پہلے میں سلام کا جواب دے دوں عباس۔۔۔۔۔ اب شمشاد آئیں گے شاید۔
کل دوپہر میں نیٹ غائب تھا جب فرصت ملی تھی تو۔ اور رات کو کام وغیرہ میں 11 بج چکے تھے تو ہھر حاضری نہیں دی۔ سنیچر کو چھٹی میں گھر میں بہت سے کام رہتے ہیں نا۔۔۔ دفتر میں تو جاتے ہی کھول دیتا ہوں۔ اگرچہ وہاں بھی کبھی کبھی نیٹ گڑبڑ کرتا ہے۔ پراکسی سرور آن کرنا بھول جاتے ہیں لوگ۔ اس لئے اب آج اس وقت ہی آ سکا ہوں۔اتنا تو مِس ہونے دیا کریں۔۔
لو میں ہی پھر آ گیا اور عباس غائب۔ ویسے مجھے عباس کی یاد یوں بھی آئی تھی۔ آج یہاں پولیو سنڈے ہے۔ جگہ جگہ پولو ڈراپس کے کیمپ لگے ہیں۔ ایک دو سال تک ہندوستان میں یہ کمپین بند رہا کہ سوچا جا رہا تھا کہ پولیو سے نجات مل گئی ہند کو۔ لیکن پچھلے سال پھر دو تین کیسیز نکل آئے تو پھر شروع کر دیا ہے۔ آج ایسا ہی ایک اتوار ہے۔
اب تو آؤ عباس!!