کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
ضبط اپکی تو چند دن پہلے شادی ہوئی ھے لیکن اوتار میں دیکھ کے ایسا کیوں لگتا ھے کہ حال ہی میں آثار قدیمہ ڈھونڈنے کی مہم سے واپس آئے ہیں;)
ِِ

اوتار شاید تب کا ہے جب محفل جوائن کی ۔۔ اور اوتار پہ نا جائیں ۔۔

ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ ۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
آج تو محفل پر فاتح نظر آ رہے ہیں۔ اتنے دنوں کے بعد۔۔ اگر یہاں آئیں تو۔۔۔۔
السلام علیکم فاتح،
کیسے ہیں اور اتنے عرصے سے کہاں گم تھے ؟
 

فاتح

لائبریرین
وعلیکم السلام!
اللہ کا شکر ہے بالکل ٹھیک ٹھاک۔۔۔
میں‌پاکستان میں ہوں اور انٹرنیٹ کی سست روی کا عادی ہونے کی ناکام کوششیں کر رہا ہوں۔ کوٕئی سائٹ کھولنے کو دل ہی نہیں کرتا کہ صدیا بیت جاتی ہیں صفحہ کھلنے میں۔۔۔ :(
آپ کیسی ہیں اور جاب کیسی چل رہی ہے؟
 

ماوراء

محفلین
تو کیا اب پاکستان ہی رہنا ہے یا واپس آنا ہے؟

میں ٹھیک ہوں، بس مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔ جاب بھی اچھی چل رہی ہے۔ ساجد بھائی بھی شاید پاکستان گئے تھے۔ ان کا بھی کوئی اتہ پتہ نہیں۔:(
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام!
اللہ کا شکر ہے بالکل ٹھیک ٹھاک۔۔۔
میں‌پاکستان میں ہوں اور انٹرنیٹ کی سست روی کا عادی ہونے کی ناکام کوششیں کر رہا ہوں۔ کوٕئی سائٹ کھولنے کو دل ہی نہیں کرتا کہ صدیا بیت جاتی ہیں صفحہ کھلنے میں۔۔۔ :(
آپ کیسی ہیں اور جاب کیسی چل رہی ہے؟

السلام علیکم فاتح بھائی۔۔۔محفل پر ویلکم بیک ۔۔:)

ہماری ہمت کی داد دیں اس سست کاہل نیٹ کے ساتھ کس طرح مغز ماری کرتے ہیں ۔۔:(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وہ اصل میں آپ سے بہت ہمدردی رکھتے ہیں ناں، آپ کے بجلی کے بِلوں میں کمی کرنے کے وجہ سے بجلی بند کرتے ہوں گے۔

شمشاد بھائی ، اس ہمدردی کی تعریف نہیں کی جا سکتی ، ہمارا بجلی کا بل گذشتہ چند ماہ سے چار گنا یا تین گنا زیادہ آ رہا ہے اور ہر بار درستگی کروانے کے با وجود اگلے ماہ پھر وہی ہمدردی تین یا چار گنا زیادہ ہو کے آموجود ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکایت کس سے کریں؟ کیا قائد قلت حضرت ریٹائرڈ جنرل زبردستی کے صدر پاکستان کے پاس جائیں شکایت نامہ لے کر۔
 
السّلام علیکم و رحمہ اللہ

امّید ہے کہ محفل میں مجھے بھی ایک عدد گوشہ میسّر آ ہی جائے گا۔


--
سعود عالم ابنِ سعید
دہلی الہند
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top