کون ھے جو محفل میں آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 42

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
پہلے تو محفلین کوالسلام علیکم !
سعود بھائی جس دن آپ سے بات ہوئی اسی دن میں شکاگو نکل آیا ۔ سو برفباری سے جان بچ گئی ۔ ویسے آپ برف میں کون سی آگ کا ذکر کر رہے ہیں ۔ ;)

یہاں بھی آگ دن میں ہلکی بارش اور برفباری ہوئی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
وہی آگ جو دل میں لگی ہے۔ سعود بھائی دہلی اور "نیو" دہلی والوں کو مس کر رہے ہیں;)
 
اف میرے خدا میں نے "آج" لکھا تھا اور ٹائپو کے باعث "آگ" لکھ گیا۔ برفباری میں آگ تو کوئی شاعر ہی لگا سکتا ہے جو کہ ہم نہیں۔
 
ظفری بھائی جلی ہوئی راکھ میں چنگاری ڈھونڈھنے کی تک بنتی ہے پر سڑی ہوئی کھاد میں ایں سعی چہ معنی دارد! :)
 

جیہ

لائبریرین
شعر یاد آگیا۔ شاید بے محل ہو مگر پیش ہے

تم اتنا جو مسکرا رہے ہو
کیا غم ہے جسے چھپا رہے ہو
 
مجھے لگتا ہے کہ شرارتی اور چلبلے بچوں کے سامنے کسی قسم کی صفائی دینے کی ضرورت نہیں۔ آپ سب مجھے پیارے ہیں، عزیز ہیں۔ اور جب کبھی میرے کسی پیارے کو کسی کے رویے سے تکلیف پہونچتی ہے تو اس کا درد میں بھی محسوس کرتا ہوں۔ کسی کی بے حرمتی ہوتی ہے تو "غصے کی آگ" بھی لگتی ہے مجھ میں پر مٹھیاں وغیرہ بھینچ کر تھوڑی دیر میں پر سکون ہو جاتا ہوں۔
 

ظفری

لائبریرین
شعر یاد آگیا۔ شاید بے نحک ہو مگر پیش ہے

تم اتنا جو مسکرا رہے ہو
کیا غم ہے جسے چھپا رہے ہو

شاعر دانت نکلوا کر آیا تھا ۔ اچانک اس کی محبوبہ سامنے آگئی ۔ اسے دیکھ کر انہیں ‌مجبوراً‌ً مسکرانا پڑا ۔ بے ساختہ محبوبہ کی زبان سے شاعر کا ہی شعر رواں‌ ہوگیا ۔
تم اتنا جو مسکرا رہے ہو
کیا غم ہے جسے چھپا رہے ہو
بس اتنی سی بات تھی ۔۔۔۔ :battingeyelashes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top