کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم سارہ ، عید مبارک ایک بار پھر ، ابھی حجاب سے بات ہوئی ، آج تو فون لائنز سب مصروف ہیں ۔ میسجز بھی کافی نہیں پہنچ پائے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے میرا بھی پیغام ملا کہ نہیں؟

اور بنانے کو یہاں پر زیادہ تر مرغے کی شامت آتی ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔ واقعی نیٹ ورک تو سب بزی ہو جاتے ہیں ایسے موقعوں پر ۔۔ کیا کر رہی تھی حجاب ۔۔ میری صبح بات ہوئی تھی اس سے ۔۔۔۔۔ بعد میں تو سیل دیکھنے کی فرصت بھی نہیں ملی ۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سارہ ، حجاب کو مہمان مسلسل مصروف رکھے ہوئے ہیں :) اور نیند بہت آ رہی تھی اور تھکن بھی کافی ہو رہی تھی ۔ جب میں حجاب کا نمبر ملایا تھا تب بھی مصروف اور ابھی جب بات ہو رہی تھی تو پھر سے مہمان آ گئے وہاں :)


 

سارہ خان

محفلین
ھمم ۔۔ عید تو ایسی ہی گزرتی ہے ۔۔ آپ نے کیا کیا شگفتہ صبح سے ۔۔ کیسے منائی عید ؟

ابھی باجو کی بھی کال ائی تھی ۔۔ لیکن آواز اتنی کٹ کٹ کے آ رہی تھی کہ زیادہ بات نہیں ہو پائی ۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ارے میرا بھی پیغام ملا کہ نہیں؟

اور بنانے کو یہاں پر زیادہ تر مرغے کی شامت آتی ہے۔


شمشاد بھائی ، پاکستان سے باہر سے تو صرف فرحت کا میسج پہنچ پایا اور بس ۔ کال بھی فورا نہیں مل رہی ۔ میری جس جس سے بات ہو رہی ہے فون پر تقریبا سب یہی کہہ رہے ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے تو میرا پیغام ضائع گیا۔ ویسے میں نے سبکو ہی ایس ایم ایس کئے تھے۔ یہاں تو سب اچھا کی رپورٹ آ گئی تھی، اب معلوم نہیں کن کن کو ملے اور کن کن کو نہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سارہ ، امی کے بغیر تو عید منانے کا بالکل بھی مزہ نہیں ، لگ ہی نہیں رہا کہ عید ہے ، گھر میں یہاں سب کو امی کی کمی محسوس ہو رہی ہے امی نہیں ، فمزا نہیں ۔ پہلا دن تو گھر میں ہی گزرتا ہے ، دوسرے دن تیسرے دن نکلنا ہوتا ہے ۔ اس بار بھتیجے بھی سب کی طبیعت خراب ہو رہی ہے ، اریب کو اتنا تیز بخار ہے کہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے کے گئے ابھی دوپہر کو۔ باقی وہی معمول کی مصروفیت البتہ اس بار مصروفیت کچھ کم ہے آج کے دن یعنی عید کے دن دور دراز کے مہمان بھی نہیں پہنچے آج اب کل اور پرسوں متوقع ہیں ۔ اہتمام بھی سادہ رہا بچوں کی وجہ سے ۔ میں شیر خرما ابھی کچھ دیر پہلے ہی کھایا ، کچھ میٹھا کھانے کو دل نہیں چاہ رہا آج :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ارے تو میرا پیغام ضائع گیا۔ ویسے میں نے سبکو ہی ایس ایم ایس کئے تھے۔ یہاں تو سب اچھا کی رپورٹ آ گئی تھی، اب معلوم نہیں کن کن کو ملے اور کن کن کو نہیں۔


شمشاد بھائی بہت شکریہ ، عید کے موقع پر نیٹ ورک مصروف ہو جانے سے ایسا ہو جاتا ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
حاضر ہوں میں بھی مع ہوش و ہواسِ خمسہ۔۔۔۔
عید آج صبح منائی یعنی عید کی نماز پڑھ کر سب سے مل لئے، پھر دو پہر کھانا کھا کر اور چائے پی کر حیدر آباد کے لیے واپس نکل گیا، یہاں آ کر یہاں محلے میں عید ملتا رہا۔ اب دیر رات کو فرصت ملی ہے انٹر نیٹ کھولنے کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری تو آج بھی چھٹی ہے اور کل بھی چھٹی ہے بلکہ ہفتے کو بھی تعطیل ہی ہے۔ یہاں پر ابھی گھنٹہ بھر کے بعد آتشبازی کا زبردست مظاہرہ ہونے والا ہے، تو وہ دیکھنے کے لیے نکل رہے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top