کون ھے جو محفل میں آیا (20)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آئیے اپیا آپ کون سی گھاس تناول فرمائیں گی۔ انشاء اللہ اس کا انتظام کریں گے کہیں سے۔ خیر یہ تو مزاق کی ذیل میں تھا۔ اور سنائیں کیا حال ہیں؟
 
اوہ اپیا مجھے اس گھاس کا علم نہیں!
آپ ایسا کریں کہ تھوڑی سی مقدار اس گھاس کی آپ عنائت کریں اگر کہیں سوکھی روکھی پڑی ہو۔ اور پھر ہم اس کی تلاش میں نکلیں گے۔
 

جیہ

لائبریرین
اوہ اپیا مجھے اس گھاس کا علم نہیں!
آپ ایسا کریں کہ تھوڑی سی مقدار اس گھاس کی آپ عنائت کریں اگر کہیں سوکھی روکھی پڑی ہو۔ اور پھر ہم اس کی تلاش میں نکلیں گے۔

ارے یہ تو مشہور ساگ ہے۔ ایک ڈھنڈر پر تین پتیاں ہوتی ہیں۔ پاکستان میں عام ہے شاید انڈیا میں کوئی اور نام ہو
 
ہاں یہی معاملہ ہوگا۔ خیر میں جن ساگوں کو جانتا ہوں وہ درج ذیل ہیں،

بتھوا
پالک
میتھی
سویا
چولائی
گنونی
کرمی
سرسوں
چنا
لونی
وغیرہ وغیرہ
 
ظاہر ہے کیا ساگ کی اقسام بس پانچ دس تک ہی محدود ہو سکتی ہیں؟ کچھ ساگ علاقائی ہوتے ہیں اور دوسرے علاقوں میں ان کا یا تو وجود ہی نہیں ہوتا یا وہ ساگ تصور نہیں کئے جاتے۔
 
ہم لوگ ساگ ساگ کھیل رہے ہیں۔ :) آپ کہیں تو گوشت گوشت کھیل لیں اگلی دفعہ۔
آپ سنائیں کیا حال ہیں آپ کے راجہ صاحب۔
 

راجہ صاحب

محفلین
اللہ کا شکر ہے بس دعا کر دیا کریں ہمارے لئے بھی

ساگ کو تو جانے ہی دیں ایک مرتبہ گھر بنا تھا تعریف کردی کہ بہت اچھا بنا ہے بس پھر کیا تھا تین دن ماما نے وہی کھلایا تھا زبردستی :(

بس وہ دن اور آج کا دن ساگ کا نام سن کر ہی کان لپیٹ لیتا ہوں :grin:
 
بھئی ساگ تو مجھے بہت مرغوب ہے۔ کوئی یہ کہہ دے کہ ساگ بنا رکھا ہے تو میں یہ بھی نہیں پوچھوں گا کہ کون سا۔ بس ہاتھ دھونے چلا جاؤں گا۔ :) جس دن گھر پہ ساگ بنتا ہے اس دن عموماً مجھے فون موصول ہوتا ہے کہ ذرا جلدی گھر آجائیے گا آج ساگ بن رہا ہے۔ :)

خیر اب میں چلتا ہوں کھانا کھانے تھوڑی دیر میں دوبارہ حاضری کا امکان ہے۔

والسلام!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top