تعارف کون ہوں میں ؟

سامے فواد

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام احباب کو خاکسرار کی طرف سے
السلام علیکم
تعارف کے لیے ضروری ہے کہ انسان خودشناس ہو افسوس کے میں ابھی تک خود کو جان نہیں پایا ، تعلیم بھی بس واجبی اور پیشہ بھی مزدور ۔
کشمیر کے ایک پسماندہ سے گاوں سے میرا تعلق ہے (صرف پیدائش کی حد تک ) جسم بہت سے شہروں میں گھسیٹا اور روح ایک ہی مرکز کی طرف جانے کو بیتاب رہتی ہے جہاں شہنشاہ ِ کون و مکاں صلی اللہ علیہ وسلم رہتے ہیں ۔
زندگی میں سوائے دوستوں کے کسی کی طلب نہیں مجھے ، دوستی کمال کا رشتہ ہے کم از کم میرے لیے۔
منتشر ذہن کا مالک کسی انجانی منزل کی جستجو میں ہوں میں
 
آخری تدوین:
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ آپ کی بے تاب روح کو جلد از جلد سکون میسر آئے۔ آمین
برادرم، ان دنوں کس شہر کو شرفِ میزبانی بخش رکھا ہے ؟
 

تلمیذ

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، سامع فواد جی۔
میرا خیال ہے آپ کے نام کی درست املا حسب بالا ہے۔
 

سامے فواد

محفلین

مقدس

لائبریرین
ویلکم۔۔۔ پر سمجه نہیں آیا کہ آپ ہم سے کیوں پوچه رہے ہیں کہ کون ہوں میں ؟ ہمیں کیا پتا بهلا:ROFLMAO:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تمام احباب کو خاکسرار کی طرف سے
خاکشرار لکھنا چاہ رہے تھے شاید آپ۔۔۔۔۔

جسم بہت سے شہروں میں گھسیٹا اور روح ایک ہی مرکز کی طرف جانے کو بیتاب رہتی ہے جہاں شہنشاہ ِ کون و مکاں صلی اللہ علیہ وسلم رہتے ہیں
منتشر ذہن کا مالک کسی انجانی منزل کی جستجو میں ہوں میں
کیا یہ دونوں جملے آپس میں متضاد نہیں؟

خوش عام دید۔ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا بخاری صاب۔۔۔۔
 
Top