کون ھے جو محفل میں آیا (20)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ویسے کیا ایسا نہیں لگتا کہ ملائکہ اپیا کی بہت دنوں بعد محفل میں حاضری ہو رہی ہے؟ کیوں سارہ اپیا؟
 

سارہ خان

محفلین
میں کیا کہوں ۔۔ حاضری تو میری بھی آجکل کم کم ہی ہو رہی ہے ۔۔۔:dont know:۔۔۔
چلیں ملائکہ سے پوچھتے ہیں وہ کم کیوں آتی ہیں اور کیا مصروفیات ہیں آجکل ان کی ۔۔:)
 

ملائکہ

محفلین
نہیں میرا تو ایسا خیال نہیں ہے میں ذرا خاموش رہتی ہوں اور دیکھتی رہتی ہوں مگر شاعری کے بورڈ میں ضرور چکر لگاتی رہتی ہوں۔آجکل تو ویسے میں بالکل فارغ ہوں کیونکہ میرے اسکول کے پیپز ختم ہوگئے ہیں اور اب فارغ ہوں:)
 
اوہ مبارک ہو اپیا یعنی ابھی ابھی امتحانات کی بلا ٹلی ہے اور اب آپ بالکل آزاد ہیں۔ :)
اگر ایسی بات ہے تو محفل میں رونق افروز ہونے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ اپنے وجود کے دیئے جلا کے رکھ دیا کیجئے کے ہمیں بھی روشنی ملا کرے۔ ورنہ خبر ہی نہیں ہوتی کہ اپیا کب آئیں اور کب چلی گئیں! :)
 

جیہ

لائبریرین
ہائے کہاں گیے وہ دن جب ہم بھی پیپرز سے فارغ ہوکر خوش ہو لیتے تھے۔

وہ شب و روز وہ ماہ سال کہاں۔۔۔۔۔۔
 
ہم دعا کرتے ہیں کہ بروز محشر آپ کو آپ کا نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے تو آپ لوگوں سے کہتی پھریں دیکھو لوگو میری کتاب پڑھو، مجھے اپنے رب سے ایسے ہی بدلے کی امید تھی۔
 
بس عمار بھائی اللہ کا کرم ہے۔ :)
ابھی ذرا کچھ ایوارڈ وغیرہ کا چکر چل رہا ہے اور ماوراء اپیا آن لائن ہیں اور انھیں ہمارے تعاون کی ضرورت ہے۔ تو وہیں چلتے ہیں۔ خیر آپ سنائیں کیا حال چال ہیں۔ :)
 
بس عمار بھائی اللہ کا کرم ہے۔ :)
ابھی ذرا کچھ ایوارڈ وغیرہ کا چکر چل رہا ہے اور ماوراء اپیا آن لائن ہیں اور انھیں ہمارے تعاون کی ضرورت ہے۔ تو وہیں چلتے ہیں۔ خیر آپ سنائیں کیا حال چال ہیں۔ :)
اللہ کا کرم ہے۔۔۔ اور بالکل! آپ وہاں مصروف رہیں کیونکہ ماشاء اللہ ایوارڈز کے سلسلہ میں آپ کی کارکردگی بہت خوب رہی ہے۔
 

زونی

محفلین
السلام علیکم اہل محفل!


شمشاد بھائی میرے حصے کا سارا کام آپ سنبھال لیں:(

ویسے میرے حصے کا کام ھے کیا:grin:
 
نہیں شمشاد بھائی مجھ سے اپنے حصے کا کام نہیں ہو پاتا آپ کا کیا خاک کروں گا۔ واللہ آپ کی کمی آج کل شدت سے محسوس ہوتی ہے۔ ایک تو میرا حافظہ اتنا قابل اعتماد نہیں ہے۔ پھر آپ جیسی شاہین صفت نگاہ بھی نہیں رکھتا کہ ہر چیز پر نظر رکھ سکوں اور سب کچھ یاد رکھ سکوں۔
 
ہم بخیر ہیں اپیا اور آپ کے لیئ دعا گو ہیں!

ویسے کب تک چلیں گے آپ کے امتحانات؟ کہیں آپ نے بتایا تو تھا پر میرا حافظہ بہت کمزور ہے اس لئے تجدید چاہتا ہوں۔
 

زونی

محفلین
ہم بخیر ہیں اپیا اور آپ کے لیئ دعا گو ہیں!

ویسے کب تک چلیں گے آپ کے امتحانات؟ کہیں آپ نے بتایا تو تھا پر میرا حافظہ بہت کمزور ہے اس لئے تجدید چاہتا ہوں۔




سعود ابھی تو دیر ھے ، 22 جون سے سٹارٹ ہو رہے ہیں اور جولائی کے پہلے عشرے تک چلیں گے:)
حافظہ تیز کرنے کیلئے دماغی کھایا کریں اگر یاد رہے تو:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top