کون ہے جو محفل میں آیا-(19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
واہ ۔۔۔ کیا غلطی پکڑی ہے سعود ۔۔۔۔ ویسے عمار جھوٹے کو صحیح ( سچا ) بنانے کے چکر میں لگ رہے ہیں ۔۔۔۔ شاید اس لیئے ۔ ;)
 
جی سعود بھائی! میں نے لفظ "سہی" ہی لکھنا تھا کیونکہ مجھے یہی صحیح لکھتا ہے لیکن میں نے شاید محفل پر ہی کہیں اعتراض پڑھا تھا کہ یہ لفظ "سہی" درست نہیں ہے اس لیے لکھتے میں گڑبڑا گیا۔
 
جی سعود بھائی! میں نے لفظ "سہی" ہی لکھنا تھا کیونکہ مجھے یہی صحیح لکھتا ہے لیکن میں نے شاید محفل پر ہی کہیں اعتراض پڑھا تھا کہ یہ لفظ "سہی" درست نہیں ہے اس لیے لکھتے میں گڑبڑا گیا۔

جہاں سہی کو غیر درست کہا گیا ہوگا وہاں سہی کا موقع محل صحیح نہیں رہا ہوگا۔ :)
 
استاذ محترم سے پوچھتے ہیں نا کہ کیا کہتے ہیں، درست صحیح ہے یا سہی بھی استعمال کرسکتے ہیں؟
ویسے میں نے دستخط میں تبدیلی کرلی ہے۔۔۔ ظفری بھائی آج کل محدب عدسہ لے کر میرے پیغامات پر غور کررہے ہیں۔ :grin:
 
عمار تو چلے گئے۔
کیسی رہی سعود ورک شاپ۔۔ گورا اور روی نے کیا پیش کیا؟

چونکہ کالج میں چھٹیاں ہو چلی تھیں نیز عجلت میں بنائے گئے پلان کے باعث زیادہ تشہیر بھی نہ ہو سکی تھی اس لئے شرکاء کی تعداد قدرے کم تھی۔

بہر کیف حاضرین تک کم از کم اتنا پیغام تو پہونچ ہی گیا ہے کہ وہ کہہ بیٹھے "ارے ایسا بھی ہو سکتا ہے؟ :eek: "

اگلے ماہ گورا اور روی کے ساتھ سری نگر جا رہا ہوں۔ وہاں کشمیری لوکلائزیشن کی داغ بیل ڈالنی ہے۔

ورکشاپ کے روز فیڈورا 6 میں اوپن آفس ورزن 2 میں ایک اردو متن کو جب پاک نستعلیق میں لکھنے کی کوشش کی تو رینڈرنگ درست نہیں ہو پا رہی تھی۔ گلائف اپنے درست مقام پر نہیں لگ رہے تھے۔ خیر!
 

الف عین

لائبریرین
سعود۔ پاک نستعلیق تو لینکس میں درست کام نہیں‌کرتا۔ بلکہ وندوز کے اوپن آفس میں بھی!!!
ابھی تھوڑی دیر پہلے رحمت یوسف زئی ساحب کا سری نگر سے فون آیا تھا کہ وہاں ایک اردو کمپیوٹنگ ورک شاپ کر رہے ہیں۔ میرا نام وہاں دے دیا ہے انہوں نے۔ اور پوچھا ہے کہ اور کس کس کو انوائٹ کیا جائے۔ میں نے روی کانت کا کہا تو تھا۔ اب وہ سائٹ پر اس ورک شاپ کے اعلان کی بات کر رہے ہیں۔ جب اس کا ربط ملا تو اردو کمپیوٹنگ یاہو گروہ میں پوسٹ کر دوں گا اور روی کانت کو بھی لکھ دوں گا۔
اور اب یاد آیا کہ تم سے کیا بات پوچھی تھی روی سے پوچھنے کے لئے؟؟؟ بھول ہ گیا میں خود۔
 
آپ سری نگر کے جس ورکشاپ کی بات کر رہے ہیں کہیں یہ وہی تو نہیں جس میں میں شرکت کرنے والا ہوں؟ جو کہ 21-22 جون کو منعقد ہونے والا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

آج جمعہ ہے اور مئی کی 30 تاریخ۔ آج مئی کا مہینہ ختم ہو جائے گا اور کل جون کی یکم ہو گی۔ سال ختم ہونے ابھی سات ماہ باقی ہیں۔
خبریں ختم ہوئیں۔
ملتے ہیں بریک کے بعد۔
ہمارے ساتھ رہیے گا۔
 

راجہ صاحب

محفلین
و علیکم السلام

آج جمعہ ہے اور مئی کی 30 تاریخ۔ آج مئی کا مہینہ ختم ہو جائے گا اور کل جون کی یکم ہو گی۔ سال ختم ہونے ابھی سات ماہ باقی ہیں۔
خبریں ختم ہوئیں۔
ملتے ہیں بریک کے بعد۔
ہمارے ساتھ رہیے گا۔

اہل پاکستان کو نیا مالیاتی سال مبارک :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
سیدھا سیدھا کہیں کہ نئے ٹیکس مبارک
لیکن مالیاتی سال تو یکم جولائی سے شروع ہوتا ہے۔ آپ نے ایک ماہ پہلے ہی شروع کر دیا۔
 
معذرت طلحہ کے ہاتھ آج کمپیوٹر آگیا تھا ۔ اسکی والدہ سو رہی تھیں اور میں گھر پر نہیں تھا ۔ لہذا جو ہوا آپ نے دیکھا
 
و علیکم السلام

آج جمعہ ہے اور مئی کی 30 تاریخ۔ آج مئی کا مہینہ ختم ہو جائے گا اور کل جون کی یکم ہو گی۔ سال ختم ہونے ابھی سات ماہ باقی ہیں۔
خبریں ختم ہوئیں۔
ملتے ہیں بریک کے بعد۔
ہمارے ساتھ رہیے گا۔
:eek:
شمشاد بھائی! مئی کا مہینہ 31 دن کا ہوتا ہے شاید :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
شاید نہیں یقیناً 31 دن کا ہوتا ہے۔ اسی لیے تو میں نے یہ خبر لگائی تھی کہ کتنی دیر میں پکڑا جاتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top