کون ہے جو محفل میں آیا--------45

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
السلام علیکم سب کیسے ہیں ؟؟؟


بجٹ نہیں بجٹ کی رپورٹس بنانے میں مصروف مصروف۔ الفاظ اور اعداد و شمار کی ہیر پھیر بڑی مشکل سے سمجھ آتی ہے ۔
مصروفیت کی وجہ سے محفل گردی کے لئے وقت نہیں مل رہا ۔
آپ کیسی ہیں ؟ ۔ میں نے آپ اور فہیم بھائی کو کچھ دن پہلے خواب میں دیکھا تھا ۔آپ دونوں کوئٹہ آئے ہوتے ہیں۔


شمشاد بھائی ، کیسے ہیں آپ؟
یہی ہوں ، میں نے کہا جانا ہے

میں ٹھیک ہوں زین ۔۔ بس ابھی سخت گرمی سے تھوڑا پریشان ہوں کچن سے نکلی ہوں اوپر سےآج گرمی بہت ہے
mood-emoticons-smileys12.gif

آپ سناؤ کوئٹہ میں پھر کچھ ہوا تھا تو مجھے فکر پڑی زین کہاں ہے ؟ :confused: کہیں ۔ ۔ ۔۔ ۔۔۔
مگر آپ تو بجٹ بنانے میں اور خواب دیکھنے میں لگے ہوئے تھے ۔ کیا کررہے تھے فہیم اور میں ۔؟ تصویریں بنارہے ہونگے ۔۔
01hmm.gif
 

تیشہ

محفلین
جب میں نے محفل جوائن کی تو اس دھاگے میں میں قیصرانی صاحب اور جیہ صاحبہ کی وجہ سے آتا تھا۔
ساتھ میں اپنے شاکر بھائی(دوست) سے بھی گپ شپ ہوجاتی تھی۔

پھر وہ وقت گزرا اور یہ سب غائب ہوئے تو میرے اس دھاگے میں آنے کا باعث بنی،
سارہ خان۔
پھر کافی عرصہ میں اور سارہ یہاں ایک دوسرے پر باتوں کے پتھر یا پھول برساتے رہے۔
اسی دوران میں عمار بھی آن شامل ہوا، پھر کچھ عرصہ بعد زینب سے بھی دوستی ہوگئی۔
اور چونکہ ان سب میں شاید میں ایسا تھا جس کے پاس زیادہ وقت ہوتا تھا تو میں ہر وقت ہی ہوتا تھا۔ اور جب ان میں سے کوئی بھی آتا تو میں موجود ہی ہوتا تھا۔
پھر ساتھ میں زین بھی آگیا۔
اور یوں میں اس دھاگے کا بے تاج بادشاہ بنتا گیا:)

لیکن پھر ایک ایک کرکے یہ سب غائب ہوتے چلے گئے۔ اور رہ گیا اکیلا میں۔
اور پھر کچھ باتیں ایسی ہوئیں محفل کو لے کر کہ میرا دل بالکل ہی اچاٹ ہوگیا۔ تو میں نے آنا چھوڑ دیا۔

پھر اب خوشی صاحبہ کی وجہ سے میں نے پھر یہاں کا چکر مارنا شروع کردیا۔
لیکن اب وہ بھی گم صم سی رہتی ہیں کہیں۔
تو ہم نے بھی خاموشی اختیار کرلی:)

ویسے اللہ کا کرم سب ٹھیک ٹھاک۔

اور ہاں شمشاد بھائی آپ اور باجو تو ہوتے ہی ہیں اس لیے میں نے آپ لوگوں کا ذکر نہیں کیا،
کیوں کے اب بھی میں جو تھوڑا بہت آتا ہوں یہ آپ دونوں کی وجہ سے ہے:)

یہ نیٹ ہے فہیم اور یہاں کے لوگ سچے اور محلض نہیں ہوا کرتے (میری طرح ) اسلئے مت سوچا کرو ، انکا ساتھ اتنا ہی ہے وقت گزارہ تو چلدئیے ۔ ملنے کی بات ہو تو گبھراہٹ طاری ۔۔ جھوٹ مزے لینے ہو تو نیٹ کا سہارا ۔ ۔
01dance2.gif

