کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تبسم

محفلین
آج سے اس لڑی کو باقائدہ خیرباد کہنے کا ارادہ ہے۔۔ سو میں تو گیا۔۔
کیوں بھائی کیا ہوا ہے آپ کو کسی کی بات بوری لگی ہے کیا بھائی تو آپ مجھے بتائیں میں اُس کی خبر لیتی ہوں کون ہے وہ جو میرے مغل بھائی کو تنگ کر رہا ہے
 
آج سے اس لڑی کو باقائدہ خیرباد کہنے کا ارادہ ہے۔۔ سو میں تو گیا۔۔

نکل ہی آتی ہے کوئی نہ کوئی گنجائش
کسی کا پیار کبھی آخری نہیں ہوتا

قبلہ اتنے حتمی فقرے کیوں استعمال کرتے ہیں؟ ہمیں تو یہ بھی علم نہیں کہ ایسا فیصلہ کیوں لیا جا رہا ہے؟ خیر ہمیں یقین ہے کہ ڈھیر ساری محبتوں کی مجموعی مقناطیسی کشش کے مقابلے آپ زیادہ دیر تک یہاں کھنچے چلے آنے سے خود کو باز نہیں رکھ سکتے۔ :)
 
آپ اس ٹائم سو رہے تھے لالہ؟؟؟
اگر وہ دوبارہ میرے ہوتے ہوئے آئیں تو میں ضرور مطلع کر دوں گی آپکو :)

ہم سو تو نہیں رہے تھے لیکن کسی خرابی کے باعث بار بار بجلی آ جا رہی تھی اس لئے انٹرنیٹ استعمال کر پانا ممکن نہ تھا۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top