کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آج تو بڑی بڑی ہستیاں اس دھاگے پر آ رہی ہیں۔

و علیکم السلام

کیسی ہیں شگفتہ اور کہاں مصروف ہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں ہوں شمشاد بھائی اور مزے میں ! آپ سب خیریت سے ہیں ؟ بھابھی کیسی ہیں ؟ اور آپ کی طبیعیت کیسی ہے شمشاد بھائی ؟
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ میں بھی خیریت سے ہوں اور آپکی بھابھی بھی بمع بچوں کے۔

عرصہ بعد آنا ہوا ہے آپ کا، کیا مصروفیات پال لی ہیں جو اردو محفل کو وقت نہیں دے پاتیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، مصروفیت سے تو سچ مچ جنگ چل رہی ہے لیکن جیت میری ہی ہو گی اللہ کی مدد سے ۔
اور اردو محفل کے لیے بھی وقت نکال سکوں گی ۔
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم، شمشاد بھائی، ان نوارد ہستیوں سے ہمارا تعارف بھی کروا دیں، میں تو پہلی بار ہی دیکھ رہا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
کن نووارد ہستیوں کی بات کر رہے ہیں۔ شگفتہ کو تو محفل میں پانچ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا۔ آجکل ذرا کم آتی ہیں۔ ہماری اردو محفل کی لائبریری کی سربراہ ہیں۔

زونی بھی بہت پرانی رکن ہیں، یہ بھی آجکل بہت کم آتی ہیں۔ سیاسیات میں ماسٹر کر چکی ہیں۔ اگلے الیکشن میں میرا ووٹ ان کے لیے پکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ، مصروفیت سے تو سچ مچ جنگ چل رہی ہے لیکن جیت میری ہی ہو گی اللہ کی مدد سے ۔
اور اردو محفل کے لیے بھی وقت نکال سکوں گی ۔

کس قسم کی جنگ چھیڑ رکھی ہے؟ اسلحہ کی ضرورت ہو تو بتائیے گا۔ طالبان سے ادھار لے لیں گے۔
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،
ماشاءاللہ سے آج تو بہت ہی اہم ارکان نے حاضری دی ہے۔
شگفتہ بہن کے متعلق تو بہت کچھ پڑھا ہے، بلکہ رات کو ہی 4-5 گھنٹے لگا کر انکا آدھا انٹرویو پڑھا ہے، آدھا ابھی باقی ہے جوکہ پہلی فرصت میں پڑھنے کا ارادہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

ادھر تو لائن لگی ہوئی ہے انٹرویوز کی۔ سب کے سب پڑھنے میں سال تو لگ ہی جائے گا۔
 

میم نون

محفلین
ہاں تو پہلے اہم اراکین کا پڑھوں گا بعد میں دوسروں کا۔
ویسے آپکا انٹرویو بھی پڑھا ہے تھوڑا سا، باقی آرام سے پڑھوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، جب جی چاہے، پڑھیں، کوئی جلدی نہیں۔

انشاء اللہ جلد ہی آپ کا بھی انٹرویو شروع کر دیا جائے گا۔ بس ناعمہ کو واپس آنے دیں۔
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ شمشاد بھائی لیکن میں اس قابل کیاں کہ میرا انٹرویو لیا جائے۔
نہ تو میں زیادہ پڑھا لکھا ہوں، نہ ہی مجھے اردو لکھنی آتی ہے اور نہ ہی زندگی میں کوئی ایسا تیر مارا ہے کہ لوگ اپنا قیمتی وقت میرے بارے میں پڑھنے میں ضائع کریں، اور ویسے بھی اتنا کچھ ہے ہی نہیں کہنے کو۔
بلکہ اس سے بہتر ہے کہ ان لوگوں کا انٹرویو لیا جائے جو سالوں سے محفل کو وقت دیتے ہیں اور مجھ سے ہزارہا بہتر اور قابل ہیں۔

یہ میں نے جو کچھ لکھا ہے سچ ہے، بھلا میں آٹھویں پاس کسی کو کیا انٹرویو دے سکا ہوں، آپنے اسکے لیئے سوچا میرے لیئے یہی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

شکریہ۔
 
ارے قبلہ آپ تو آٹھویں بھی پاس ہیں۔ محفلین تو ہر حال مین ہیں ناں اس میں علمی استعداد سے کیا لینا دینا۔ ہر محفلین معزز ہے۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
کن نووارد ہستیوں کی بات کر رہے ہیں۔ شگفتہ کو تو محفل میں پانچ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا۔ آجکل ذرا کم آتی ہیں۔ ہماری اردو محفل کی لائبریری کی سربراہ ہیں۔

زونی بھی بہت پرانی رکن ہیں، یہ بھی آجکل بہت کم آتی ہیں۔ سیاسیات میں ماسٹر کر چکی ہیں۔ اگلے الیکشن میں میرا ووٹ ان کے لیے پکا ہے۔

وہ تو ان کے انداز تخاطب سے لگ ہی رہا ہے، ویسے آپ کے کافی اچھا تعارف کروا دیا ہے، شکریہ
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم اہل محفل،

سعود بھائی بہت شکریہ، یہ تو آپ تمام محفلین کا بڑھپن ہے وگرنہ آجکل ایک عام شخص کو اتنی عزت کہاں دی جاتی ہے۔

اور کیسے مزاج ہیں سب کے؟ میں تو الحمدوللہ ٹھیک ٹھاک ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ بھئی آپ اتنی کسرِ نفسی سے کیوں کام لے رہے ہیں۔ آپ تو ہمارے بڑے ہیں ، بزرگ ہیں ;)

ارے ہاں میں نے آپ کو ابھی تک محفل میں خوش آمدید بھی نہیں کہا۔ معذرت کے ساتھ

خوش آمدید
 

شمشاد

لائبریرین
دادی اماں یہ نوید آپ کے گبین خان سے تھوڑا ہی بڑا ہو گا۔ اور آپ نے انہیں “بزرگ“ بنا دیا۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top