کون ہے جو محفل میں‌ آیا 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
شاہ جی نکل گئے ہوں گے کھانا کھانے، کہتے تھے رناں والیاں دے پکے نے پراؤنٹے اور کھا ہوٹل سے رہے ہیں :( :?
نہیں جی آجکل بہت سختی ہو رہی ہے
پراٹھے وراٹھے بند ہوگئے ہیں اور زور زبردستی ڈائیٹنگ کروائی جا رہی ہے۔
:cry:
ڈائٹنگ۔۔ :laugh: پراٹھے نہ بنانے ہوں تو ڈائٹنگ۔ ویسے بہت اچھا نسخہ ہے۔ شکریہ تیلے بھیا۔ :laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
زبردست پارٹی تھی، اس سے پہلے ایسی تو کبھی نہ ہوئی ہو گی۔

باجو خود حیران پریشان رہ گئیں۔ ویسے ایک بات تو بتاؤ کہ اتنے دن تم نے اس خبر کو باجو سے چھپائے کیسے رکھا؟
 

شمشاد

لائبریرین
میرا یہ مطلب تھا کہ اتنے دن یہ بات اس کے پیٹ میں رہی کیسے؟ اور یہ تو ویسے بھی باجو کی 007 ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
یہی تو کہہ رہا ہوں شمشاد بھائی کہ جب بھی پیٹ میں مروڑ ہوئی حجاب کو بتا دیا ۔۔۔۔ پھر ہوئی ظفری کو بتا دیا ۔۔ پھر ہوئی آپ کو بتا دیا ۔۔۔ اور پھر اس طرح دن گذر گئے اور سالگرہ کا دن بھی آگیا ۔ :lol:
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
زبردست پارٹی تھی، اس سے پہلے ایسی تو کبھی نہ ہوئی ہو گی۔

باجو خود حیران پریشان رہ گئیں۔ ویسے ایک بات تو بتاؤ کہ اتنے دن تم نے اس خبر کو باجو سے چھپائے کیسے رکھا؟
ایسی بھی کوئی بات نہیں شمشاد بھائی۔ چھپانے والی باتیں ہم چھپا بھی لیتے ہیں۔ محفل میں بہت سوں کی باتیں اب تک چھپائی ہوئی ہیں۔ اور چھپائے رکھوں گی بھی۔ :wink: :)
 

ظفری

لائبریرین
چلو دیکھتے ہیں ۔۔ کب تلک ۔۔۔ کہ یہاں کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی سے کبھی کبھی استفسار کر ہی لیتا ہے ۔۔۔ :wink:
 

ماوراء

محفلین
ضروری نہیں کہ کچھ بتایا بھی جائے۔ ویسے بھی اس معاملے میں میں کافی اچھی بچی ہوں۔ پورے یقین سے کہہ رہی ہوں۔

خیر۔۔ میں اس وقت گپیں لگانے کے موڈ میں نہیں۔ :|

273_catchme_1.gif
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، آپ کے دستخط میں موجود یہ لائن جو ہے، اس کا ترجمہ درکار ہے۔ جزاک اللہ

کلمتان خفیفتان علی اللسان، ثقیلتان فی المیزان، حبیبتان الی الرحٰمن

میرا اندازہ یہ ہے کہ

وہ کلمات جو زبان کے لیے ہلکے یعنی آسان، میزان یعنی بروز قیامت بھاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
شمشاد بھائی، آپ کے دستخط میں موجود یہ لائن جو ہے، اس کا ترجمہ درکار ہے۔ جزاک اللہ

کلمتان خفیفتان علی اللسان، ثقیلتان فی المیزان، حبیبتان الی الرحٰمن

میرا اندازہ یہ ہے کہ

وہ کلمات جو زبان کے لیے ہلکے یعنی آسان، میزان یعنی بروز قیامت بھاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قیصرانی بھائی
کلمتان مطلب دو کلمے زبان کے لیے ہلکے، وزن میں بھاری اور اللہ کے نزدیک بہت پیارے ہیں۔

مطلب اس کا یہ ہے کہ یہ دو کلمے پڑھنے میں بہت آسان ہیں لیکن ان کا اجروثواب بہت زیادہ ہے کہ یہ اللہ تعالٰی کو بہت پسند ہیں۔ چلتے پھرتے ان کی تسبیح کرتے رہنا چاہیے۔

اور وہ دو کلمے : “سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم“ ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
خوش آمدید جناب بابر صاحب ۔۔۔ آپ ایسا کریں کے دیئے ہوئے لنک پر کلک کر کے تعارف پر جائیں اور وہاں اپنا تعارف کروادیں ۔ یہاں سب آپ کی مدد کے لیئے حاضر ہیں ۔

اور ہاں آپ ایک دفعہ اس محفل کے اندر آ گئے تو پھر باہر کم ہی نکلیئے گا ۔ :wink:


 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top