کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
نازنین ناز بٹیا تک یہ نسخہ پہونچا دیا جائے کہ امتحان کی تیاری سے اکتاہٹ ہونے لگے یا پھر امتحان گاہ میں لکھتے لکھتے تھک جائیں تو اکسیر نسخہ ہے ناک کی نوک چٹکی سے چھو کر مسکرا دینا۔ :)
ارے چھوڑیں سعود بھائی یہ ماہر ناکیات بہ طرزِ چونچیات و لچٹکیات کب سے ہوگئے ۔۔۔:biggrin:
 
سوتی کپڑے کی پوٹلی بنا لیں اور اس کو کسی گرم توے یا استری کی پلیٹ پر رکھ کر گرم کریں۔ اس کے بعد بچی کے سینے پر رکھیں۔ خیال رکھیں کہ کپڑا بہت زیادہ گرم نہ ہو کہ بچی کو تکلیف پہونچے۔ بہتر ہوگا کہ براہ راست سینے پر گرم پوٹلی رکھنے کے بجائے کپڑے کے اوپر سے رکھیں۔ اور اس طرح سنکائی کرتے ہوئے وکس وغیرہ کی مالش بھی کر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔ :)
 
عندلیب

ابھی کرتی ہوں ۔
 
نازنین ناز بٹیا تک یہ نسخہ پہونچا دیا جائے کہ امتحان کی تیاری سے اکتاہٹ ہونے لگے یا پھر امتحان گاہ میں لکھتے لکھتے تھک جائیں تو اکسیر نسخہ ہے ناک کی نوک چٹکی سے چھو کر مسکرا دینا۔ :)
ضرور سعود بھائی! میں ان شاء اللہ آج شام کو ہی آپ کا پیغام پہنچاتا ہوں بلکہ تاکید کرتا ہوں کہ محفل پر تھوڑی دیر کے لیے ہی سہی حاضر ہوکر آپ سب سے امتحان میں کامیابی کی دعائیں لے۔ :)
 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاۃ
اللہ تبارک و تعالی کرم روا رکھے اور آپ کو استقامت عطا کرے آمین۔
بڑے ہی اعصاب شکن معاملات ہیں اس کا مجھے بخوبی ادراک ہے اور تجربہ بھی سو میں آپ کی اذیّت میں شامل ہوں۔
نازنین بٹیا اور ہماری لاڈو سی بھانجی فاطمہ کو میری طرف سے آئسکریم خرید کر دیجے گا۔
آمین بجاہ النبی الکریم و رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ وسلم
جزاکم اللہ خیرا محمود بھائی
آج ان شاء اللہ میرا جانا ہوگا، دونوں کو آپ کی طرف سے آئسکریم پیش کردوں گا۔ ان شاء اللہ
 
مغزل

محفلین

تبسم

محفلین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top