کون ہے جو محفل میں آیا-(19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام، لیکن میں تو ابھی جا رہا ہوں۔
یہ حسن کہاں رہ گیا؟ اب تو خاصے دن ہو گئے ہیں اس کو گئے ہوئے۔
 

الف عین

لائبریرین
کالج پہنچے نہیں ابھی سعود۔۔ ماہر ہونے کی تہنیت وصول ہونھے تک شاید نہیں جا ؤ گے۔۔
 

زینب

محفلین
السلام علیکم۔۔۔اب میں آئی ہوں میرے بعد پتا نہیں کون اللہ کا بندہ آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب میں نے سوچا میں بھی ذرا دفتر جانے سے پہلے یہاں کی حاضری لگاتا جاؤں۔

عندلیب آپ کی بے بیاں کیسی ہیں؟ آپ نے کہا تھا کہ ان کی تصویر پوسٹ کریں گی۔
 

عندلیب

محفلین
تصویر کیوں آپ سے ڈائریکٹ ہی ملا دیتے ہیں شمشاد بھائی آپ اگر اجازت دیں تو اس ویک اینڈ آجاوں‌آپ کے گھر بھابھی سے پوچھ کے بتائے گا ۔
 
چلیں ہم آپ کو وقت پر جواب عنایت کردیتے ہیں۔۔۔ ٹھیک؟
ویسے ہماری روانگی کا وقت ہوچلا ہے۔ اب شکوہ نہ کیجئے گا کہ آپ کے اگلے پیغام کا جواب ہم نے نہیں دیا۔
 

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم

سوچا آج میں بھی حاضری لگواتا چلوں، زیادہ غیر حاضری بھی صحت کےلیئے اچھی نہیں ہوتی:)

کیسے ہیں سب لوگ؟

شمشاد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
تصویر کیوں آپ سے ڈائریکٹ ہی ملا دیتے ہیں شمشاد بھائی آپ اگر اجازت دیں تو اس ویک اینڈ آجاوں‌آپ کے گھر بھابھی سے پوچھ کے بتائے گا ۔

اس میں پوچھنے کی کیا بات ہے، آپ کا اپنا گھر ہے، جب جی چاہے آ جائیں، کھانے میں کیا پسند فرمائیں گے، پہلے بتا دیں تاکہ مناسب بندوبست کیا جا سکے۔ بے بیوں کی خیر ہے ان کے بہلانے کو یہاں بہت ہیں، شرطیہ کہتا ہوں آپ کی بے بیاں یہاں سے جانے پر رضامند ہی نہ ہوں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم

سوچا آج میں بھی حاضری لگواتا چلوں، زیادہ غیر حاضری بھی صحت کےلیئے اچھی نہیں ہوتی:)

کیسے ہیں سب لوگ؟

شمشاد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

اس کو کہتے ہیں دل کو دل سے مری روڈ ہوتی ہے۔ میں نے بھی آج ہی تمہارے متعلق لکھا تھا کہ کہاں رہ گیا حسن؟
 

حسن علوی

محفلین
اس کو کہتے ہیں دل کو دل سے مری روڈ ہوتی ہے۔ میں نے بھی آج ہی تمہارے متعلق لکھا تھا کہ کہاں رہ گیا حسن؟

ہاہاہاہاہا شمشاد بھائی 'مری روڈ' کو تو اب رہنے ہی دیں سنا ھے اب بارہ مہینے وہاں مری تک ہی ٹریفک جام رہتی ھے;)

کچھ ہی دنوں میں بہت بدل سی گئی ھے محفل۔ یا مجھے ہی کچھ ایسا لگ رہا ھے:confused:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top