کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام تعبیر اور شعیب بھائی

مجھے تو لگ رہا تھا تعبیر شاید ہی اب آئیں لیکن انہیں محفل میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کی وجہ صبح کے وقت آنے والے اراکین کی غیر حاضری ہے جن میں مابدولت، زینب، اعجاز بھائی، وارث بھائی قابل ذکر ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو پہلے بتانا تھا ناں، میں تو مذاق میں ہی لکھ رہا تھا۔
اللہ سے دعا ہے کہ تمہیں صحت تندرستی عطا فرمائے۔ پرہیز علاج سے بہتر ہوتا ہے لیکن دوا دارو بھی ہونا چاہیے۔
ظاہری علامتیں لکھ کر ڈاکڑ یونس صاحب سے نسخہ لکھوا لو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ آپ کیسی ہیں اور اتنا کم کم کیوں نظر آتی ہیں محفل پہ:) یہ بخار تو موسمی ھے آخر کوٹہ بھی تو پورا کرنا ھے گرمیوں کا:)

میں ٹھیک ہوں زونی ۔ گھر واپس پہنچ کے کافی تھکن ہو چکی ہوتی ہے ، پھر حمزہ اینڈ کو کے ساتھ :) ، پھر لوڈشیڈنگ بھی ۔ آتے جاتے وقفے وقفے سے یہاں دیکھتے رہنے کی کوشش کرتی ہوں اور کچھ پوسٹ کرنے کی کوشش اور رپلائی کرنے کی بھی ۔

بخار کو بھگائیں :) اپنا خیال رکھیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شگفتہ بہن

آپ تو ٹھیک ٹھاک ہیں ناں، پھر لفظوں کے استعمال میں اتنی کنجوسی کیوں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، اتنا دل خراب ہو رہا ہے لاہور میں دھماکوں کی خبر سن کر۔ ۔ ۔ آج پھر اتنا ظلم ۔ ۔ ۔ نجانے ان لوگوں کے قدم کیوں نہیں‌ ڈگمگاتے اور ہاتھ اور دل کیوں نہیں کانپتے کسی بے گناہ کی جان لیتے !
 
السلام و علیکم اہل محفل !

اور اسپیشل سلام بطور خاص "بیماران محفل" کو بھی !

اب نسخوں کا ٹائم گزر گیا ہے پا جی ;)
 

شمشاد

لائبریرین
کیا مطلب ہے آپ کا، آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اب صرف دعائیں ہی کام آئیں گی، فکر نہ کریں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
 
کیا مطلب ہے آپ کا، آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اب صرف دعائیں ہی کام آئیں گی، فکر نہ کریں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

سر دعائیں جلدی کرائیں۔۔۔۔ ویسے بھی ریگولر ممبران کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

اپس کی بات ہے پا جی ! کیا اپ بھی ڈرتے ہیں ۔۔۔؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر نہیں تو مریض کا نام بھی تحریر فرما دیں۔۔۔ ;)
 

زونی

محفلین
کیا مطلب ہے آپ کا، آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اب صرف دعائیں ہی کام آئیں گی، فکر نہ کریں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔



شکریہ پاجی اگر یہ میرے بارے میں بات ہو رہی ھے تو ویسے بھی کسی کی دعا ہی ھے جو اب تک سلامت ہوں،

' ورنہ تو ہم کب کے مر گئے ہوتے;)
 
شکریہ پاجی اگر یہ میرے بارے میں بات ہو رہی ھے تو ویسے بھی کسی کی دعا ہی ھے جو اب تک سلامت ہوں،

' ورنہ تو ہم کب کے مر گئے ہوتے;)

ارے بھئی لڑکی ہم تو مذاق کر رہے تھے۔۔۔۔۔ دونٹ بی سلی ۔۔۔۔۔ اللہ اپ کو ہمیشہ ہمارے سروں پر مسلط رکھے ۔۔۔۔

خوش رہو اور خوب صحت مند بھی رہو :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top