کون ہے جو محفل میں آیا (17)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
آپ بلایئں تو ہم نا آ کے گستاخی کیسے کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔کیسے ہیں حسن آپ او ر یونس صاحب اپ۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
ہاہاہا دو دن کا امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔۔۔۔۔۔2 دن کے بعد زمینی حقائق کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
معاہدوں کی پاسداری ہمارے ہاں ذرا کم ہی کی جاتی ھے، کیا کیجیئے رواج جو نہ ٹھہرا۔ چلیئے بہتری کی امید کرتے ہیں۔

یہ شمشاد بھائی ابھی تک وارد نہیں ہوئے۔:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
عمار پر تو مارشل لاء لگنے ہی والا ھے، تو جو بچے کچے دن رہ گئے ہیں وہ تو امن پسندی سے گزار لیجیئے زینب، کچھ تو احساس کیجیئے عمار کا کہ ان کے دن بھی گنے جا چکے ہیں:)
 
اللہ خیر کرے ۔۔۔۔ زرداری اور اطاف۔۔۔۔۔۔۔ تلواریں ہاتھ میں لیئے امنے سامنے تھے۔۔۔ لوگ سمجھے اب لڑائی ہو کہ ہو۔۔۔۔ مگر دونوں نے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔۔۔ اور تلواروں سے کیک کاٹ کر کھا رہے ہیں
 

حسن علوی

محفلین
یونس بھائی یہ ادا بھی انہی لوگوں کا خاصہ ھے۔ تلواروں سے کیک کھانا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں:)
 

حسن علوی

محفلین
مصروفیات کچھ خاص نہیں، بس کبھی اِس نگر کبھی اُس نگر یعنی کہ گھوم پھر رہا ہوں۔ موسم کافی اچھا ہو گیا ھے یہاں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں شہروں کے سٹلائیٹ بن جاتے ہیں، اسی طرح دہلی تاریخی شہر ہے اور جو جدید بنا ہے وہ نئی دہلی۔
 
سعود بھائی ایک بات تو بتائیں، یہ دہلی اور نیو دہلی میں کیا فرق ھے، کیا یہ الگ الگ شہر ہیں؟

در حقیقت یہ دہلی کا نو آباد حصہ ہے اور اسی سے متصل ہے بس ایک طرف کو پھیلتا چلا گیا ہے۔ جامع مسجد، لال قلع وغیرہ جیسی تاریخی عمارتیں پرانی دہلی میں ہیں۔ جبکہ میں نئی دہلی میں۔ :grin:
 

الف عین

لائبریرین
بلکہ اب تو نوئڈا ہی کیا، غازی آباد اتر پردیش اور ہریانہ کا گڑ گاؤں اور فرید آاد تک کو دہلی کہا جا سکتا ہے۔
کیوں سعود؟
 
جی یہ سچ ہے۔ اور ابھی بقول علامہ اقبال "یہ کائنات ابھی نا تمام ہے شاید" کے مصداق پھیلاؤ دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ابھی نوئڈہ، غازی آباد، گڑگاؤں اور فریدہ باد کے ساتھ اتنی رعایت رکھی گئی ہے کہ انہیں این سی آر کہا جاتا ہے۔ موبائل کمیونیکیشن میں ڈیلہی اینڈ این سی آر کا حلقہ بنا ہوا ہے۔ اور یہ مجموعی طور پر ایک ہی پی ایل ایم این ایریا میں شمار ہوتے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب دہلی علیگڑہ کو چھو جائے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top