پتا تو ہے ۔۔ یہاں لوگ کیا کیا ہیں پھر اتنی لمبی بات ۔
 

تیشہ

محفلین
یعنی کہ آپ ابھی بھی چڑھ سکتی ہیں درخت پر:eek:

کیوں نہیں میں چڑھ جایا کرتی ہوں
zzzbbbbnnnn.gif
ابھی مجھے اپنی پسند کا نظر آجائے پارک میں ، اور اتنا نیچا ہو کہ پہنچ میں ہو ،۔ تو میں آپکے جیسے درخت پے لٹک رہی ہوتی ہوں ۔۔
ایکبار چڑھ گئی تھی کچھ زیادہ ہی اوپر ۔۔ اور بس پھر اترا نا گیا ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif
 

فہیم

لائبریرین
کیوں نہیں میں چڑھ جایا کرتی ہوں
zzzbbbbnnnn.gif
ابھی مجھے اپنی پسند کا نظر آجائے پارک میں ، اور اتنا نیچا ہو کہ پہنچ میں ہو ،۔ تو میں آپکے جیسے درخت پے لٹک رہی ہوتی ہوں ۔۔
ایکبار چڑھ گئی تھی کچھ زیادہ ہی اوپر ۔۔ اور بس پھر اترا نا گیا ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا،
پھر اتارنے کےلیے کیا فائر بریگیڈ کو بلوایا گیا تھا:p
 

زھرا علوی

محفلین
اہھھھھھھھم اھھھھھھم ۔۔ لیجیے ہم آئے ہیں محفل میں ۔۔
سلام عرض ہے سب کو ۔۔
پیچان تو لیا نا آپ نے ۔۔؟؟:noxxx:
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام۔
جی ہم نے تھوڑا بہت پہچان لیا۔

اور سنائیں وہ آپ کے انٹرویو کا کیا بنا:)
 

زھرا علوی

محفلین
وعلیکم السلام۔
جی ہم نے تھوڑا بہت پہچان لیا۔

اور سنائیں وہ آپ کے انٹرویو کا کیا بنا:)

نوازش فہیم :)

انٹرویو ہو گیا ۔۔ فائنل رزلٹ آ بھی گیا ۔۔ میرا میرٹ نمبر 456 ہے پاکستان ہر سیٹس بہت کم ۔۔ سو ایلوکیشن بظاہر ممکن نہیں ۔۔۔
اور شمشاد بھائی کے پلاٹ کا خواب اس سال تو کم از کم شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا ۔۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
اوہو یہ تو اپنی افسر بہنا ہے۔ اس سے تو میں اپنے پلاٹ کی امید لگائے بیٹھا ہوں۔ اسے بھلا میں کیسے بھول سکتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل بالکل، مجھے آپ سے پورا پورا اتفاق ہے سعود بھائی، ویسے بھی آج کل یہ فارغ ہی ہیں اور شعر و شاعری کر رہی ہیں۔
 

زھرا علوی

محفلین
بالکل بالکل، مجھے آپ سے پورا پورا اتفاق ہے سعود بھائی، ویسے بھی آج کل یہ فارغ ہی ہیں اور شعر و شاعری کر رہی ہیں۔

جی جی بھائیوں کو تو بہنیں ہمیشہ 'فارغ' ہی نظر آتی ہیں ۔۔:rolleyes:
چلیں کوئی بات نہیں بات محفل کی سالگرہ کی ہے اور ہم ہر کام کرنے کو تیار ہیں ۔۔ :):):)
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے مجھے پہچانا تو کسی حوالے سے ہی سہی ۔۔ میری سانس بحال ہوگئی ہے ۔۔ :)

ارے بھئی آپ آتی ہی اتنے عرصے کے بعد ہیں، اب آپ سے کیا گلہ کریں کہ اردو محفل کو روزانہ چند منٹ بھی نہیں دے سکتیں۔ کم از کم حاضری تو لگا جایا کریں ناں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top