن ہے۔ جن جن پیغامات کو جس ترتیب سے کوٹ کرنا ہو اسی ترتیب سے اس آئکن پر کلک کرتے جائیں۔ اگر کئی الگ الگ صفحات سے کوٹ کرنے ہوں تو بھی یہ درست کام کرے گا۔ ہاں آپ کو اخیر میں نیچے موجود "موضوع کا جواب بھیجیں" بٹن پر کلک کرنا پڑ سکتا ہے۔
 
میم نون

محفلین
سعود بھائی کے طریقے سے یہ نتیجہ نکلا ہے:

ارے بھیا میں کہاں اتنی لائق فائق دراصل میں کچھ دنوں سے لاگ ان نہیں ہو پا رہی تھی۔

لیکن اتنی بھی نالائق نہیں ہو جتنا خود کو سمجھ رہی ہو۔

لاگ ان نہیں ہو پا رہی تھیں تو کسی سے پوچھ لینا تھا ناں۔

ہر پیغام کے نیچے بائیں گوشے میں "کئی اقتباس" کا ائکن ہے۔ جن جن پیغامات کو جس ترتیب سے کوٹ کرنا ہو اسی ترتیب سے اس آئکن پر کلک کرتے جائیں۔ اگر کئی الگ الگ صفحات سے کوٹ کرنے ہوں تو بھی یہ درست کام کرے گا۔ ہاں آپ کو اخیر میں نیچے موجود "موضوع کا جواب بھیجیں" بٹن پر کلک کرنا پڑ سکتا ہے۔
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
بہت شکریہ، ابن سعید ،میں اب اس کو چلا کے دیکھتا ہوں
اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور میں تیار ہو کے بیٹھا ہوں کہ کب ترشح موقوف ہو اور میں اپنی راہ دیکھوں
 
mfdarvesh

محفلین
سب بارشیں آپ کے لیے ہیں، میری طرف سے آپ کو تفویض ہیں، ہمیں تو ڈر لگتا ہے کہ کہیں سیلاب ہی نہ آ جائے، بس تھوڑی سی کافی ہے، گزارہ ہو جائے
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں رات میں اتنی بارش ہوئی تھی کہ سٹرک گیلی ہو گئی تھی۔ اور بس۔
اللہ سے دعاہے کہ جم کے بارش ہو جائے کہ بادل تو ابھی بھی آسمان پرہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
گھر سے اتنا باہر نہ رہا کریں۔ کچھ وقت گھر والوں کو بھی دیا کریں۔
کل کلاں کو شادی ہونی ہے پھر گھر والی کو کیا جواب دیں گے۔ :)
 
کھوکھر

محفلین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top