کون ہے جو محفل میں آیا ---40ویں لڑی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جی میرا نام سعود عالم ہے اور والد صاحب قبلہ کا نام سعید احمد ہے۔

جب ہم قصہ پارینہ بن چکے ہونگے تو تاریخ یا ہماری سیرت کی کتابوں میں ہمارا نام غالباً کچھ یوں ہوگا۔

غریب الغرباء فقیر الفقراء قدوۃ المساکین الشیخ سعود عالم خان ابن الحاج قبلہ سعید احمد خان الہندی عفی عنہ
 
نام تو پتا نہیں میرا ہے یا نہیں ہے اور پتا نہیں مکمل بھی ہے یا ابھی کچھ القابات رہتے ہیں۔ پر دعا آپ نے اتنی مکمل دی ہے کہ اسے حفظ کر لینے کو جی کر رہا ہے تاکہ دوسروں کے لیئے دہرا سکوں۔
 

خوشی

محفلین
میں دعا گو ہوں اس میں شک نہیں اور دوسروں سے بھی ہمیشہ دعا کی درخواست کرتی ہوں کہ جانے خدا کس کی دعا میرے حق میں قبول فرما لے
 
جی وہی کہہ رہا تھا کہ اتنے حسین پیرائے میں بات کہی اپ نے۔ واقعی طویل عمر بلا صحت عذاب سے کم نہیں۔
 

خوشی

محفلین
درست کہا آپ نے
ہمیں‌یہ دعا بھی مانگنی چاھیئے کہ خدا ہمیں‌کسی کا محتاج نہ کرے کبھی
 
اللہ ہمیں اپنی امان میں رکھے صحت و معاش کی نعمتوں سے نوازتا رہے نیز ہماری عزت نفس اور خود داری کا سر بالا رکھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ کیا زبردست گفتگو جاری ہے۔

خوشی آپ کی عید کیسی گزری؟

اور سعود بھائی آپ کی پردیس میں عید کیسی گزری؟
 

خوشی

محفلین
کیسی عید شمشاد جی
اس بار جانے کیسی عید آئی ھے ، آج تو کام پہ ہی وقت گزرا صبح منائیں گے باقی عید
 
شمشاد بھائی ہم رمتا جوگی بہتا پانی لوگ ہیں عید کا کیا ہے کئی بار گھر سے دور رہ کر کی ہے ایک بار اور سہی۔ باقی الحمد للہ سب بخیر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی یقیناً آپ نے گھر سے باہر عید پہلے بھی منائی ہو گی لیکن پردیس میں پہلی بار منائی ہو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top