کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی آپ کو کس سے اتنی شکایات ہیں؟ مجھے لگتا ہے کہ ان دنوں آپ نے پھر بعض تکلیف دہ الفاظ کا بے دردی سے استعمال شروع کر دیا ہے۔ :) :) :) :) :)

پیارے بھائی جان اپنے ملک کی خوشحالی کو تباہ کرنے والوں کے خلاف مانا کہ کوئی ریلی نہیں نکال سکتا لیکن زبانی احتجاج تو کرسکتا ہوں نہ۔
اب مانا کہ حکمران اسے صرف اپنا جانتے ہیں اور عوام کو وہ اپنے انگھوٹے کے نیچے رکھنے کے عادی ہیں کہ جہاں کسی نے کچھ کیا وہاں اس کا کھاتہ بند۔
لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ہم اس کو اپنا نہ سمجھیں:)
 
آپ کو ایک عدد برین واش سیشن کی پھر سے ضرورت ہے اور اتفاقاً اگلے دو تین دن تک میرے پاس وقت نہیں ہے۔ :)
 
میم نون

محفلین
اسلامُ علیکم
آج طبعت کچھ ٹھیک نہیں تھی، کام سے بھی جلدی واپس آگیا، ابھی کچھ بہتری ہوئی ہے تو حاضری دینے چلا آیا۔
 
جیہ

لائبریرین
مابدولت بھی صبح صبح سلام قبول کرتے ہیں ۔ اب ذرا چائے کیساتھ پراٹھوں کا بھی انتظام ہوجائے ۔ ;)

ظل الہی سلام قبول کرنے کے لئے کنیز شکر گزار ہے اور مجرا بجا لاتی ہے۔

مہا بلی! چائے بغیر شکر کے ماحضر کے ساتھ حاضر ہے۔ شکر اس لئے نہیں ڈالی کہ ایک تو حضور کو ذیابطیس کی بیماری ہے، دوسرے شکر یہاں بہت مہنگی ہو گئی ہے اور دربارِ عالیہ سے ایک سال کی تنخواہ بھی نہیں ملی :( ۔ ما حاضر کی تفصیلِ دل پزیر یہ ہے۔ آلو بھرے پراٹھے، ويشلې، ابلا ہوا انڈا، جسے خاص ترکیب سے ابالا گیا ہے اور حلوہ پوری بھی حاضر ہے۔ امید ہے کہ حضور شوق سے تناول فرما کر کنیز کی عزت افزائی کریں گے۔
 
جیہ

لائبریرین
بابا جانی کو آن لائن دیکھ رہی ہوں

السلام علیکم بابا جانی! کیسے ہیں آپ اور آنٹی کیسی ہیں؟

لگ رہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے خوب مزے اٹھائے جا رہے ہیں :)
 
ظفری

لائبریرین
ظل الہی سلام قبول کرنے کے لئے کنیز شکر گزار ہے اور مجرا بجا لاتی ہے۔

مہا بلی! چائے بغیر شکر کے ماحضر کے ساتھ حاضر ہے۔ شکر اس لئے نہیں ڈالی کہ ایک تو حضور کو ذیابطیس کی بیماری ہے، دوسرے شکر یہاں بہت مہنگی ہو گئی ہے اور دربارِ عالیہ سے ایک سال کی تنخواہ بھی نہیں ملی :( ۔ ما حاضر کی تفصیلِ دل پزیر یہ ہے۔ آلو بھرے پراٹھے، ويشلې، ابلا ہوا انڈا، جسے خاص ترکیب سے ابالا گیا ہے اور حلوہ پوری بھی حاضر ہے۔ امید ہے کہ حضور شوق سے تناول فرما کر کنیز کی عزت افزائی کریں گے۔
مابدولت خوش ہوئے اس خیالی ناشتے سے ۔۔۔۔۔ جاؤ ہم تم کو سو خیالی گاؤں بخشتے ہیں ۔ :grin:
ویسے پہلی کی سطریں غالبا وزیرِ اعظم شمشاد علی خان کے لیئے لکھیں گئیں ہیں ۔ کہ مابدولت اب بھی شکر سے رغبت رکھتے ہیں ۔ شاہی معالج کے نزدیک ہم اس نعمت سے ابھی تک مستفید ہوسکتے ہیں ۔ تنخواہ کا کہہ کر ہم کو شرمندہ مت کیا کرو ۔ ہم خود ملکہ کے والد سے ادھار لیکر محل کا کرایہ دے رہے ہیں ۔ :whistle:
 
شمشاد

لائبریرین
ظل الہی سلام قبول کرنے کے لئے کنیز شکر گزار ہے اور مجرا بجا لاتی ہے۔

مہا بلی! چائے بغیر شکر کے ماحضر کے ساتھ حاضر ہے۔ شکر اس لئے نہیں ڈالی کہ ایک تو حضور کو ذیابطیس کی بیماری ہے، دوسرے شکر یہاں بہت مہنگی ہو گئی ہے اور دربارِ عالیہ سے ایک سال کی تنخواہ بھی نہیں ملی :( ۔ ما حاضر کی تفصیلِ دل پزیر یہ ہے۔ آلو بھرے پراٹھے، ويشلې، ابلا ہوا انڈا، جسے خاص ترکیب سے ابالا گیا ہے اور حلوہ پوری بھی حاضر ہے۔ امید ہے کہ حضور شوق سے تناول فرما کر کنیز کی عزت افزائی کریں گے۔

تنخواہ ملے گی بھی کیسے؟ جبکہ متعلقہ فارم پُر کر کے اس پر رسیدی ٹکٹ لگا کر داخل دفتر نہیں کیئے جائیں گے۔
آیندہ شکایت لگانے سے پرہیز کیا جائے۔
 
میم نون

محفلین
اسلامُ علیکم،
ابھی کام سے وقفے کے دورآن حاضری دینے چلا آنا۔
شام کو اگر وقت ملا تو پھر حاضر ہوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
جب بھی جی چاہے آ جایا کریں۔ کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔ بلکہ دوسرے دھاگوں پر بھی جایا کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top