کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں ڈاکٹر صاحب آپ نے یاد کیا اور ہم حاضر۔
السلام علیکم۔ کہیے کیسے مزاج ہیں؟ بچے کیسے ہیں؟ لوڈ شیڈنگ اور گرمی کا کیا حال ہے؟
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
شمشاد بھائی اللہ کا شکر ہے۔بچے دونوں ٹھیک ہیں۔
میں اب کلینک بند کرنے جا رہا تھا کہ آپ پر نظر پڑی ۔تو پلٹ آیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ عباس بھائی
غزل کی تو آجکل اسکول سے چھٹیاں ہو گئی ہوں گی۔ واثق میاں کیا کرتے ہیں؟
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
بہت شکریہ عباس بھائی
غزل کی تو آجکل اسکول سے چھٹیاں ہو گئی ہوں گی۔ واثق میاں کیا کرتے ہیں؟
واثق سارا دن شرارتیں کرتے ہیں اور اپنی مما کو تنگ کرتے ہیں۔
غزل کی اسکول سے تو چھٹیاں ہیں لیکن وہ سہ پہر کو قرآن پاک پڑھنے جاتی ہے اورکچھ دیر ٹیوشن بھی پڑھتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
واثق سارا دن شرارتیں کرتے ہیں اور اپنی مما کو تنگ کرتے ہیں۔
غزل کی اسکول سے تو چھٹیاں ہیں لیکن وہ سہ پہر کو قرآن پاک پڑھنے جاتی ہے اورکچھ دیر ٹیوشن بھی پڑھتی ہے۔

کر لینے دیں شرارتیں عباس بھائی، یہی تو عمر ہے۔ جس دن اسکول داخل ہو گئے بس اس دن سے جو ذمہ داری شروع ہو گی تو پھر ساری زندگی ذمہ داری میں ہی گزرے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
آجکل تو پہلی جماعت کے بچے کا بھی بستہ اتنا بھاری ہوتا ہے کہ اس کو اٹھانا مشکل ہوتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top